ہم سڈنی، کینبرا، میلبورن، برسبین، ایڈیلیڈ ، پرتھ ، اولارو، اور ڈاؤن انڈر تک بائے روڈ چلیں گے اور راستے بھر ان قابل دید مقامات کو دیکھیں گے جنہیں دیکھ کر سیاح کہتے ہیں ہے کہ “ہے دیکھنے کی چیز اسے بار بار دیکھ”۔ ضروری نہیں کہ آپ ایک ہی بار میں سارا آسٹریلیا دیکھ ڈالیں مگر ٹہرئیے لمبا سفر شروع کرنے سے پہلے کیوں نہ اس کی پیشگی منصوبہ بندی کر لی جائے۔
سفر سے پہلے
سفر وسیلہ ظفرہے لیکن اگر سفر شروع کرنے سے پہلے مناسب منصوبہ بندی کر لی جائے تو راستے کی بہت سی مشکلات سے بچا جا سکتا ہے۔ جب کئی دنوں کے لئے گھر سے باہر جانے کا پروگرام ہو تو غیر موجودگی میں گھر کی حفاظت بھی ذہن میں رکھیں
نیچے دی ہوئی فہرست سفر کی تیاری سے پہلے مدد گار ہو سکتی ہے۔
احتیاط اور حفاظت:غیر موجودگی میں گھر کی حفاظت کے لئےدوستوں ، پڑوسیوں اور جاننے والوں سے رابطے میں رہیے۔ان سے رابطے کے نمبروں کا تبادلہ کر لیں۔گھر میں بلگر الارم سسٹم ہو تو اسے ٹیسٹ کر لیں۔ گھر کے پودوں اور پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کو بھی غیر موجودگی کے پلان کے حصے میں شامل رکھئیے۔ ٹائیمر لائٹ سے لے کر لیٹیر بکس کو خالی کرنے اور گاربیج بِن اٹھانے تک کا تعلق گھر کی حفاظت سے ہے۔
کیا سامان ساتھ رکھیں؟
ابتدائی طبی امداد کی کِٹ
پٹرول کا جیری کین
گاڑی کی دیکھ بال
روانگی سے پہلے گاڑی کی سروس کروالیں، اس کے پہیے، شاکس اور بریک پیڈس ضرور چیک کر لیں
اسٹپنی اور ٹائیر بدلنے کے اوزارچیک کرلیں
بیٹری جمپرساتھ رکھیں
راستے کے بارے میں معلومات سفر کو آسان بنا سکتی ہے
ڈرائیونگ لائیسنس، روڈ سائیٹ اسسٹنس (سڑک پر مدد) اور گاڑی کا سفری انشورنس چیک کریں
موسم پر نظر رکھئے۔ کچھ علاقوں میں رات کو سردی بھی ہو سکتی ہے اسی مناسبت سے کپڑےاور دیگر اشیا ساتھ رکھیں۔
موسم گرما میں کئی علاقوں میں فائیر بین ہوتا ہے ایسی جگہوں پر چولہا یا آگ ہر گز نہ جلائیں۔
سَن اسکرین، چھتری، دھوپ کی عینک , سَن ہیٹ , ٹارچ اور ویٹ وائیپس کو سفری سامان میں شامل رکھیں
مچھر مار لوشن اور ہاں۔۔ ایک اچھا کیمرہ بھی ۔
سفر کے دوران
مضافاتی علاقوں اوردوسری ریاستوں میں ڈرائیونگ اسپیڈ اور ڈبل ڈی میریٹ کے الگ الگ قوانین نافذ ہیں جن سے واقفیت ضروری ہے
جی پی ایس کے سگنلز اور بلیک ہول علاقوں کے بارے میں معلومات رکھئیے
کاغذی نقشے اور آف لائین میپس ڈائون لوڈ کر لیں
آف لائین میپس کے علاوہ ریڈ لائٹ کیمرہ اور اسپیڈ کیمرہ الرٹ کی موبائیل ایپس ٹریفک فائین اور حادثات سے بچانے میں مددگار ہو سکتی ہیں۔
دیہی علاقوں کی سڑکوں اور ہائی ویز پر جانوروں سے ہوشیار رہیں
۔بچوں کا خیال رکھیں اور بچوں کی سیٹس اور بیلٹس کو قوانیں کے مطابق استعمال کریں
ان باتوں کا بھی خیال رکھئیے
موبائیل فون کی چارجنگ کے لئیے بیٹری پیک ساتھ رکھئیے
اندھیرے اور سنسان علاقوں میں ڈرائیونگ میں احتیاط کریں اور ممکن ہو تو رات میں ڈرائیونگ نہ کریں
سنسان اور اندھیرے راستوں میں اجنبی لوگوں سے مدد میں احتیاط برتیں۔
حلال فوڈ، پانی اور مشروب ساتھ رکھیں
پٹرول پمپ ، سروس سنٹر ، سستانے کی جگہ کے بارے میں پیشگی معلومات سفر آسان کر سکتی ہے۔ کچھ کیش اور ریزگاری ساتھ رکھیں
اندھیرے اور سنسان راستوں کو شارٹ کٹ سمجھ کراستعمال کرنے سے گریز کریں
چھوٹی سڑکوں کے علاوہ فری ویز اور ہائی ویز پر ڈرائیونگ کرتے وقت مویشی، بھیڑ، اونٹ اور کنگروز سے ہوشیار رہیں کیونکہ دور دراز کے ذیادہ تر علاقوں میں فینس یا باڑھ نہیں ہوتی Image
سڈنی سے کینبرا
ڈرائیونگ کا دورانیہ ۔ تقریباً تین گھنٹے
سفر کے دوران کہاں رک سکتے ہیں؟ بوریل ،گلبورن ، میٹاگونگ
قابل دید مقامات ۔ نیشنیل میوزیم آف آسٹریلیا، ،پارلیمنٹ ہاؤس ،آسٹریلین وار میموریل، نیشنیل آربوٹوریم، کیسٹاکون، ٹیلسٹرا ٹاور، برلے گریفن لیک

Source: Getty Images
سڈنی سے گولڈ کوسٹ
ڈرائیونگ کا دورانیہ: تقریباً بارہ گھنٹے
سفر کے دوران کہاں رک سکتے ہیں؟ سنٹریل کوسٹ، نیو کیسل، پورٹ اسٹیفن، پورٹ میکواری، کافس ہاربر
قابل دید مقامات ۔ تھیم پارک۔ مووی ورلڈ، سی ورلڈ، ڈریم ورلڈ

Port Macquarie Source: Getty Images
گولڈ کوسٹ سے برسبین
ڈرائیونگ کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ
قابل دید مقامات ۔ سن شائین کوسٹ، رین فارسٹ، گلو وارم کیو، قریبی آئی لینڈ اور جزیرے

Port Douglas - A famous coastal town on the Coral Sea in the tropical far north of Queensland Source: Getty
ڈرائیونگ کا دورانیہ: تقریباً انیس گھنٹے ۔یہ ایک طویل روٹ ہے جس میں کئی جگہوں پر قیام کیا جا سکتا ہے
سفر کے دوران رکنے کی جگہیں اور قابلِ دید مقامات۔
Yeppoon Lagoon, Rainbow Beach, Noosa,Cape Hillsborough, Wallaman Falls
Airlie Beach Lagoon، Townsville, ، Cardwell Spa Pools ، Tully Gorge National Park، Access "Kuranda" by scenic railway or cable car، Millaa Millaa،, Great barrier reef
کینبرا سے ملیبورن
ڈرائیونگ کا دورانیہ تقریباً آٹھ گھنٹے
اسی راستے پر سنوئی مائوننٹین کا راستہ بھی واقع ہے۔ سفر کے دوران قابل دید مقامات اور کہاں رک سکتے ہیں؟
Fowles Winery ، Wangaratta، Albury، Goulburn
سنئیے میلبورن سے آگے کے سفر کی کہانی
میلبورن سے ایڈیلیڈ
ڈرائیونگ کا بذریعہ سڑک فاصلہ تقریباً 728 کلومیڑ
سفر کے دوران قابل دید مقامات اور کہاں رک سکتے ہیں؟
Torquay’s Australian National Surfing Museum، Cape Bridgewater, The Twelve Apostles, The Great Ocean Road-Vic. Victoria’s Great Otway National Park (Erskine Falls), Mount Gambier Blue Lake, Umpherston sink-hole, Coorang, Murray river
ایڈیلیڈ سے پرتھ
یہ آسٹریلیا کے طویل ترین سڑک کے راستوں میں سے ایک ہے۔
ڈرائیونگ کا بذریعہ سڑک فاصلہ تقریباً 3,149 کلومیٹر
سفر کے دوران قابل دید مقامات اور کہاں رک سکتے ہیں؟
Port Lincoln, Ceduna , Mundrabilla, Salmon Gums, Esperance, Albany
Busselton, Perth, Albany, Denmark, Lucky Bay, Nullarbor Plain
:ایڈیلیڈ سے اولارو
ڈرائیونگ کا بذریعہ سڑک فاصلہ تقریباً 1600 کلومیٹر
سفر کے دوران قابل دید مقامات اور کہاں رک سکتے ہیں؟
سنئیے ایڈیلیڈ سے آگے کے سفر کی کہانی
LISTEN TO

دیکھئیے آسٹریلیا ۔ ایڈیلیڈ سے یولارو تک
SBS Urdu
10:35
Adelaide to the Clare Valley، Mount Remarkable National Park، Woomera & Glendambo

Salt lake Western Australia Source: Supplied

Source: Supplied
اس کے علاوہ بھی راستے میں ان مقامات پر رکا جا سکتا ہے
Marla, Kulgera & Erldunda Roadhouse, Kings Canyon, Uluru & Kata Tjuta
پرتھ سے بروم
ڈرائیونگ کا بذریعہ سڑک فاصلہ تقریباً 2241 کلومیٹر
Uluru, or Ayers Rock, is a massive sandstone monolith in Northern Territory
الارو کی آئرس راک کو ایب اوریجنیل افراد کے مقدس مقام کی حیثیت حاصل ہے اور حال ہی میں اس پر واک کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
The nearest large town is Alice Springs, 450km away
بروم سے ڈارون
ڈرائیونگ کا دورانیہ ۔ تقریباً 8 گھنٹے
سفر کے دوران قابل دید مقامات اور کہاں رک سکتے ہیں؟
Nitmiluk National Park، Gantheaume Point ، Derby، Boab Prison Tree، Windjana Gorge، Tunnel Creek ، Bell Gorge
گھر واپسی پر
واپسی پر ہمیشہ سستانے اور گھر پر آرام کرنے کا کچھ وقت پاس رکھیں تاکہ دفتر جانے سے ایک دن پہلے لمبے سفر کی تھکاوٹ اترنے کا وقت مل جائے۔ اور ہاں پُش لاک والےگھر کے دروازے کی چابی ساتھ لے جانا تو نہیں بھولے تھے نہ ۔۔ ۔۔ یا گھر کی چابی گھر کے اندر ہی رہ گئی؟

Road map of Australia Source: Getty Images
Courtesy for sharing personal experiences by Muneeb Janud (Adelaide), Syed Moizٍٍٍ Mubashir (Melbourne) and Naveed Ahmed (Sydney) who experienced long drive tours of Uluru (NT) from their hometowns
مزید جانئے

دیکھئیے آسٹریلیا ۔ ایڈیلیڈ سے یولارو تک