NSW حکومت کی ڈیمیرٹ پوائنٹ ریٹرن اسکیم، محفوظ ڈرائیور اس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے

نیو ساؤتھ ویلز حکومت نے ڈیمیرٹ پوائنٹ ریٹرن اسکیم شروع کی ہے جس سے اہل ڈرائیور اپنے لائسنس کے ریکارڈ سے ڈیمیرٹ پوائنٹ جلد ہٹا سکیں گے۔ ٹرائل شروع ہونے کے بعد، اب 1.7 ملین سے زیادہ ڈرائیور ایک مخصوص مدت تک صاف ریکارڈ برقرار رکھنے سے ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ ختم کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد روڈ سیفٹی کو آمدنی پر ترجیح دینا، ذمہ دارانہ رویے کی ترغیب دینا، اور تمام سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے ڈرائیونگ کا ایک محفوظ ماحول بنانا ہے۔

Speed Camera Warning sign

Credit: Public Domain

محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینے اور روڈ ٹول کو کم کرنے کی کوشش میں، نیو ساؤتھ ویلز (NSW) حکومت نے ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ ریٹرن اسکیم نافذ کی ہے، جس سے اہل ڈرائیوروں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے لائسنس کے ریکارڈ سے ڈیمیرٹ پوائنٹ کو ہٹا سکیں۔


اس اسکیم کے تحت، جن ڈرائیوروں نے اس سال 17 جنوری سے صاف ریکارڈ برقرار رکھا ہے، انہیں اگلے سال 17 جنوری تک اپنے اس ریکارڈ کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ ڈیمیرٹ پوائنٹ کے خاتمے کے لیے اہل ہوں۔

12 ماہ کی آزمائشی مدت کے دوران، اہل گاڑی چلانے والے جن کے ریکارڈ پر 17 جنوری سے کم از کم ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ درج ہے لیکن وہ 17 جنوری 2024 تک پورے ایک سال تک ڈیمیرٹ نہیں حاصل کرتے تو ان کے ڈرائیونگ ریکارڈ سے ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ نکال دیا جائے گا۔ عام طور پر ڈیمیرٹ پوائنٹ کو ہٹانے میں تین سال لگتے ہیں۔



جب کہ اس کی کارروائی میں تقریباً تین ماہ لگنے کی توقع ہے، اہل ڈرائیور 2024 کے وسط سے شروع ہونے والے اپنے ریکارڈ سے ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ ختم ہونے کی توقع کر سکتے ہیں۔



ڈیمیرٹ پوائنٹ ریٹرن اسکیم بنیادی طور پر غیر محدود اور پیشہ ور لائسنس ہولڈرز کے لیے ہے، اس میں لرنرز اور پرووثنل لائسنس ہولڈرزشامل نہیں ہیں۔ اس سکیم کا مقصد ڈرائیونگ کی اچھی عادات کی حوصلہ افزائی کرنا اور سڑک پر مسلسل محفوظ طرز عمل کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعام دینا ہے۔


NSW پریمیئر کرس منز نے امید ظاہر کی کہ ٹرائل روڈ ٹول کو کم کرنے میں کردار ادا کرے گا، اور صرف آمدنی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے حفاظت کو سڑک کے اصولوں کی بنیاد پر رکھنے کی اہمیت پر زور دے گا۔ انہوں نے کہا، "ہمارا پیغام اس زیادہ واضح نہیں ہو سکتا: محفوظ طریقے سے ڈرائیو کریں اور آپ کے لائسنس سے ایک پوائنٹ ختم کر دیا جائے گا۔ جتنے زیادہ لوگ اس ایک پوائنٹ کے لیے اہل ہوں گے۔ ہماری سڑکیں اتنی ہی محفوظ ہیں۔"


سڑک کی حفاظت پر اس کے اثرات اور ڈیمیرٹ پوائنٹ کی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے لیے 12 ماہ کے ٹرائل کا قریبی سے معائنہ کیا جائے گا۔ حکومت کا مقصد اسکیم کے نتائج کا جائزہ لینا اور اس کے نتائج کی بنیاد پر فیصلے کرنا ہے تاکہ مستقبل میں سڑک کی حفاظت کے اقدامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

1.7 ملین سے زیادہ ڈرائیوروں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ اپنے ریکارڈ سے ڈیمیرٹ پوائنٹ کو ہٹاسکیں، اور انہیں محفوظ ڈرائیونگ کے طریقوں کو ترجیح دینے کی ترغیب دیں۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 25/06/2023 1:53pm بجے
شائیع ہوا 25/06/2023 پہلے 2:04pm
تخلیق کار Afnan Malik
ذریعہ: SBS