آسٹریلیا میں کار حادثے کی صورت میں آپ کو کیا اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے

Car Crash

Car Crash Source: Moment RF / Witthaya Prasongsin/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

خواہ کوئی نقصان نہ ہوا ہو یا پھر املاک اور گاڑی کومعمولی نقصان پہنچا ہو ۔ گاڑی کا حادثہ جذباتی اور ذہنی طور پر ایک دھچکے کا باعث ہوتا ہے ۔ یہ ایک مرحلہ وار گائیڈ ہے جس میں آپ جان سکیں گے کہ اگر آپ آسٹریلیا میں کسی بڑے یا معمولی کار حادثے میں پھنس جاتے ہیں تو کیا کرنا ہے، آپ کس طرح مدد حاصل کر سکتے ہیں، اور اگر آپ غلطی پر ہیں یا غلطی پرنہیں ہیں تو آپ کے حقوق کیا ہیں۔


Key Points
  • کار حادثے میں ملوث تمام ڈرائیوروں کو قانون کے مطابق گاڑی روکنا چاہیے اور تفصیلات کا تبادلہ کرنا چاہیے۔
  • اگر کوئی زخمی ہو یا دیگر ممکنہ غیر قانونی پیچیدہ معاملات درپیش ہوں۔ تو پولیس کار حاثے کو بڑے تصادم کے طور پر سمجھتے ہوئے جائے حادثہ پر آتی ہے ۔
  • زیادہ تر معاملات میں، معمولی تصادم میں ملوث ڈرائیور خود سے اگلے مراحل طے کر سکتے ہیں۔
  • ٹرانسپورٹ حادثات میں ملوث افراد اپنے حالات کے لحاظ سے نجی کار انشورنس، سی ٹی پی انشورنس یا ورکرز کے معاوضے کے ذریعے نقصان یا چوٹوں کے کلیم درج کر سکتے ہیں۔
 آسٹریلیا میں، گاڑی کے ٹکرانے کے بعد نہ رکنا ایک جرم ہے۔

حادثے کے بعد سب سے پہلا کام یہ یقینی بنانا ہے کہ اس حادثے میں شامل ہر شخص محفوظ ہے اور ساتھ ہی اس بات کی تصدیق کی جائے کہ کسی کوفوری طبی امداد کی ضرورت تو نہیں ہے ۔

"یقینی بنائیں کہ آپ اپنی کار میں محفوظ ہیں، اور یہ کہ دوسرے لوگ بھی محفوظ ہیں۔ اس صورتحال میں یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ آپ کے اور دوسرے لوگوں کے آس پاس بھی کوئی خطرہ موجود نہ ہو ۔ نیو ساوتھ ویلز ٹریفک اور ہائی وے پٹرول کمانڈ کے پولیس سارجنٹ اسکاٹ اسٹافورڈ بتاتے ہیں۔
LISTEN TO MORE FROM THE SETTLEMENT GUIDE
ENGLISH_SETTLEMENT_GUIDE_DRIVING LICENSE_280223 image

How to get an Australian driver’s licence

SBS English

10:53
“ اگر آپ اپنی گاڑی کے ارد گرد چل رہے ہیں، تو اپنے اردگرد کی چیزوں پر نظر رکھیں کیونکہ ممکن ہے کہ ایک معمولی حادثے کے بعد [دیگر گاڑیاں] آپ کے لیے آپ کے حادثے سے زیادہ خطرہ بن جائیں ، ۔ اگر ایسا کرنا محفوظ ہے، تو تفصیلات کا تبادلہ کرنے کے لیے گاڑیوں کو مرکزی سڑک سے دور یا محفوظ مقام پر منتقل کریں۔"

اگر کوئی زخمی ہوتا ہے، تو آپ کو مدد کے لیے فوری طور پر ٹرپل زیرو کو کال کرنا چاہیے، اور اگر ہو سکے تو ابتدائی طبی امداد کا اطلاق کریں۔ ایمرجنسی آپریٹرز پولیس اور دیگر متعلقہ سروسز جیسے کہ ایمبولینس یا فائر سروسز کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کے لیے کال کریں گے، کیونکہ اس واقعے کو ایک بڑے تصادم کے طور پر درجہ بندی کیا جائے گا۔

 "ایک بڑا تصادم وہ ہوتا ہے جہاں کوئی بھی پھنس جاتا ہے، ہلاک ہوتا ہے، یا زخمی ہوتا ہے، اگر ڈرائیوروں میں سے کوئی شراب یا منشیات سے متاثر نظر آتا ہے، یا اگر تصادم میں شامل فریقوں میں سے کوئی رکنے یا اپنی تفصیلات کا تبادلہ کرنے میں ناکام رہا ہے،" سارجنٹ اسٹافورڈ نے مزید کہا۔

One Dead Following Sydney Harbour Bridge Car Crash
Police and local authorities work to clear the Harbour Bridge following a fatal crash earlier in the morning on the Harbour Bridge on August 27, 2020 in Sydney, Australia. Credit: James D. Morgan/Getty Images
 پولیس جائے حادثہ پراس وقت جائے گی جب سڑک پر خطرات ہوں، ٹریفک میں رکاوٹ ہو یا کوئی بھاری گاڑی ملوث ہو۔ پولیس اس وقت بھی مداخلت کر سکتی ہے اگر کوئی نمایاں طور پر پریشان ہو یا کسی جارحانہ پارٹی سے خوف محسوس کر رہا ہو۔

تاہم، زیادہ تر معمولی کاروں کے تصادم میں جہاں کوئی زخمی نہیں ہوتا، فریقین اپنے درمیان معاملہ حل کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ پولیس کو جائے وقوعہ پر جانے یا معمولی حادثات کی مجرمانہ تحقیقات شروع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اگر دونوں کاریں چلائی جا سکتی ہیں، تو آپ کو مختصر بات چیت کرنے اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کی معلومات اور ڈرائیور کے لائسنس کی تفصیلات کا تبادلہ کرنے کے لیے سڑک کے کنارے پارک کرنے کے لیے محفوظ جگہ تلاش کرنی چاہیے۔

"آپ رجسٹریشن پلیٹ کے ساتھ ہر گاڑی کی تصویر لے سکتے ہیں۔ گاڑی کے نقصان کی بھی ایک تصویر لیں، پھر دوسرے شخص کے لائسنس کی تصویر لیں، اور پھر آپ رابطہ نمبر بھی مانگ سکتے ہیں۔ اس لیے، کہ معمولی تصادم کے لیے یہ تمام تفصیلات آپ کی انشورنس کمپنی کو فراہم کی جائیں گی ، اور پھرانشورنش کمپنی یہ معلوم کرے گی کہ حادثے میں کس کی غلطی تھی اور چیزوں کو ٹھیک کرنے کے سلسلے میں وہ دوسرے فریق سے رابطہ کریں گے،" سارجنٹ اسٹافورڈ کہتے ہیں۔

نجی کار انشورنس پر کلیم کرنا

 اگر آپ کے پاس پرائیویٹ کار انشورنس ہے، تو آپ اس واقعے کی اطلاع دینے کے لیے اپنے بیمہ کنندہ سے جلد از جلد رابطہ کریں ۔

"جب آپ انشورنس کا دعویٰ کرتے ہیں، تو اگر آپ کی غلطی نہیں ہےاوراگر آپ کے پاس دوسرے فریق کا نام اور پتہ نہیں ہے، تو آپ کا بیمہ کنندہ آپ کو اضافی رقم کی ادائیگی کا کہے گا لیکن اکثر آپ کو یہ معلومات مل جاتی ہیں، اس صورت میں وہ یہ مطالبہ نہیں کریں گے۔ جائے حادثہ پرنوٹس کریں کہ آیا کوئی گواہ یا سی سی ٹی وی فوٹیج ہے جو بعد میں مفید ہو سکتا ہے اگر بعد میں غلطی کرنے ولا مکر جائے یا کوئی اور مسئلہ درپیش آجائے ،" جین فولی، سینئر سالیسٹر برائے مالیاتی حقوق تجویز کرتے ہیں۔

Men Using Mobile Phone Against Crashed Cars
If you are not at fault, it is critical to obtain the details of the other party to avoid unnecessary repair costs. Credit: Tanasin Srijaroensirikul / EyeEm/Getty Images
 محترمہ فولی کہتی ہیں کہ ، اگر آپ واضح طور پر غلطی پر نہیں ہیں اور دوسرا فریق نجی بیمہ رکھتا ہے، توآپ دوسرے ڈرائیور سے ان کی انشورنس پر اپنے نقصان کا دعویٰ کرنے کے لیے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں ، اس طرح آپ اپنے انشورنشس پر کلیم داخل کرنے سے بچ جائیں گے۔

'سب سے بہتر کام یہ ہے کہ آپ اپنی کار اپنے میکینک کے پاس لے جائیں اور نقصان کا تخمینہ لگوائیں ۔ ایک بار جب آپ کو کوئی تکمینہ مل جائے، تو وہ اقتباس اور تصاویر اور مرمت کا بل دوسرے ڈرائیور کو بھیج دیں۔ اس کے بعد دوسرا ڈرائیور اسے اپنے بیمہ کنندہ کو بھیج دے گا اور وہ بیمہ کنندہ آپ سے براہ راست رابطہ کرے گا۔"
دوسری پارٹی کا بیمہ کنندہ کوشش کرے گا کہ آپ اپنی کار کو اس بیمہ کنندہ کے مکینک کے پاس لے جائیں۔ آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو متعدد تخمینے حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں آپ کی گاڑی کو دیکھنے یا معائنہ کرنے کا حق نہیں ہے۔
Jane Foley, Financial Rights Senior Solicitor
محترمہ فولی کہتی ہیں کہ دوسرے ڈرائیور کے بیمہ کنندہ سے براہ راست ادائیگی حاصل کرنے کے لیے، آپ کو انہیں رقم کے مطالبہ کا خط بھیجنا چاہیے۔ تاہم، بیمہ کنندہ رقم پر گفت و شنید کرنے یا آپ کے تخمینے کا اندازہ لگانے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

"اگر آپ کی مطلوبہ رقم، $15,000 سے کم ہے اور دوسرا بیمہ کنندہ تعاون نہیں کر رہا ہے، تو آپ آسٹریلین فنانشل کمپلین اتھارٹی کے پاس ان کے خلاف شکایت درج کر سکتے ہیں۔ یہ ایک مفت، آن لائن تنازعات کے حل کی اسکیم ہے،جو فیصلہ کرنے اور بالآخر فریقین کے درمیان معاملہ حل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔

"اگر رقم $15,000 سے زیادہ ہے اور بیمہ کنندہ بات چیت پر آمادہ نہیں ہے، تو آپ کو مقامی عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ لیکن اس سے پہلے کہ آپ ایسا کریں، میں آپ کو پرائیویٹ قانونی مشورہ لینے کی پرزور سفارش کروں گی۔" وہ بتاتی ہیں۔


Damaged bumpers from car accident
Credit: Peter Stark/Getty Images/fStop

اگر آپ غلطی پر ہیں

اگر آپ غلطی پر ہیں اور آپ بیمہ شدہ ہیں، تو آپ اپنے بیمہ پر اس نقصان کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

تاہم، اگر آپ غلطی پر ہیں اور آپ کا بیمہ نہیں ہے، تو آپ کو ممکنہ طور پر مرمت کے لیے دوسرے فریق کے تخمینے کے ساتھ مطالبہ کا خط موصول ہوگا۔ لیکن مذاکرات کی گنجائش موجود ہے۔

"سب سے بہتر کام یہ ہے کہ تصاویر اور تکمینہ اپنے میکینک کے پاس لے جائیں اور دوسری رائے طلب کریں۔ آپ ادائیگی کے طریقہ کار پر بات چیت کر سکتے ہیں، اگر آپ اسے پہلے سے ادا کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں،توآپ ایک کم لیکن فوری اور مجموعی رقم ادا کرنے کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ لیکن ایک بار پھر، میں آپ کو قانونی مشورہ لینے کی سفارش کروں گی،" وہ زور دیتی ہیں

Car crash against telephone pole by road
The Financial Rights website offers sample letters of demand and the Motor Vehicle Accident Problem Solver, an online tool to help navigate a variety of situations, depending on your jurisdiction and circumstances. Credit: Erik Von Weber/Getty Images

کمپلسری تھرڈ پارٹی (سی ٹی پی) انشورنس

 اگر آپ نقل و حمل کے حادثے میں جسمانی طور پر زخمی یا نفسیاتی طور پر متاثر ہوئے ہیں، تو آپ اپنی ریاست یا علاقے کے لازمی تھرڈ پارٹی(سی ٹی پی) انشورنس کے پاس دعویٰ درج کروا سکتے ہیں۔

گاڑیوں کے مالکان اپنی گاڑیوں کو رجسٹر کرنے پر اپنے سی ٹی پی انشورنس پریمیم ادا کرتے ہیں سی ٹی پی گاڑیوں کی مرمت کے لیے ادائیگی نہیں کرتا، لیکن یہ املاک کو پہنچنے والے نقصان، اور ٹرانسپورٹ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کا احاطہ کرتا ہے اگر یہ واقعہ کام سے متعلق نہیں تھا۔

وکٹورین ٹرانسپورٹ اینڈ ایکسیڈنٹ کمیشنرٹرانسپورٹ حادثوں میں زخمی ہونے والے وکٹورین کی مدد کرتا ہے، قطع نظر اس کے کہ اس کی وجہ کون ہے۔

"ہم جی پی یا ماہر ڈاکٹر، ہسپتال کی خدمات یا تشخیصی خدمات جیسی چیزوں کے لیے ادائیگی کرتے ہیں، لیکن اسی طرح دیگر چیزیں جیسے کہ فزیو تھراپی، سائیک (نفسیاتی تھراپی)، کام پر واپسی، ذاتی نگہداشت کی خدمات، جیسے باغبانی اور صفائی، آمدنی کا متبادل اور پھر معاوضہ بھی ہمارئ سروسز کا حصہ ہے ،" ڈیمین پوئل ٹی اے سی ہیڈ آف کمپلیکس ریکوری اینڈ سیریس انجری بتاتے ہیں۔

کام سے متعلق گاڑی کے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ٹی اے سی کے بجائے اپنے آجر کے بیمہ دہندہ سے کارکنوں کے معاوضے کا کلیم کرنے کی ضرورت ہے ۔

وسائل


شئیر