سینیٹر فاطمہ پیمان کا نوجوانوں میں مقبول الفاظ کے ذریعے حکومت پر نوجوانوں کے مسئایل سے ناواقفیت کا الزام

سینیٹ کے مختصر خطاب میں سینیٹر فاطمہ پیمان نے نوجوانوں میں مقبول الفاظ کے ذریعے پارلیمانی ممبران اور خاص طور پرحکومت پر نوجوانوں کے مسئایل سے ناواقفیت کا الزام لگایا ہے۔فاطمہ پیمان نے کہا کہ اپنے خیالات کے اظہار کے لئے وہ ایسے الفاظ استعمال کر رہی ہیں جن سے صرف نوجوان نسل واقف ہے۔

A woman standing in a corridor. She is wearing pins that show overlapping Aboriginal and Palestinian flags.

فاطمہ پیمان نے فرش عبور کر جون میں لیبر پارٹی چھوڑ دی۔ Source: AAP / Lukas Coch

الفا اور زیڈ جنریشن کے استعارے 25 سال سے کم عمر کی نوجوان نسل کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ اور سنیٹر فاطمہ پیمان نے اسی نسل تک اپنی بات پہنچانے کے لئے پارلیمانی تقریر میں وہ الفاظ استعمال کئے جو اس نسل کے نوجاون روز مرہ بات چیت میں استعمال کرتے ہیں۔ انہں نے وزیر اعظم انتھونی البانیس کی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ دوغلے پن کی مسلسل جاری بیان بازی کے بجائےصرف اپنے کام سے کام رکھے ۔ سنیٹر پیمان نے حکومت پر بے وجہ زیادہ بولنے والا (YAPAHOLIC) اور لگاتار جھوٹ بولنے والا (CAPAHOLIC) قرار دیا۔

فاطمہ پیمان نے سینیٹ سے خطاب کیا اور دو منٹ کی تقریر میں مسٹر البانیس کے لئے “اوہائیو کا سی ای او” جیسی اصطلاحات استعمال کیں جو عام طور پر صرف 25 سال سے کم عمر کے افراد استعمال کرتے ہیں۔

سینیٹر کا اندازہ ہے کہ انہوں نے کم از کم سات جملے استعمال کیے تھے جو پہلے ہنسارڈ یا پارلیمانی ریکارڈ کے مطابق کبھی استعمال نہیں کیے گئے تھے۔ سنیٹر پیمان کے ان الفاظ پر سینٹ میں ہنسی کی آوازیں سنائی دیں مگر وہ جانتہ تھیں کہ ان کا مخاطب کون ہے۔

GEN ALPHA SPEECH ARTICLE IMAGE .jpg
A rough translation of the speech that Fatima Payman delivered.

فاطمہ پیمان نے کیا کہا؟

، پیمان نے وفاقی حکومت کو لگاتار جھوٹ بولنے والا یا “کاپاہولکس” کہا، جس ساتھ ہی انہون نے الزام لگایا کہ حکومت کام کرنے کےصرف زبانی دعوے کرتی ہے۔

انہوں نے پارلیمانی زبان کے بجائے ٹک ٹاک پر عام طور پر استعمال ہونے والی زبان میں بات کرکے نوجوانوں میں اپنی شناخت بنانا چاہی ہے۔

سنیٹر پیمان نے حکومت پر زور دیا کہ وہ زبانی جمع خرچ یا ”YAPPING ” بند کرے، اور اس کے بجائے “اپنے کام سے کام رکھے ۔ یہ مشورہ دینےکے لئے انہوں نے "put their fries in the bag lil bro"” کی وہ میم استعمال کی جو کسی ایسے شخص کے طنز کے طور پر استعمال ہوتی ہے جو ایک بار فاسٹ فوڈ چین پر چپس دیتے ہوئے ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگتا ہے جبکہ اس کا بیگ میں فرائیز ڈالنا ہوتا ہے۔
مس پیمان نے متعدد مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی سے لے کر گھروں کی قلت جیسے بحران تک سے نمٹنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے مسٹر البانیس پر اوہائیو کا سی ای او لیبل لگا کر ان کو ناکام قرار دیا۔۔

تقریر کا پس منظر کیا ہے؟

29 سالہ سنیٹر فاطمہ پیمان الفا اور زیڈ جنریشن میں نہیں آتیں مگر وہ ایسی غیر جانب دار افراد کی ترجمانی کرنا چاہتی ہیں جن کو یہ شکائیت ہے کہ حکومت کی طرف سے انہیں نظرانداز کیا جارہا ہے۔
نہوں نے ایس بی ایس نیوز سے بات کرتے ہوئے انٹرویو میں کہا کہ
“انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ نوجوانوں کی آوازیں ان زبانوں میں اٹھائیں جن سے وہ واقف ہیں۔ یہ عام مرکزی دھارے کی زبان ہے نوجوان س میں بات چیت کرتے ہیں،

پارلیمنٹ کے سب سے کم عمر سینیٹر نے کہا کہ حکومت نوجوان ووٹرز سے رابطہ قائم نہیں کر رہی جبکہ دونوں بڑی جماعتیں نوجوانوں تک پہنچنے میں ناکام رہی ہیں۔
انہوں نے “وزیر اعظم کو اوہائیو کا سی ای او قرار دیا جس کا مطلب یہ لیا جاتا ہے وہ نوجوانوں سے ربط میں نہ ہونے کے باعث بڑے فیصلے کرنے کی جرات نہیں رکھتے کہ خاص طور پر نوجوان ووٹر، 35 یا 40 سال سے کم عمر، بنیادی طور پر بہت سارے علاقوں میں بہتر اصلاحات کے لئے آوازیں اٹھا رہے ہیں۔پچھلے دنوں میں مغربی آسٹریلیا کے 12 شہروں کا دورہ کرنے کے بعد، مس پیمان نے کہا کہ نوجوان پالیسی معاملات میں اپنی رائے کی شمولیت کے خواہاں ہیں۔

پیمین کے مطابق، نوجوان ووٹرز سے متعلق کلیدی امور میں HECS-HELP طلباء کے قرضوں پر انڈیکس کو ختم کرنا، رہائش کی سہولت، ملازمت کی حفاظت اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے معاملات پر مزید کام کرنا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل سے بات کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔ جب نوجوان رہنماؤں اور ووٹرز اور شہریوں کی بات آتی ہے تو کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے۔
___________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر
تاریخِ اشاعت 12/09/2024 1:16pm بجے
تخلیق کار Ewa Staszewska
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: SBS