نیو ساؤتھ ویلز میں مساجد کھل رہی ہیں جبکہ وکٹوریہ میں بھی روڈ میپ جاری

After nearly four months sitting silent, the familiar sound of the call to prayer returned to Auburn Gallipoli Mosque.

Places of worships including mosques are reopening in NSW. Source: gallipolimosque.org.au

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

مساجد ، چرچ اور دوسری عبادت گاہوں کے لیےنیو ساؤتھ ویلز میں کووڈ ۱۹ کا سیفٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق عبادت گاہیں مکمل طور پر دو خوراک لینے والے ویکسین شدہ لوگوں کے لیے کچھ پابندیوں کے ساتھ دوبارہ کھل گئی ہیں ، جس میں افراد کی گنجائیش کی حد مقرر ہے۔ وکٹوریہ کی حکومت نے بھی آنے والے دنوں میں عبادت گاہوں کے لئے محدود تعداد کے ساتھ کھلنے کا روڈ میپ جاری کیا ہے۔


  مساجد ، چرچ  اور دوسری عبادت گاہوں کے لیےنیو ساؤتھ ویلز میں کووڈ ۱۹ کا سیفٹی پلان تیار جاری کر دیا گیا ہے۔ ویکسین کی دہری خوراک کی شرح ستر فیصد پہنچنے کے بعد نیو ساؤتھ ویلز میں بیشتر مساجد کچھ شرائیط کے ساتھ اس ہفتے کھل گئی ہیں۔

 نیو ساؤتھ ویلز کے روڈ میپ کے مطابق پیر ۱۸ اکتوبر سے عبادت گاہیں مکمل طور پر ویکسین شدہ لوگوں کے لیے دوبارہ کھل سکتی ہیں ، جس میں کنجائیش کی حد کے لیحاظ سے نمازیوں کی تعداد کی پابندی ہو گی۔۔

 مساجد کے بند حصے میں 1 شخص فی 4 مربع میٹر اور کھلے صحن میں 1 شخص فی 2 مربع میٹر  کی حد لاگو ہے۔

Mosques are reopening in NSW after four months.
Rooty Hill Masjid is a mosque and Islamic educational centre located in Western suburbs of Sydney NSW. Source: facebook.com/rootyhillmasjid


مکمل ویکسین لگائے ہوئے لوگ مساجد کی باجماعت نمازوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔

چرچ اور عبادت گاہیں ہر چار مربع میٹر پر ایک شخص کے اصول کے ساتھ کھل سکتی ہیں۔
سڈنی کے مغرب میں واقع مسجد قبا کے امام، خطیب اور عالم ڈاکٹر شبیر احمد نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ چار مہنیے بعد مساجد کھل رہی ہیں اور اس دوران کمیونیٹی  نے صبر کے ساتھ حکومتی پابندیوں پر عمل کیا ہے۔مسجد قبا کی جانب سے نمازیوں کے لئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ 

مسجد جانے سے پہلے درج ذیل باتوں کو یقینی بنائیں

: مسجد میں داخلے سے پہلے

  • چہرے کا ماسک پہنیں
  • سماجی دوری کو یقینی بنائیں
  • اپنی جائے نماز یا مصّلہ ساتھ لائیں اور صرف نشان زدہ جگہ پر نماز پڑھیں
  • مسجد میں صرف اسوقت آئیں اگر آپ کو مکمل ویکسین لگ چکی ہوں
  • براہ کرم اپنا موبائیل فون ساتھ لائیں اور مسجد میں داخل ہونے سے پہلے کیو آر کوڈ  اسکین کر کے چیک اِن کریں
:مساجد کے اندر

  •  مساجد میں عبادت کے علاوہ غیر ضروری طور پر نہ رکیں
  • سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور سینیٹازر کا استعمال کریں
  • غیر ضروری طور مصاحفہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کریں
  •  کووڈ ۱۹ کی علامات کی صورت میں مساجد نہ آئیں اور فوری ٹسٹ کروائیں

 

 وکٹوریہ میں شادیاں ، جنازے اور مذہبی اجتماعات کا روڈ میپ کا اجرا

Road map issued for Mosque reopening in Victoria
UMMA centre Melbourne provides religious & recreational services for the Victorian Muslim community. Source: United Muslim Migrants Association, Victoria


وکٹوریہ (میلبورن میٹرو اور ریجنل علاقہ جات)

پورے وکٹوریہ میں جمعرات 21 اکتوبر 2021 کو 11:59 بجے سے دو خوراک کے ویکسینیٹڈ شہریوں کے لئے لاک ڈاؤن ختم ہو رہا ہے۔  گھر سے بلا وجہ نکلنے سمیت کرفیو کی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

میٹرو میلبورن۔

جنازوں اور شادیوں اور عبادت گاہوں میں مکمل ویکسینڈ افراد کی تعداد کی حد ہے۔ بند جگہ پر ۲۰ افراد اور کھلی جگہ پر ۵۰  جمع ہو سکتے ہیں۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ مذکورہ بالا ہدایات پبلک ہیلتھ کے تازہ ترین حکم کے مطابق ہیں جو کسی بھی وقت تبدیل کی جاسکتی ہیں۔ 

 حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے  مساجد اور اسلامی مراکز میں ان ہدایات کے مطابق انتظامات کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔

 پوڈ کاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے 



 

 

 

 


شئیر