یونیورسٹی آف کینبرا کے اشتراک سے کی گئی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رہائشی مسائل، جن میں اپنا ذاتی گھر ہونا، کرایا دینا، اور لیبر مارکیٹ کی بدلتی ہوئی صورتحال، آّسٹریلیا میں بچوں کی سماجی علیحدگی کا باعث بن رہے ہیں۔
"یونائٹنگ کئیر آسٹریلیا" کی رپورٹ میں دو ہزار سولہ کی مردم شماری کے اعداد، نیپلن ٹیسٹ کے نتائج، خاندانی آمدنی اور بچوں کی صحت، تعلیم اور دیگرمسائل کو زیرِغور لایا گیا ہے۔
اِدارے کی سربراہ برونن پائک کا کہنا ہے کہ ہر چھے میں سے ایک بچے کا غربت میں رہنا تشویشناک ہے۔
" رپورٹ کے ذریعے آسٹریلیا کے مختلف غیرمفید اور نقصاندہ ثابت ہونے والے پہلوؤں کو زیرِ غور لایا گیا ہے جن کا شکار بچے ہیں۔"
رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ناردرن ٹیریٹری میں تینتالیس اعشاریہ ایک فیصد بچوں کو سماجی علیحدگی کا خطرہ ہے۔
Source: Pixabay
دوسری جانب تسمانیہ میں چونتیس عشاریہ ایک فیصد اور جنوبی آسٹریلیا میں چھبیس فیصد بچوں کو سماجی علیحدگی کا خطرہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار گیارہ سے دو ہزار سولہ تک ، پینتیس فیصد بچے رہائشی مسائل کے باعث سماجی علیحدگی کے خطرے کا شکار رہے۔

Source: Meredith O'Shea
"غربت اور سماجی علیحدگی پیچیدہ مسائل ہیں جنہیں طویل مدتی حکمتِ عملی کے ذریعے ہی کامیابی کے ساتھ کم کیا جاسکتا ہے۔"
دیگر خبریں