اصلی آسٹریلین کون ہے؟

مارکیٹ ریسرچ کمپنی ’اِپ سس‘ نے تارکینِ وطن کی آراء لیں، جو اب آسٹریلوی شہری بن چکے ہیں - چھبیس ملکوں کے اس سروے کے مطابق آسٹریلیا میں اکیس ممالک سے زیادہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے جبکہ کینیڈا، امریکہ، جنوبی افریقہ اورفرانس میں ہم آہنگی زیادہ ہے۔

PM Turnbull with citizens on Australia Day

Prime Minister Malcolm Turnbull takes a selfie with members of the public after attending an Australia Day Citizenship, Canberra, January 26, 2018 Source: Source: AAP

 ایک نئے سروے کے مطابق جو تارکینِ وطن اب آسٹریلوی شہری ہیں، روانی سے انگریزی بولتے اور اس کے علاوہ نوکری پیشہ ہیں، انھیں اصلی آسٹریلین سمجھا جاتا ہے۔

مارکیٹ ریسرچ کمپنی ’اِپ سس‘ نے  اُن تارکینِ وطن کی آراء لیں، جو اب آسٹریلوی شہری بن چکے ہیں۔

ایک ہزار لوگوں کے اس سروے میں دیگر امور کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کون سی باتیں لوگوں کو اصلی شہری بناتی ہیں۔

زبان

بہتّر فیصد کے مطابق جو تارکینِ وطن اب آسٹریلوی شہری ہیں اور روانی سے انگریزی بولتے ہیں اصلی آسٹریلین ہیں۔

مذہب

مزہب سے متعلق سوال پر جواب دہندہ گان کی رائے میں پچاس فیصد لوگ جو کسی مزہب سے جڑے ہیں آسٹریلین ہیں۔  دوسری  جانب ستّر فیصد کے مطابق عیسائی

اصلی آسٹریلین ہیں جبکہ اسلام کو ماننے والوں کی شرح اڑتالیس فیصد رہی۔

An Australian citizenship recipient holds his certificate during a citizenship ceremony on Australia Day in Brisbane, Thursday, Jan. 26, 2017. (AAP Image/Dan Peled) NO ARCHIVING
(AAP Image/Dan Peled) Source: AAP


دوسری اور تیسری نسل کے آسٹریلوی شہری

 

پچّھتر فیصد جواب دہندہ گان کی نظر میں دوسری نسل کے تارکینِ وطن جو آسٹریلیا ہی میں پلے بڑھے ہیں اور جن کا تعلق شمالی امریکہ یا یورپ سے ہے، اصلی آسٹریلین ہیں۔

اِپ سس سوشل ریسرچ نیو ساؤتھ ویلز کے ڈائیریکٹر، ڈیوڈ ایلئیٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا ایک ملٹی کلچرل سوسائیٹی ہے، اسی لئے ہم آہنگی کا عنصر یہاں زیادہ پایا جاتا ہے۔

" نئی رپورٹ ماضی میں ہونے والے سروے سے مماثلت رکھتی ہے جس کی بنیادی وجہ  آسٹریلیا میں  تارکینِ وطن کے لئے نظریات ہیں جو دیگر ممالک سے بہتر ہیں۔

لیکن یہ مثبت نظریہ ہمیں ان لوگوں کے لیئے نظر نہیں آتا جو آسٹریلوی شہری بن گئے ہیں پر انگریزی روانی سے نہیں بول سکتے یا جن کے پاس نوکری نہیں۔"
Crowds gather for the Australia Day parade down Swanston Street in Melbourne, Friday, January 26, 2018. (AAP Image/David Crosling) NO ARCHIVING
(AAP Image/David Crosling) Source: AAP
رپورٹ میں یہ بھی جاننے کی کوشش کی گئی کہ دنیا میں کون کون سے ملکوں کے لوگوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

چھبیس ملکوں کے اس سروے کے مطابق آسٹریلیا میں اکیس ممالک سے زیادہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے جبکہ کینیڈا، امریکہ، جنوبی افریقہ اورفرانس میں ہم آہنگی زیادہ ہے۔  

مکمل سروے رپورٹ پڑھنے کے لیئے ۔

 

ایس بی ایس اردو کو اور پر فالو کیجئے۔


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے