نیو ساؤتھ ویلز میں پیر ۱۱ اکتوبر سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی اور کئی بڑی تبدیلیاں

نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر ڈومینک پیروٹیٹ نے کوویڈ 19 لاک ڈاؤن میں نرمی کے منصوبے میں "بڑی تبدیلیوں" کے کا اعلان کیا ہے ، جس میں پیر سے گھروں میں ملاقاتیوں کی تعداد کو دوگنا کیا جا رہا ہے۔ روڈ میپ میں تبدیلیاں وزیر صحت کے بیان سے قبل کی گئیں جس کے مطابق ریاست میں کل رات 8:00 بجے تک کووڈ ۱۹ کے 587 کے نئےکیس ریکارڈ کئے گئے۔

Australian Medical Association opposes new NSW PM's reopening plan

NSW Premier Dominic Perrottet addresses media during a press conference in Sydney Source: AAP Image/Dan Himbrechts

نیو ساؤتھ ویلز میں اعلان شدہ روڈ میپ میں تبدیلی کرتے ہوئے پیر سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمیاں کی جارہی ہے

نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر ڈومینک پیروٹیٹ نے این ایس ڈبلیو روڈ میپ میں کوویڈ 19 لاک ڈاؤن کے خاتمے کے منصوبے میں "بڑی تبدیلیوں" کے کا اعلان کیا ہے  جس میں پیر سے گھروں میں ملاقاتیوں کی تعداد کو دوگنا کرنا بھی شامل ہے۔

روڈ میپ میں تبدیلیاں وزیر صحت کے بیان سے قبل کی گئیں جس کے مطابق ریاست میں کل رات 8:00 بجے تک کووڈ ۱۹ کے   587  کے  نئےکیس ریکارڈ کئے گئے۔

پیر  11 اکتوبر سے ، مکمل طور پر ویکسین شدہ لوگوں کو مزید آزادیاں دی جائیں گی

گھر پر ملاقاتیوں کی تعداد ۵ سے بڑھا کر ۱۰ کی جارہی ہے

 نیو ساؤتھ ویلز میں دہری  ویکسینیشن کی شرح 80 پہنچنے کے بعد  یہ نرمیاں کی جائیں گی

  1. دفتاترمیں فیس ماسک کی ضرورت نہیں ہوگی۔
  2.  بیس ملاقاتیوں کو گھروں میں جمع ہونے کی اجازت ہوگی۔
  3.  پچاس افراد کو باہر جمع ہونے کی اجازت ہوگی۔
  4. تین ہزار افراد  ٹکٹ والی بیرونی  تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔
نیو ساؤتھ ویلز کے لاک ڈاؤن علاقوں میں طلباء اب 25 اکتوبر سے کووڈ محفوظ اقدامات کے تحت اسکولوں  میں کلاسز میں آسکیں  گے
کنڈرگارٹن ،اور پہلی سے بارہویں کلاس تک کے طلباء 18 اکتوبر سے ۱۔۱ کلاسز کے لئے اسکول آسکیں گے۔
مسٹر پیروٹیٹ نے کہا کہ ان کی حکومت اگلے ہفتے کے آغاز سے پابندیاں میں نرمیاں  متعارف کرائے گی وہ  قابل فہم اور محفوظ ہیں  ۔


 نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 7/10/2021 10:45am بجے
شائیع ہوا 7/10/2021 پہلے 10:56am
تخلیق کار Rehan Alavi