لاک ڈاون کے دوران آپ کے کیا حقوق ہیں؟

آسٹریلیا میں شہری حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ عوام کو لاک ڈاون کے دوران پتہ ہونا چاہیئے کہ ان کے حقوق کیا ہیں۔

Police officers inform beachgoers that the beach is closed at Brighton Beach in Melbourne.

Police officers inform beachgoers that the beach is closed at Brighton Beach in Melbourne. Source: AAP

حکام کے مطابق گھر سے صرف اس صورت باہر نکلیں جب آپ کو کوئی ضروری کام ہو، جس میں اسکول جانا، ضروریات کی اشیا خریدنا اور طبی امداد حاصل کرنا شامل ہیں۔

گھر کے اندر یا باہر دو سے زائد لوگوں کے اکھٹا ہونے کی اجازت نہیں سوائے گھر والوں کہ، جس کا اطلاق منگل سے شروع ہوچکا ہے۔

Image

نئے قوانین پر عمل درامد کیسے ہوگا؟

اگر آپ نے کسی نئے قانون کی خلاف ورزی کی تو آپ پر جرمانہ لگ سکتا ہے اور اس سلسلے میں پولیس بھی تیار ہے۔

نیوساوتھ ویلز میں اگر کوئی شخص گھر سے بلاوجہ نکلا تو اس پر گیارہ ہزار ڈالر کا جرمانہ اور چھے مہینے تک کی جیل ہوسکتی ہے۔
دیگر ریاستوں اور علاقاجات میں بھی نئے قوانین پر عملدرامد شروع ہوچکا ہے۔

  • وکٹوریہ ۔ سولہ سو ڈالر یا اس سے زیادہ جرمانہ
  • جنوبی آسٹریلیا، ناردرن ٹیریٹری – قوانین کا اطلاق نہیں ہورہا
  • اے سی ٹی ۔ پہلے وارننگ دی جائے گی، جس کے بعد آٹھ ہزار ڈالر تک کا جرمانہ لگ سکتا ہے
  • کوئینزلینڈ ۔ کسی فرد پر ایک ہزار تین سو تیس ڈالر تک کا جرمانہ لگ سکتا ہے
  • مغربی آسٹریلیا ۔ ایک ہزار ڈالر کا جرمانہ لگ سکتا ہے
  • تسمانیہ ۔ جرمانہ لگانے کا اختیار حاصل ہے
نیو ساوتھ ویلز کونسل آف سول لبرٹیز کے ترجمان نے ایس بی ایس نیوز کو بتایا کہ نئے قوانین کا پولیس اور عوام کے درمیان اچھے تعلقات پر "گہرا" اثر پڑ سکتا ہے۔

"جس طرح سے یہ قوانین لاگو کئے گئے ہیں وہ اس بات پر اثر ڈالیں گے کہ کس طرح کمیونٹی ان پر عملدرامد کرتی ہے۔"

" اگر کسی بھی طرح نئے قوانین پر عمل نہیں ہورہا تو جرمانہ لگانا آخری اقدام ہونا چاہیئے"

اگر پولیس آپ کو روکتی ہے تو آپ کے حقوق کیا ہیں؟

رائٹس گروپس کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے اختیارات کے مطابق آپ کو روک کر پوچھ سکتی ہے کہ آپ گھر چھوڑ کر کہاں جارہے ہیں۔

اسٹیفن بلینکس کا کہنا ہے کہ پولیس آپ سے وہ "معقول وجہ" جاننا چاہے گی جس کی وجہ سے آپ گھر سے باہر نکلے ہیں۔

" اگر لوگ پولیس سے بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں اور وجہ نہیں بتاتے تو پولیس کے پاس جرمانہ لگانے کا اختیار ہے۔"

وہ کون سی "معقول وجوہات" ہیں جن کی بنا پر آپ گھر سے نکل سکتے ہیں۔

نیو ساوتھ ویلز کے پبلک سروس ایکٹ کے مطابق تقریبا سولہ ایسی وجوہات ہیں جن کے باعث آپ گھر سے نکل سکتے ہیں۔

  • گھر کے لئے سودا لانا
  • پالتو جانور کے لئے سامان لانا یا کوئی اور چیز لانا
  • بچوں کو چائلڈ کئیر لے جانا
  • کئیرر کے فرائض انجام دینا
  • شادی یا فیونرل میں شرکت کرنا
  • گھر منتقل کرنا
  • ایمرجنسی میں مدد کرنا
  • خون عطیہ کرنا
کرونا وائرس کے پیشِ نظر کئی ممالک ہیں جن میں حکومت نے لاک ڈاون کیا ہے جن میں برطانیہ، بھارت، اٹلی اور پیرو شامل ہیں۔
Police speak with beachgoers.
Police speak with beachgoers. Source: AAP
 وفاقی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق کرونا وائرس کی علامات، ہلکی بیماری سے لے کر نمونیا کی علامات کی طرح ہوسکتی ہیں۔علامات میں بخار، کھانسی، خراب گلا، تھکن یا سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔

اگر آپ میں بیرونِ ملک سے واپسی پر چودہ دن کے اندر یہ علامات پیدا ہوتی ہیں یا کسی کووڈ ۔ ۱۹ سے متاثرہ مریض سے رابطے میں آئے ہیں، تو فوری طبّی امداد حاصل کریں۔ 

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو ٹیسٹ کرانا ہے تو اپنے معالج سے رابطہ کریں یا قومی کرونا وائرس ہیلتھ معلوماتی ہاٹ لائن پر فون کریں۔

فون نمبر۔ 1800020080

کرونا وائرس سے متعلق مزید خبریں اور معلومات  سائٹ پر حاصل کریں۔

 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 1/04/2020 9:56am بجے
شائیع ہوا 9/04/2020 پہلے 10:22am
تخلیق کار Tom Stayner.