کرونا وائرس نیو ساوتھ ویلز میں ممکن ہے نومبر تک بھی اپنی انتہا تک نہ پہنچے، نئی تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر سیلف آئی سولیشن (خود ساختہ تنہائی) میں مزید بہتری لائی جائے، تو آسٹریلوی ریاست میں کرونا وائرس کے پھیلاو کی انتہا (پیک) نومبر تک جا سکتی ہے۔

A nurse take a sample for testing at the new Covid-19 drive thru testing facility at Hampstead Rehabilitation Centre in Adelaide.

A nurse take a sample for testing at the new Covid-19 drive thru testing facility at Hampstead Rehabilitation Centre in Adelaide. Source: AAP

میڈیکل جرنل آف آسٹریلیا میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کے مطابق ایک شخص فی کس ۶۔ا افراد تک وائرس بڑھاتا ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا اور بہتر آئی سولیشن رہی  تو وائرس کو انتہا تک پہنچنے میں مزید وقت لگے گا۔

"انفیکشن کی پیک اکتوبر تک جاسکتی ہے اور آئی سی یو کے استعمال کی پیک نومبر تک جاسکتی ہے۔

" اس وقت تک آبادی میں تقریبا پانچ فیصد افراد میں (کرونا وائرس) کی علامات ہوں گی، جبکہ چودہ ہزار افراد نیو ساوتھ ویلز کے اسپتالوں میں ہوں گے اور پانچ ہزار ایک سو افراد انتہائی نگہداشت میں ہوں گے۔

ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو سے قبل ریاست میں آٹھ سو چوھتر انتہائی نگہداشت والے بستر موجود تھے۔
A nurse speaks with patients at the door of the new Covid-19 Clinic at the Mount Barker Hospital in Adelaide, Tuesday, 17 March, 2020.
Source: AAP
وائرس سے متعلق ریسرچ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ موجودہ انفراسٹرکچر آگے آنے والی ممکنہ مشکل صورتحال کے لئے ناکافی ہے۔

دوسری جانب ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اگر "سوشل ڈسٹنسنگ" برقرار نہ رکھی گئی تو کرونا وائرس کی پیک جولائی تک بھی آسکتی ہے۔

لیکن طبی ماڈل پر کام کرنے والوں کے مطابق اس ریسرچ کا دارومدار موجودہ صورتحال پر ہے جس میں ہر روز تبدیلی آرہی ہے۔

نیو ساوتھ ویلز میں حکومت کی جانب سے دو سے زائد لوگوں کے ایک ساتھ اکھٹا ہونے پر پابندی ہے۔

طلبا کو گھروں پر ہی تعلیم حاصل کرنے پر ذور دیا گیا ہے۔

ستر سال سے زائد افراد کو گھرپرہی رہنے کے احکامات ہیں۔


   وفاقی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق کرونا وائرس کی علامات، ہلکی بیماری سے لے کر نمونیا کی علامات کی طرح ہوسکتی ہیں۔علامات میں بخار، کھانسی، خراب گلا، تھکن یا سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔

اگر آپ میں بیرونِ ملک سے واپسی پر چودہ دن کے اندر یہ علامات پیدا ہوتی ہیں یا کسی کووڈ ۔ ۱۹ سے متاثرہ مریض سے رابطے میں آئے ہیں، تو فوری طبّی امداد حاصل کریں۔ 

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو ٹیسٹ کرانا ہے تو اپنے معالج سے رابطہ کریں یا قومی کرونا وائرس ہیلتھ معلوماتی ہاٹ لائن پر فون کریں۔

فون نمبر۔ 1800020080

کرونا وائرس سے متعلق مزید خبریں اور معلومات  سائٹ پر حاصل کریں۔

 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 31/03/2020 11:55am بجے
شائیع ہوا 31/03/2020 پہلے 2:21pm