نیو ساؤتھ ویلز میں اس وقت کوڈ ۱۹ کی سخت پابندیاں نافذ ہیں اور لوگوں کو اشد ضرورت کے بغیر گھر سے نکلنا منع ہے اور ساتھ ہی کسی ملاقاتی کی گھر پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ مگر سات جولائی کو ریاستی پریمئیر گلیڈیز برجیکلین نے وائیرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاآ پر قابو پانے کے لئے شہر کے جنوب مغربی یا ساؤتھ ویسٹ کے سبربز کا ذکر کرتے ہوئے ان علاقوں میں اچانک بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لئے پولیس کے اضافی گشت، فوری جرمانے، پولیس نفری میں اضافے جیسے اقدامات کا اعلان کیا تو اس پر یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا حکومت ان علاقوں میں تفریقی رویہ اپنا رہی ہے جہاں ایشین اور مسلم تارکین وطن کی بھاری تعداد رہتی ہے۔
پریمیئر نے اس تاثر کی سختی سے نفی کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی پابندیوں کی خلاف ورزی ہو گی وہاں قانون پر عمل ہوگا اور ان سختیوں کا تعلق کسی خاص پوسٹ کوڈ یا کسی خاص سبرب سے نہیں بلکہ حالات کی سنگینی کے باعث یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
سرکاری صحت حکام کے علاوہ کںٹربری۔بنکس ٹاؤن کے مئیر اور اس علاقے کے مسلم ایم پی جہاد الدیب نے بھی لفظ تعصب یا نسلی امتیاز کے استعمال کو غلط قرار دیتے ہوئے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی ضرورت پر زور دیا۔

Police are walking in the shopping district in the southwestern suburb of Fairfield in Sydney, Friday, July 9, 2021. Source: AAP
سڈنی کے بنکس ٹاؤن کے رہائیشی حمزہ کیانی کا خیال ہے کہ سڈنی کےمشرقی سبرب بوندائی جہاں سے یہ وائیرس شروع ہوا تھا وہاں ایسی سخت پابندیاں نہیں لگائی گئیں اور اگر ان علاقوں میں بغیر تفریق کے پہلے پابندیاں لگا دی گئی ہوتیں تو یہ وائرس بے قابو نہ ہوتا۔
اسی علاقے میں رہنے والی مِس عالیہ کا ماننا ہے کہ حکومت سے غلطی ضرور ہوئی مگر وائیرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے سخت پابندیاں اور لاک ڈاؤن ضروری ہے کیونکہ لوگ پابندی پر سنجیدگی سے عمل نہیٰن کر رہے۔۔ لاکمبا کے رہنے والے الطاف حسین کو کچھ خاص سبرب کئ بارے میں سخت پابندیوں کی حکومتی بیانئے میں سیاست نظر آتی ہے۔ جنوب مغربی سبرب کی رہائیشی عائیشہ قریشی کے خیال میں لاک ڈاؤن میں تاخیر کی گئی۔

Groups of people with no masks are seen at Coogee Beach in Sydney, Saturday, June 26, 2021. Source: AAP
پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر دئے آڈیو آئیکون پر کلک کیجئے
یا پھرنیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے