تارکینِ وطن کی دلچسپی جن انتخابی وعدوں میں رہی کیا لیبر پارٹی انہیں پورا کر سکے گی؟

اس انتخابی مہم میں بھی بہت سے دعوے، وعدے اور بیانات دئے گئے۔ مگر اب تارکینِ وطن کی نظریں اقتدار میں آنے والے وزیر اعظم انتھونی البنیز اور ان کی پارٹی پر لگی ہیں کہ وہ اپنے وعدے کس حد تک پورے کر سکیں گے۔ جانئے کہ تارکیِن وطن کی دلچسپی کِن انتخابی وعدوں اور بیانات میں رہی اور کیا وہ سیاسی نظام، طریقہ انتخاب اور ووت ڈالنے سے پہلے اپنے مفادات کے تحفظ پر نظر رکھتے ہیں؟۔

PM with interim ministers- Monday, May 23, 2022.

Australian Prime Minister Anthony Albanese with interim ministers. Source: AAP

آسٹریلیا میں لبرل اتحادی حکومت نو سال بعد تبدیل ہو رہی ہے اور اقتدار آسٹریلین لیبر پارٹی کے پاس جا رہا ہے۔

ہمیشہ کی طرح آسٹریلیا کی اس بار کی انتخابی مہم میں بھی تارکین وطن ووٹرز کو راغب کرنے کی کوششیں جاری رکھی گئیں۔ مائیگرنٹ کمیونیٹی روائیتی طور پر 

لیبر اور گرینز کی طرف جھکاؤ رکھتی رہی ہے۔ مگر آسٹریلیا میں بسنے والے پاکستانی اور اردو کمینیوٹی کتنا سیاسی شعور رکھتی ہے۔ پاکستانی ووٹر ووٹ دینے سے پہلےسیاسی پارٹی اور امیدواروں کے منشورسے کتنی آگاہی رکھتا ہے۔ لوگ ووٹ کے کمینیوٹی پر پڑنے والے اثرات سے کتنے واقف ہوتے ہیں اور مقامی سیاست، مسائیل اور وسائیل پر کتنی معلومات ہوتی ہے۔ اس موضوع پر ایس بی اردو کی ٹیم نے فیس بکُ لایو پر اپنے تجربات شئیر کئے۔
ایس بی ایس اردو کے ایگزیگیٹیو پروڈیسر ریحان علوی کے ساتھ فیس بکُ لائیو میں حصہ لینے والے ٹیم ممبران ، ڈیجیٹیل کونٹنٹ پروڈیوسرافنان ملک ، پروڈیوسر وردا وقار اور پروڈیوسر ندا تحسین نے کمیونیٹی ممبران سے انتخابی مہم کے دوران رابطے میں کیا جانا؟

 اقتدار میں آنے والی آسٹریلین لیبر پارٹی کے تارکینِ وطن کی دلچسپی کے وعدے اور  بیانات کیا رہے؟

 لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر دوبارہ منتخب ہوا تو وہ ایک ایسے پروگرام کے لیے 5 ملین ڈالر فراہم کرے گی جس سے حالیہ پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو انگریزی سیکھنے اور ملازمت کی تلاش میں مدد ملے گی۔

عارضی تحفظ کے ویزوں کا خاتمہ

سرحدی تحفظ اور عارضی تحفظ کے ویزوں پر لیبر کا موقف انتخابی مہم کے دوران غیر واضع رہا ہے، گرچہ پارٹی نے نقل مکانی یا مائیگریشن پر سخت پالیسی جاری نہیں کی مگر اس نے نظام میں تبدیلی کی ضرورت کا اشارہ دیا ہے۔

 مسٹر البانیز نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آف شور پروسیسنگ، پناہ کے متلاشیوں کی تیسرے ملک میں آبادکاری اور کشتیوں کےذریعے آنے والوں کی محفوظ واپسی کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں  لیکن وہ عارضی تحفظ کے ویزا یا ٹی پی وی  کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ٹی پی وی یا عارضی پناہ گزیں ویزہ  پناہ کے متلاشیوں کو جاری کیے جاتے ہیں جو بغیر ویزہ کے آسٹریلیا پہنچتے ہیں اور بعد میں انہیں تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ وہ تین سال تک چل سکتے ہیں اور ان ویزوں کے حاملین کو کام کرنے اور میڈیکیئر تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ 

پہلا گھر لینے والوں کے لئے مراعاتی اسکیم

 آسٹریلیا میں مکانات کی قلت اور پہلا گھر خریدنے میں بڑھتی مالی دشواریاں اس بات سے ظاہر ہیں کہ لیبیر اور لبرل دونوں نے انتخابی مہم کے دوران پہلا گھر لینے کے لئے اپنی اسکیموں کا اعلان کیا ۔ اقتدار میں آنے والی لیبر پارٹی نے گھر خریدنے کے لئے ایکیوٹی 

لیبر کی ریٹائیرمنٹ فنڈ یا سپر سے  گھر خریدنے کی اسکیم کیا ہے؟
لیبر کا منصوبہ ایک سال میں 10,000 گھروں میں ایکویٹی پارٹنر بننے کا ہے۔ یہ نئے گھر کی لاگت کا 40% تک اور موجودہ گھر کے لیے 30% خرچ کرے گا۔

گرچہ لیبر کی اسکیم  لبرل اتحاد کی اسکیم  سے کہیں زیادہ پُر کشش اور لچکدار ہے، لیکن یہ بہت کم لوگوں کو فائیدہ پہنچا سکے گی۔

ایک سال میں صرف 10,000 خوش قسمت خریدار اس اسکیم سے فائیدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے جو گھر لینے کے لئے اضافی  380,000 ڈالرمالیت کی مالی مدد

اسکیم سے فائیدہ اٹھانے والے نئے گھر کی چالیس فیصد تک قیمت اور پرانے گھر کی تیس فیصد تک  کی قیمت حکومتی اسکیم سے لے سکیں گے۔

لیبر پالیسی میں ایک بہت بڑی سبسڈی بھی شامل ہے۔

 لیبر کا ریجنل آسٹریلیا میں پہلا گھر لینے کا امدادی منصوبہ

انتھونی  البانی کی لیبر گورنمنٹ ریجنل آسٹریلیا میں ہر سال 10,000 پہلے گھر خریداروں کو گھر خریدنے میں مدد کرے گی۔ گھر کے پہلے خریدار مارگیج انشورنس میں  32,000 ڈالر تک کی بچت کریں گے اور 5 فیصد تک کے ڈپازٹ کے ساتھ گھر لے سکیں گے - حکومت خریداری کی قیمت کے 15 فیصد رقم تک کی ضمانت دے گی۔

پارٹنر اور پیرنٹ ویزا

پارٹنر اور پیرنٹ ویزا اس وفاقی الیکشن میں تارکین وطن کمیونٹیز کے درمیان بحث کا ایک بڑا موضوع ہیں

 انتخابی مہم کے دوران  ایس بی ایس ہندی سے بات کرتے ہوئے لیبر ممبر برائے بروس، جولین ہل نے موجودہ حکومت پر کچھ ممالک کے لیے پارٹنر ویزوں کی کارروائی میں 'شرمناک' امتیازی سلوک اور تارکین وطن کے لیے والدین کے ویزوں کے حوالے سے 'وعدے توڑنے' کا الزام لگایا تھا۔

ایم پی جولین ہل کا کہنا ہے کہ  تارکین وطن ہمارے قومی مستقبل کے لیے اہم ہیں۔
بروس کے ایم پی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تعلیم لیبر کی معاشی بحالی کا ایک اہم مرکز ہوگی
 نو منتخب وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا تھا  کہ اگر لیبر حکومت بناتی ہے تو غیر ملکی کارکنوں کو مستقل رہائش دینے پر غور کر سکتی ہے، بشرطیکہ وہ پہلے ہی کمیونٹی میں رہ رہے ہوں اور ٹیکس ادا کر رہے ہوں۔

 آسٹریلین مسلمانوں کے خدشات

 وفاقی انتخابات سے پہلے وکٹوریہ کی اسلامک کونسل کے 200 افراد کے سروے سے پتہ چلا کہ آدھے سے زیادہ لوگوں کے ذہن میں بڑھتے ہوئے اسلامی فوبیا اور دائیں بازی کے انتہا پسند گروپس کی بڑھتی سرگرمیاں باعث تشویش ہیں اور ساتھ ہی خارجہ پالیسی کے بارے میں  سوالات ہیں، جن میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ  اور چین میں ایغور مسلم اقلیت کے ساتھ سلوک سرِِ فہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کی کسی بڑی پارٹی نے انتخابی مہم کے دوران ان موضوعات کو بڑی بحث کا موضوع نہیں بنایا۔
انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسندی اور اسلامو فوبیا آسٹریلیا کے مسلم ووٹروں کی اکثریت کے خدشات میں سے ایک رہے
چین-سلومن جزائر سیکورٹی معاہدے کے تناظر میں لیبرپارٹی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بحرالکاہل کی نقل و حرکت کی اسکیم میں اصلاحات لائے گی اور پیسیفیک ممالک سے مزید نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک نئے ویزے کا اجرا بھی کرے گی۔
Australian Voted ALP
FB LIVE Discussion forum on community engagement during Australian Election 2022. Source: SBS urdu

 پوڈکاسٹ اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Rehan Alavi