سڈنی نے گرمی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا- چار ریاستوں میں آگ پر مکمل پابندی کا اعلان

ملک بھر میں آگ بھڑک اٹھنے کا موسم جاری ہے اور ویسٹرن آسٹریلیا، جنوبی آسٹریلیا، وکٹوریہ اور این ایس ڈبلیو کے کچھ حصوں میں آگ پر مکمل پابندی ہے۔

A NSW sign pointing to extreme fire risk, advising people to take action.

A bushfire danger advisory sign shows extreme fire risk and a total fire ban, at Dural north west of Sydney. Unseasonably warm weather and strong winds left many parts of the state sweltering in a heatwave on Sunday. Source: AAP / Dan Himbrechts

اہم نکات
  • اکتوبر میں ریکارڈ توڑ آغاز کے بعد ویسٹرن آسٹریلیا، نیوساوتھ ویلز، وکٹوریہ اور ساوتھ آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں آگ پر مکمل پابندی عائد ہے۔
  • فائر بریگیڈ کا عملہ ملک بھر میں آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
  • تیز ہوائیں، شدید گرمی کے ساتھ مل کر، حالات کو مزید سنگین بنا رہی ہیں۔
سڈنی کے لوگ اکتوبر کے گرم ترین آغاز سے متاثر ہوئے ہیں، درجہ حرارت اوسط سے 14 ڈگری تک بڑھ گیا ہے جبکہ کئی ریاستوں میں آگ بجھانے کا عملہ ایک اور مصروف دن کی تیاری کر رہا ہے۔

بیورو آف میٹرولوجی کے اعداد و شمار کے مطابق، آبزرویٹری ہل ویدر اسٹیشن نے اتوار کو سہ پہر 3:02 پر 35.6C درجہ حرارت ریکارڈ کیا، جس نے 1 اکتوبر 1961 اور 2009 دونوں میں ریکارڈ کیے گئے 33.1C کے پچھلے تمام ریکارڈ شدہ درجہ حرارت کی بلند ترین سطح کو توڑ دیا ہے۔

این آر ایل کےفائنل مقابلے سے پہلے، پینرتھ میں درجہ حرارت 37.3C، رچمنڈ میں 36.7C اور سڈنی ایئرپورٹ کا پارا 36.9C ریکارڈ کیا گیا۔

چلچلاتی گرمی نے اتوار کو فائر فائٹرز کے لیے خطرناک حالات پیدا کر دیے اور صرف نیو ساوتھ ویلز میں 85 جگہ آگ بھڑک اٹھی۔

کئی ریاستوں میں آگ کے عملے کا مصروف دن رہا، کیونکہ اس وقت تیز ہوائیں ملک کے جنوب مشرق میں کم نمی کے ساتھ مل کر خطرناک حالات پیدا کررہی ہیں۔
وکٹورین کنٹری فائر اتھارٹی نے پیر کے لیے ریاست کے شمال مغرب میں ماللے کے علاقے میں آگ جلانے پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے، سی ایف اے بھی گپس لینڈ کے علاقے میں کئی جگہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اتوار کے روز مافرا کے شمال میں دشوار گزار علاقے میں ایک بے قابو آگ جل رہی تھی جس میں بریگولونگ، کلوڈن، مورناپا، اسٹاک ڈیل اور گردونواح کے لوگوں کو انخلاء کے لیے کہا گیا ہے۔

سی ایف اے کے نائب سربراہ برائے جنوب مشرقی ٹریور اوون نے کہا کہ پیر کی صبح درجہ حرارت میں کمی آئی ہے اور رات بھر میں ہوائیں کم ہو گئی ہیں لیکن 5000 ہیکٹر پہلے ہی جل چکے ہیں جبکہ آگ کے مشرق کی طرف پھیلنے کا امکان ہے اور تشویش برقرار ہے۔

انہوں نے اے بی سی ریڈیو کو بتایا کہ " اس علاقے میں ایک رہائش گاہ جل گئی ہے اور ہم آج کسی دوسری عمارت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں مزید جائزہ لے رہے ہیں۔"

"آگ دوبارہ جنگل کی طرف لوٹ گئی ہے... اور یہی وہ چیز ہے جس پر ہم نے رات بھر محنت کی اور ظاہر ہے کہ کل جتنا ہم کر سکتے ہیں ہم کریں گے۔"
حکام نے جنوبی آسٹریلیا، وکٹوریہ اور این ایس ڈبلیو میں پیر کے لیے ہوا کی وارننگ جاری کی ہے ان خدشات کے درمیان کہ تیز ہوائیں آگ کی صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہیں۔

ساوتھ آسٹریلیا میں شمال مشرقی پاسٹورل، ویسٹ کوسٹ، اور ایسٹرن آئر پیننسولا کے لیے آگ پر مکمل پابندی عائد ہے، جس میں آگ کے خطرے کے انتہائی انتباہات موجود ہیں۔

NSW RFS نے وکٹوریہ کی سرحد سے متصل جنوب مغربی علاقے کے لیے آگ پر مکمل پابندی جاری کر دی ہے۔

وارننگ میں کہا گیا ہے کہ "گرم، خشک اور ہوا کے حالات کے ساتھ، ریاست بھر کے کئی علاقوں میں آگ لگنے کے زیادہ خطرے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔"

اتوار کو نیو ساوتھ ویلز بھر میں درجہ حرارت 30 سے تتجاوز کر گیا تھا جو کہ کچھ علاقوں میں اوسط سے تقریبا 14C زیادہ ہے-
ویسٹرن آسٹریلیا ڈیپارٹمنٹ آف فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز (DFES) نے پیر کے لیے گولڈ فیلڈز مڈلینڈز کے علاقے میں آگ لگنے پر مکمل پابندی جاری کر دی ہے۔

ریاست کے جنوب میں واقع البانی میں اتوار کو دیر گئے ہنگامی انخلاء کا حکم جاری کیا گیا، کیونکہ تیزی سے بڑھنے والی آگ سے املاک کو خطرہ ہے۔

اتوار کو این ایس ڈبلیو میں کم از کم 70 جگہ آگ جل رہی تھی، جن میں سے 30 پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

کوئنز لینڈ میں آگ کا جلانا انتباہ کی سطح پر تھا، زیادہ تر دھوئیں سے بچنے کے لیے کہا گیا تھا۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 2/10/2023 3:32pm بجے
تخلیق کار AAP-SBS
پیش کار Afnan Malik
ذریعہ: AAP