آسٹریلیا میں سڈنی کے علاقے ڈنڈس میں ایک اسکول کے دو طلبا میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سینٹ پیٹرک مارسٹ کالج کے دو طلبا میں کرونا وائرس پایا گیا ہے جس کے باعث اسکول کو بند کردیا گیا ہے۔
اسکول کے تقریباً ایک ہزار طلبا کو کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔
پچھلے ہفتے جمعے کو سڈنی کے ایک اور اسکول کے طلبا میں بھی کرونا وائرس پایا گیا تھا۔
ایپنگ بوائز اسکول کے ایک سولہ سالہ لڑکے میں کرونا وائرس کووڈ انیس کی تشخیص ہوئی تھی۔
نیو ساؤتھ ویلز کی ریاست میں اب تک بیالیس افراد میں کرونا وائرس پایا جاچکا ہے جبکہ اس بیماری سے تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

A pharmacist reaches for medicine at a shop in Coburg, Melbourne Source: AAP