کولز کی جانب سے سوپرمارکیٹ کے اسٹور پر ایک دکان سے ٹوائلیٹ پیپر پیکٹ کی حد اتوار سے متعارف کردی گئی ہے۔
ہر دکان پر "کسٹمر نوٹس" جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق، کوئی بھی صارف ایک دکان سے ٹوائلیٹ پیپر کا ایک ہی پیک خرید سکے گا۔
" ٹوائلیٹ پیپر کی اچانک سے مانگ بڑھنے سے مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ لیکن مسئلہ ابھی رسد کا نہیں ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ چند افراد ٹوائلیٹ پیپر کی بڑی تعداد خرید رہے ہیں جو عام طور پر نہیں خریدتے۔
کولز کا یہ ماننا ہے کہ آسٹریلیا کے ہر شہری کو مناسب مقدار میں اشیا کی خرید کو یقینی بنایا جائے۔"
ایک دکان پر ایک پیکٹ کی فروخت کی اجازت ہے صحیح عمل ہے
دوسری جانب وُلورتس سوپر مارکیٹ نے فی دکان فی صارف دو ٹوائلیٹ پیکٹ کی حد رکھی ہوئی ہے۔