وبا کے دوران آسٹریلیا میں اسکلڈ مائگریشن ویزے کا طریقہ کار

کووڈ ۱۹ کی وبا کے دوران آسٹریلیا ایسے اسکلڈ مائیگرنٹس یا غیر ملکی ہنر مندوں کو ترجیح دے رہا ہے جو معیشیت کی بحالی میں مدد گار ہو سکیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران آسٹریلین امیگریشن کی تعداد ملک کی معاشرتی ، سیاسی اور معاشی ضروریات کی بنیاد پر تبدیل ہوئی ہے۔

Australia’s net overseas migration is currently capped at 160,000.

Australia’s net overseas migration is currently capped at 160,000. Source: Getty Image

اگرچہ 2020 تک آسٹریلیا میں بیرونی ممالک  سے ترک مکانی کہیں زیادہ رہی ہے  لیکن اس وقت سالانہ مائگریشن کے ویزوں کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار مقرر ہے۔آسٹریلیا کا اسکلڈ مائگریشن پروگرام پوائینٹ سسٹم پر کام کرتا ہے اور اس ویزے کے حصول کے لئے اسوقت کم از کم پینسیٹھ پوائنٹس کی ضرورت ہوتی ہے ۔ مختلف عوامل کی بنیاد پر اس کی اسکورنگ کی جاتی ہے جس میں درخواست دہندگان کی عمر ، کام کا تجربہ ، انگریزی زبان کی مہارت اور پارٹنر کی قابلیت وغیرہ شامل ہیں۔
A family of four arriving into a new country.
A state or territory government nomination adds addition points towards a points-tested visa. Source: Getty Images/FatCamera
پییک مائیگریشن کے پرنسپل اور مائگریشن ایجنٹ ، ایلیکس پیٹراکوس کا کہنا ہے کہ سب کلاس 189 اور 190 ویزا مستقل ویزا ہیں ، لہذا ایسے ویزوں کے لئے شرائیط اور مقابلہ بھی سخت ہے ۔

بیشتر ریاستوں نے کرونا کی وبا کے باعث اس وقت آف شور  یعنی ملک سے باہر سے ویزوں کی درخواستیں لینا بند کر رکھی ہیں۔ مگر ساتھ ہی وبا سے نمٹنے کے لئے کچھ شعبون کو ترجیح دی جارہی ہے۔
معاشی بحالی کے لئے آسٹریلین حکومت صحت عامہ، ، نرسنگ ، طبی شعبے کے کارکنان، اور انجینرنگ کے کچھ شعبوں کے ماہرین کو اسکلڈ مائگریشن کٹیگری میں ترجیح دے رہی ہے
آسٹریلیا میں مستقل رہائیش کا دوسرا عام راستہ کاروباری ادارے کی طرف سے اسپانسرشپ ہے۔ یہ ویزہ کلاس ایک سو چھیاسی کہلاتا ہے۔ مائیگریشن ایجنٹ الیکس پیٹراکوس کے مطابق ایسے ویزوں کے لئے ۱۔ ترجیحی شعبے میں کم از کم تین سال کام کا تجربہ ۲ ۔ انگریزی کی مہارت اور ۳۔ امیدوار کے شعبے کا ترجیحی اسکلڈ مائیگریشن کی فہرست میں شامل ہونا ضروری ہے۔
Austrailan passports
During the coronavirus pandemic, Australia has prioritised some medica, engineering and nursing-related occupations for immigration. Source: Getty Images/alicat
 عام طور پر درخواست دہندہ کو  مختلف قابلیتوں کی ضرورت ہوتی ہے ، جیسے اعلیٰ انگریزی کی مہارت اور کمیونیوٹی سے بات چیت کی صلاحیت کا امتحان جسے آسٹریلیا میں زبانوں کے ترجمے کا کہا جاتا  ہے۔ کریڈنشیل کمیونیٹی لینگویج یا سی سی ایل  امتحان کے ذریعے کسی غیر مقامی انگریزی اسپیکر اور مقامی انگریزی اسپیکر کے درمیان گفتگو کو سمجھنے ک کی قابلیت پرکھی جاتی ہے اور اس کے بھی پوانٹ ملتے ہیں۔

اسکلڈ مائگریشن کے لئے کم سے کم درکار پوائنٹس کی تعداد اور پروفیشن کی ترجیحی  فہرست ملکی ضروریات کے لیحاظ سے ہر کچھ عرصے بعد بدل سکتی ہے۔   اگر امیدوار درخواست کے لئے درکار پوانٹس حاصل کر لیتا ہے تو اسے  محکمے کی طرف سے ہنر مند ویزوں کے لئے درخواست دینے کا  دعوت نامہ مل سکتا ہے۔ بعض ریاستیں بھی  وفاق کی طرف سے دئے گئے کوٹے کے لیحاظ سے اسکلڈ مائگرینٹس کو اسپانسر کرتی ہیں۔ مگر اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ اس وقت کس اسٹیٹ کو کس شعبے کے ہنر مندوں کی ضرورت ہے۔اسی لئے  امیدوار کا پروفیشن  اس وقت کی امیگریشن کی ترجیحی فہرست میں شامل ہونا ضروری ہے۔
اسیسنٹ مائگریشن کے ڈائریکٹر اور وکیل ، ڈیسی ہرسٹووا  کہتے ہیں کہ پوائنٹس کی تعداد جتنی زیادہ ہوگی ، ویزا کے لئے درخواست دینے کے لئے آپ کو مدعو کیے جانے کے امکانات اتنے زیادہ ہوں گے۔  ہنر مند اور آجر کے زیر اہتمام ویزوں کے لئے درخواست دہندگان کی عمر 45 سال سے کم ہونا چاہئے۔
رواں سال کےمائگریشن پروگرام میں پارٹنر ویزوں کی تعداد تقریبا دگنی ہوگئی ہے۔ کاروباری مہارت اور گلوبل ٹیلنٹ پروگراموں کے لئے ویزوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے لیکن سب کلاس 189 اور 190 ویزوں کی تعداد کم کردی گئی ہے
آسٹریلیا 100 سے زیادہ مختلف عارضی ویزا بھی پیش کرتا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ مقبول عارضی گریجویٹ ویزا ہیں - سبکلاس 485 ، ورکنگ ہالیڈے اور بیک پیکر ویزا ، وزیٹر اور طلبہ ویزا سبکلاسز۔ عارضی ویزا رکھنے والوں کی تعداد آسٹریلیا کے سالانہ مائگریشن پروگرام میں شمار نہیں کی جاتی ہے ، لیکن آسٹریلیا میں عارضی ہجرت پچھلی دو دہائیوں میں کافی تیزی سے بڑھ چکی ہے۔

 آپ ہنر مند ویزا کے بارے میں مزید معلومات پر یا رجسٹرڈ ایجنٹ سے رابطہ کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔
LISTEN TO
SG-How Skilled and PRmigration programs work image

آسٹریلیا میں مستقل رہائیش کا ویزہ کیسے حاصل کریں؟

SBS Urdu

08:43

پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر دئے آڈیو آئیکون پر کلک کیجئے 

  یا پھرنیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے


اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 19/04/2021 2:23pm بجے
شائیع ہوا 21/04/2021 پہلے 11:43pm
تخلیق کار Sneha Krishnan
پیش کار Rehan Alavi