اگر ویزے پر مقیم کسی فرد کا آسٹریلین ویزہ ختم ہو جائے تو؟

اگر کوئی آسٹریلیا میں ہے اور اس کا ویزا ختم ہوجاتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟ آسٹریلین وزارتِ داخلہ ملک میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افراد کو حراست میں رکھنے اور ملک سے نکالنے کا ذمہ دار ہے۔ اگر آپ کوپتہ چلے کہ آپ کا ویزہ ختم ہو چکا ہے اور اس کے باوجود آپ آسٹریلیا میں رُکے ہوئے ہیں تو آپ کیا کریں گے؟ آسٹریلیا میں میعاد ختم ہونے والے ویزا کے ساتھ تلاش کریں تو آپ کیا کریں گے؟

passport coastal view Australia

Source: Getty Images/Rhisang Alfarid

پچیس سالہ اطالوی کارپینٹر گیاکومو دو ہزار اٹھارہ میں ورکنگ ہالیڈے ویزہ پر آسٹریلیا آئے اور بعد میں انہیں اسٹوڈنٹ ویزہ مل گیا۔  مگر بعد میں انہوں نے کام کے  ویزے کی درخواست دی مگر ان کی یہ درخواست سٹوڈنٹ ویزہ ختم ہونے کے اٹھائیس دن بعد دینے کے باعث مسترد کردی گئی۔  اب ان کے پاس وقت نہیں تھا اس لئے انہوں نے ویزہ مسترد ہونے کے خلاف اپیل کر رکھی ہے۔
Carpener
*Giacomo worked as a carpenter in Sydney. Source: Anna Shvets/Pexels

مائیگریشن ایجنٹ ایمانولا  کینانی کہتی ہیں کہ ویزے پر رہنے والے کچھ افراد ویزہ ختم ہونے کی تاریخ کا خیال نہیں رکھتے اور کچھ  غلط طور پر یہ سمجھتے ہیں   کہ ویزہ ختم ہونے کے بعد وہ پناہ گزین بن کر رہ سکتے ہیں۔
LISTEN TO
Living after visa expiration image

کیا آسٹریلین ویزہ ختم ہونے پر آپ گرفتار کرلئے جائیں گے؟

SBS Urdu

08:59
قانون کے مطابق ، ہر ایک کے پاس آسٹریلیا میں داخلے اور قیام کے لئے ایک قانونی ویزا ہونا ضروری ہے۔ تمام عارضی ویزوں کی ایک مدتِ میعاد ہوتی ہے اور آپ کے قیام کے دوران ، آپ کوہر حال میں یہ یقینی بنانا چاہئے کہ اگر آپ اس کی شرائیط کو پورا کرتے ہیں تو  اس کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی تجدید کر وا لیجئے یا کسی اور ویزا کے لئے درخواست دیں۔ اگر ایسا نہیں کرتے تو ، آپ کے ویزا کی میعاد ختم ہونے پر ، آپ غیر قانونی ہوجاتے ہیں۔ غیر قانونی ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ یہ ہے کہ آپ حراست میں لئے جا سکتے ہیں اور پھر آپ کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔ اور بغیر کسی ویزے کے   آپ غیر قانوںی تصور ہوتے ہیں اور ایسے افراد کو ملک بدر ہونے کے بعد تین سال تک ویزے کی درخواست دینے کے اہل نہیں ہوتے۔
fruit picking
Source: James Russell/Pixabay
محکمہ داخلہ کے مطابق  اس سال اکتیس جنوری تک  حراست میں موجود 156 غیر قانونی قیام والے افراد ملک بدری کے منتظر ہیں۔  تاہم آسٹریلیا میں ھراست کے بغیر رہنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کی تعداد کا تخمینہ  ہزاروں میں ہے۔

بین الاقوامی طلباء  صرف ایک بار استثنیٰ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ 
تاہم ، اگر کسی شخص نے غیر قانونی قیام کے مسئلے کو حل کیے بغیر 28 دن سے زیادہ عرصہ قیام کیا تو ایسے افراد کے اختیارات بہت محدود ہوجاتے ہیں۔ کچھ معاملات میں ، انہیں تین سال کے لئے ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے دوران وہ دوسرے ویزے کی درخواست دینے کے اہل نہیں ہوتے۔
خصوصی حالات میں ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد تحفظ یا پروٹیکشن ویزا کے لئے درخواست دی جا سکتی ہیں۔
بین لیمسڈائن ، جو مہاجرین کے مشورے اور مقدمات کی خدمات کے نگران سینئر سالیسیٹر ہیں ،ان  کا کہنا ہے کہ ان کی خدمات میں ایسے لوگوں کی مدد کرنا شامل ہے جو اپنے ملک میں انتقامی کاروائی کے طور پر مقدمات یا  ظلم و ستم کا خدشہ سامنا کر سکتے ہیں۔
airport man
Source: Victor Freitas/Pexels
Passport visa
Passport visa Source: Getty Images/belterz
ایسے لوگوں کے لئے مفت مدد دستیاب ہے جو قانونی خدمات کے اخراجات کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔


 پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر دئے آڈیو آئیکون پر کلک کیجئے

  یا پھرنیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے





شئیر
تاریخِ اشاعت 24/03/2021 5:26pm بجے
تخلیق کار Chiara Pazzano
پیش کار Rehan Alavi