وکٹوریہ میں لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز میں 98 مقامی انفییکشن کیسز درج ہوئے ہیں ، جس میں کمیونٹی انفیکشن کی تعداد 20 ہے۔ سروس این ایس ڈبلیو نے چھوٹے اور درمیانے بزنس کے لئے کوویڈ لاک ڈاؤن گرانٹ کے لئے درخواستیں کھول دی ہیں۔ کوویڈ ویکسی نیشن میں تیزی ؒانے کے لئے کو دس لاکھ اضافی فائزر ویکسین کی خوراکیں آسٹریلیا پہنچ گئیں۔
وکٹوریہ
وکٹورین پریمئیر ڈینئیل انڈریو نے اعلان کیا ہے کہ وکٹوریہ کا لاک ڈاؤن منگل کے بعد بھی جاری رہے گا۔ پریمئیر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن قوانین میں ترمیم اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بارے میں وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وکٹوریا نے تیرہ نئے کرونا وائرس کے مقامی کیسس ریکارڈ کیے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی کیس بھی سامنے آیا ہے۔ اس وقت وکٹوریا میں کل کیسس کی تعداد اکیاسی ہے۔
اس وقت دو سو پچاس سے زائد ایکسپوژر سائٹس موجود ہیں۔ کیسس کے مقامات کے بارے میں لسٹ یا نقشے کی صورتحال سے معلوم کریں۔
نیو ساؤتھ ویلز
نیو ساؤتھ ویلز میں 98 نئے مقامی کورونا وائرس کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں ، جن میں دوتہائی کیس ساؤتھ ویسٹ سڈنی میں پائے گئے ہیں۔ 61 کیسز معروف کلسٹر سے منسلک تھے۔ 37 کیسز کا رابطے کا ذریعہ ابھی زیر تفتیش ہے۔ نئے کیسز میں سے 20 انفیشن والے افراد کموینٹی میں ایک دن سے زیادہ عرصے تک متحرک تھے۔ کیسس کے مقامات کے بارے میں لسٹ یا نقشے کی صورتحال سے معلوم کریں۔
سپر مارکیٹوں ، فارمیسیوں ، بینکوں اور شراب کی دکانوں کو چھوڑ کر تمام تعمیری کاموں اشد ضروری کاروبار کے علاوہ باقی تمام ریٹیل دکانوں کو کھولنے پر پابندی عائد ہے۔ رہائشی عمارات میں تمام تعمیراتی کام اور غیر ضروری مرمت، جس میں صفائی اور مرمت شامل ہے روک دیے گئے ہیں۔
سروس این ایس ڈبلیو نے چھوٹے سے درمیانے درجے کے بزنسس کے لئے کوڈ لاک ڈاؤن گرانٹ کے لئے درخواستیں کھول دی ہیں۔ وہ کاروبار جنہیں پہلے چھوٹے کاروباری کی مدد کی گرانٹ ملی ہے (جن میں ۲۰۲۰ سمال بزنس کووڈ سپورٹ اور چھوٹے بزنس ریکوری گرانٹس بھی شامل ہیں) وہ بھی نئی گڑانٹ کے لئے درخواستیں 13 ستمبر 2021 کی شام 11:59 بجے تک دے سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے ڈ ملاحظہ کریں۔
مزید جانئے

صرف چند ہفتوں میں سب کچھ کیسے بدل گیا؟
پچھلے 24 گھنٹےمیں آسٹریلیا کی صورتحال
کوئینز لینڈ میں کمیونٹی ٹرانسمیشن صفر ہے۔
فری مینٹل میں لنگر انداز ہونے والے ایک کارگو جہاز کے عملے کے سات اراکین میں کووڈ کا شبہ ہے۔ اسی دوران آٹھ لاکھ سے زیادہ فائزر ویکسین کی خوراکیں سڈنی اور تقریبا ایک لاکھ وکسین خوراک میلبورن پہنچ چکی ہیں۔
عید الاضحی ("قربانی کا تہوار") آج رات سے شروع ہو رہا ہے۔ عید کی نماز کے دوران اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے یہ احتایطی تدابیر اختیار کیجئے
- گھر میں نماز پڑھئے
- بڑے اجتماعات کو منسوخ رکھئے
- اپنا ماسک استعمال کیجئے
- نماز کے لئے اپنی الگ جا نماز استعمال کیجئے
کوڈ-19 افوہیں
صحت مند لوگوں کو کرونا سے کچھ نہیں ہوتا۔ یہ صرف بیمار اور بوڑھے لوگوں کو مارتا ہے۔
کوووڈ-19 سچ
وائرس بوڑھے اور بیمار لوگوں کو زیادہ شدت سی اپنا نشانہ بناتا ہے لیکن یہ صحت مند اور جوان لوگوں کو بھی مارتا اور نقصان پہنچاتا ہے۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
پر ساٹھ زبانوں میں خبریں اور معلومات موجود ہیں۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے