آسٹریلیا کا بریجنگ ویزہ سسٹم کیا ہے اور یہ ویزہ کن لوگوں کو ملتا ہے؟

جب کوئی آسٹریلیا میں رہتے ہوئے کسی دوسرے قسم کے ویزے کی درخواست دیتا ہے ، تو اسے بریجنگ ویزا دیا جاتا ہے تاکہ وہ ملک میں قانونی طور پر اس وقت تک رہ سکے جب تک کہ اس کے ویزے کی درخواست پر حتمی فیصلہ نہ ہو جائے۔بریجنگ ویزوں کی کئی اقسام ہیں ہیں جو مختلف شرائط کے ساتھ آتے ہیں مگر اس کا اجرا درخواست گزار کے حالات پر منحصر ہے۔ سیٹلمنٹ گائیڈ کی اس قسط میں بریجنگ ویزا کی سب سے عام قسم کے بارے میں معلومات دی جا رہی ہے۔ساتھ ہی بریجنگ ویزے کی کچھ حقوق اور شرائط کی وضاحت بھی شامل ہے۔

passports visa

A bridging visa acts as a bridge between lodgement of a visa and the determination of that application. Source: Getty Images/Jodie Griggs

 مارچ 2021 میں ، آسٹریلیا میں بریجنگ ویزا رکھنے والوں کی سب سے بڑی ریکارڈ تعداد 350،000 تک پہنچ گئی تھی۔سڈنی میں ایلن ریگاس سالیسیٹرس سے تعلق رکھنے والے ایلن ریگاس کا کہنا ہے کہ کہنا ہے کہ برجنگ ویزے کی پہلی شرط درخواست گزار کی قانون کی پاسداری ہے۔ اور بریجنگ ویزے  اس وقت دئے جاتے ہیں جب کسی کی پرانی قیام کی قانوںی حیثیت ختم ہو چکی ہو اور وہ ویزے پر آسٹریلیا میں رہنا چاہتا ہو۔ ایسا فرد بریجنگ ویزہ کی درخواست دے سکتا ہے۔
surfing
The Australian migration zone is a legal device created by the Australian government for the purpose of Australia's visa policy and immigration policy. Source: Pexels/Pixabay
مسٹر ریگاس وضاحت کرتے ہیں کہ عام طور پر ، بریجنگ ویزا کی وہی شرائط ہوتی ہیں جو درخواست کے وقت موجود ویزے کی ہوتی ہیں۔پاکٹ لیگل کے روی وسامی کے مطابق      ایک بریجنگ ویزا بی لوگوں کو اجازت دیتا ہے کہ ان کے اصل ویزے کی درخواست پر کارروائی کے دوران  وہ ایک مخصوص سفری مدت  میں آسٹریلیا سے باہر جا سکیں اوراسی  برجنگ ویزہ پر ہی آسٹریلیا واپس آ جائیں ۔
صرف وہ لوگ جو بریجنگ ویزا اے پر ہیں یا جو پہلے ہی بریجنگ ویزا بی پر ہیں وہ ہی بی وی  بی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ بریجنگ ویزوں کی بہت سی دوسری اقسام ہیں ، اور ان میں حاصل حقوق بالکل مختلف ہو سکتے ہیں۔  

 مسٹر وسوانی وضاحت کرتے ہیں کہ بریجنگ ویزا سی  آپ کو موجودہ بریجنگ ویزا ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا میں رہنے کی اجازت دیتا ہے۔
عام طور پر بریجنگ ویزہ سی ویزہ کنند دگان کو آسٹریلیا میں کام کی اجازت نہیں ہوتی
مسٹر وسوانی کے مطابق  بریجنگ ویزا ای پر آپ آسٹریلیا میں قانونی طور پر رہ سکتے ہیں مگر یہ صرف عارضی ویزہ ہوتا ہے جس کے دوران آپ آسٹریلیا سے واپس جانے کی تیاری کر سکتے ہیں۔  یہ ان حالات میں کار آمد ہوتا ہے جب آپ جانے کا انتظام کر رہے ہوں یا اپنے امیگریشن معاملات کو حتمی شکل دیتے وقت امیگریشن کے فیصلے کا انتظار میں ہوں۔

مسٹر ریگاس وضاحت کرتے ہیں کہ ایک غیر شہری جسے کام کے حقوق کے بغیر بریجنگ ویزا دیا گیا ہو وہ کام کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
plane
Only people on a BVA or a BVB can apply for a BVB. Source: Getty Images/Issarawat Tattong


گرچہ یہ ویزہ ہولڈر کے حالات پر منحصر ہے مگر ہر عام طور پر بریجنگ ویزے کی مدت مختلف ہو تی ہے

 کچھ کم عام بریجنگ ویزے بھی ہیں۔ بریجنگ ویزا ڈی اس وقت دیا جاتا ہے جب کسی نے ایسے حالات میں ویزے کی درخواست دینا چاہی جب کسی معقول وجوہات  کے باعث درخواست بر وقت داخل نہیں ہو سکی۔ مثال کے طور پر ، ایک بااختیار افسر اس وقت ان کا انٹرویو کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھا ، یا انہوں نے غلط ویزا درخواست فارم پُر کیا ،اس لئے ایسا درخواست دہندگان اگلے پانچ کاروباری    دنوں میں دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں۔

builder
Usually a BVE, like a BVC, does not come with work rights. Source: Burst/Pexels
بیجنگ ویزہ آر امیگریشن کی حراست میں رہنے والے ایسے افراد کے لئے ہو تا ہے جن کو کسی وجہ سے ملک سے باہر بھیجنا ممکن نہ ہو۔ یہ ویزہ ملک بدری تک  امیگریشن حراست سے  رہائی کی اجازت دیتا ہے۔
suitcase travelling
If you hold a BVC you cannot travel abroad under any circumstances. Source: Alexandr Podvalny/Pexels
بریجنگ ویزا  ایف  کو خصوصی طور پر اسمگلنگ یا غلامی کے مشتبہ متاثرین کے ایسے افراد کے  لیے استعمال کیا جاتا ہے جن کے پاس اصل ویزا نہ ہو ہے۔ اس قسم کا ویزا بہت کم دیا جاتا ہے۔ کچھ معاملات میں ، یہ ممکن ہے کہ بریجنگ ویزا کے لیے براہ راست محکمہ داخلہ کو درخواست دی جائے ، لیکن پیچیدہ حالات میں ، یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر ویزا ختم ہو چکا ہو تو جتنی جلدی ممکن ہو قانونی مشورہ لیا جائے۔ 


 پوڈ کاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے 


 


شئیر
تاریخِ اشاعت 16/10/2021 3:26pm بجے
شائیع ہوا 16/10/2021 پہلے 3:38pm
تخلیق کار Chiara Pazzano
پیش کار Rehan Alavi