آسٹریلین سائنسدانوں نے لیب میں کورونا وائرس بنالیا! ویکسین بنانے کی کوششیں شروع

کورونا وائرس سے چین میں اب تک سو سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ اس بیماری کی کوئی ویکسن یا علاج نہیں ہے۔

Researchers at a company in Wuqing District, Tianjin Municipality, China, 27 January 2020.

Researchers at a company in Wuqing District, Tianjin Municipality, China, 27 January 2020 Source: XINHUA

آسٹریلیا میں سائنسدانوں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ میلبورن کے پیٹر ڈوہارٹی انسٹیٹیوٹ فار انفیکشن اینڈ امیونٹی نے چین کے باہر کورونا وائرس کو تخلیق کیا ہے۔ لیب میں بنایا جانے والا یہ وائرس کورونا وائرس سے بیمار ہونے والے شخص کے ذریعے بنایا گیا۔

ادارے کے سربراہ ڈاکٹر جولین ڈُروس کا کہنا ہے کہ بیماری کی تشخیص کے لیئے نہایت ہی اہم پیشرفت ہے۔

" اب ہمارے پاس وائرس ہے۔ اس کے ذریعے ہم مختلف ٹیسٹ کریں گے، جس کے ذریعے کورونا وائرس کے بچنے یا علاج کرنے میں مدد ملے گی۔"
coronavirus, myths
People wear masks in Beijing on Jan. 26, 2020, amid the spread of pneumonia caused Source: AAP
آسٹریلیا کے چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر برینڈن مرفی کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔

چین میں کورونا وائرس کے اب تک ساڑھے چار ہزار کیس سامنے آچکے ہیں۔


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

تخلیق کار Talib Haider