1800 کے بعد سے اب آسٹریلیا میں دوسرے ملک میں پیدا ہونے والے لوگوں کی بلند ترین سطح رہائش پذیر ہے۔
آسٹریلین بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ آسٹریلیا کی بیرون ملک پیدا ہونے والی آبادی کا تناسب 2023 میں 30.7 فیصد تک پہنچ گیا جو کہ 2022 میں 29.5 فیصد تھا۔
غیر ملکی نژاد آسٹریلین باشندوں کا تناسب 1891 کے بعد پہلی مرتبہ اتنا زیادہ ہے، جب اس طرح کی تعداد پہلی بار ریکارڈ کی گئی تھی۔

The amount of Australians who were born overseas has not been as high as it currently is for 130 years. Source: SBS
اس کے بعد سےکرونا کے دوران اس اضافے میں معمولی رکاوٹ کے علاوہ، بیرون ملک پیدا ہونے والے آسٹریلینز کا تناسب بڑھ ہی رہا ہے -
ABS نے تصدیق کی کہ اس کے ریکارڈ اس وقت لی گئی آبادی کی گنتی پر مبنی تھے اور 1971 تک انڈجنس آسٹریلین اس طرح کی گنتی میں معمول کے مطابق شامل نہیں تھے۔
آسٹریلیا میں کل کتنے لوگ ہیں؟
جون 2023 تک ریکارڈ کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ آسٹریلیا کی رہائشی آبادی 26.6 ملین افراد پر مشتمل تھی، جن میں سے 18.5 ملین آسٹریلیا میں پیدا ہوئے تھے اور 8.2 ملین جو کہیں اور پیدا ہوئے تھے۔
ملک کی بیرون ملک پیدا ہونے والی آبادی میں 2023 میں تقریباً نصف ملین افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
زیادہ تر نئے آسٹریلین کن ممالک سے آئے ہیں؟
تین ممالک آسٹریلیا کی بیرون ملک پیدا ہونے والی آبادی کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ ہیں۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ، بھارت، چین اور نیوزی لینڈ میں سب سے زیادہ غیر ملکی نژاد آسٹریلین باشندے پیدا ہوئے ہیں۔
اگرچہ انگلینڈ میں پیدا ہونے والے بیرون ملک پیدا ہونے والے سب سے بڑے گروہ کے طور پر دیکھے گئے ہیں جو کہ 962,000 افراد پر مشتمل ہے، یہ کل تعداد ایک دہائی قبل کے دس لاکھ سے زیادہ لوگوں سے تھوڑی کم ہے۔
دوسرا سب سے بڑا گروہ ہندوستان میں پیدا ہونے والوں کا ہے جن کی کل تعداد 846,000 ہے، یہ تعداد 2022 میں 754,000 تھی۔
چینی نژاد آبادی پچھلے سالوں کے مقابلے میں صرف تھوڑی کم ہے اور 656,000 لوگوں کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔
پہلے سے کہیں زیادہ نیوزی لینڈ کے باشندے آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔
کیوی غیر ملکیوں میں پیدا ہونے والی سرفہرست چار آبادیوں میں شامل ہیں، جن کی تعداد 598,000 ہے۔
آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے کل 170,000 آسٹریلینز کو ملک کی آبادی میں شامل کیا گیا۔ یہ تعداد پیدائشوں کی تعداد تفریق اموات اور دوسرے ممالک میں نیٹ مائیگریشن کے اعداد وشمار پر مبنی ہے۔
بیرون ملک پیدا ہونے والے آبادی کے رجحانات پر نظر
آسٹریلیا میں ہندوستانی، چینی، نیپالی اور فلپائنی کمیونٹیز 2013 اور 2023 کے درمیان سب سے زیادہ بڑھی ہیں۔
آسٹریلیا میں کم از کم 1,000 افراد سے تعلق رکھنے والے ممالک میں لٹویا سے تعلق رکھنے والے سب سے معمر ہیں، جن کی اوسط عمر 80 سال ہے۔

The foreign-born communities within Australia that grew the most between 2013 and 2023. Source: SBS
آسٹریلیا میں خواتین سے کہیں زیادہ نی-وانواتو مرد ہیں۔جو کہ تقریباً تین گنا زیادہ ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا میں تھائی مردوں کے مقابلے میں تھائی خواتین کی تعداد دو گنا ہے۔
آسٹریلیا کا عالمی نقطہ نظر سے موازنہ
عالمی سطح پر، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2020 تک 280.6 ملین لوگ (یا عالمی آبادی کا 3.6 فیصد) اپنے پیدائشی ملک سے باہر مقیم تھے۔
ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ غیر ملکی پیدا ہوئے۔
وہاں 50 ملین سے زیادہ لوگ ملک سے باہر پیدا ہوئے، جو اس کی کل آبادی کا 15.3 فیصد بنتے ہیں۔
آسٹریلیا یہاں رہنے والے غیر ملکیوں کی تعداد کے لحاظ سے نویں نمبر پر ہے، لیکن یہ تعداد آبادی کا ایک بڑا تناسب یعنی 29.9 فیصد ہے۔
اس کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں میں سے 88.1 فیصد ملک سے باہر پیدا ہوئے تھے، جب کہ کویت کی 72.8 فیصد آبادی غیر ملکی تھی۔