Breaking

ایڈیلیڈ کے اسکول میں کرونا وائرس کی تشخیص

جنوبی آسٹریلیا کے ایک ہائی اسکول میں طالب علم میں کرونا وائرس پایا گیا ہے۔

Unley High School in SA.

Unley High School in SA. Source: Facebook - Unley High School

انلی ہائی اسکول کے آٹھویں سال کی کلاس میں ایک اسٹوڈنٹ میں کووڈ ۔ ۱۹ کی تشخیص ہوئی ہے۔

اِسی اسکول میں پہلے ایک ٹیچر میں بھی وائرس پایا گیا تھا۔

اسکول کے پرنسپل گریگ رولٹن کا کہنا ہے کہ اسکول میں وائرس سے منسلک کوئی خطرہ نہیں۔

"یہ بہت اہم ہے کہ آپ کو پتہ ہو کہ جنوبی آسٹریلیا صحت ( ساؤتھ آسٹریلیا ہیلتھ) نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ اس بچے کے علاوہ انلی ہائی اسکول میں کوئی اور خطرہ نہیں پایا گیا ہے۔"

آسٹریلیا میں کووڈ۔ ۱۹ کے اب تک سات سو سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔
AAP
The new corona virus still spreads worldwide, World Health Organisation says Source: AAP Image/Mick Tsikas
وفاقی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق کرونا وائرس کی علامات، ہلکی بیماری سے لے کر نمونیا کی علامات کی طرح ہوسکتی ہیں۔علامات میں بخار، کھانسی، خراب گلا، تھکن یا سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔

اگر آپ میں بیرونِ ملک سے واپسی پر چودہ دن کے اندر یہ علامات پیدا ہوتی ہیں یا کسی کووڈ ۔ ۱۹ سے متاثرہ مریض سے رابطے میں آئے ہیں، تو فوری طبّی امداد حاصل کریں۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو ٹیسٹ کرانا ہے تو اپنے معالج سے رابطہ کریں یا قومی کرونا وائرس ہیلتھ معلوماتی ہاٹ لائن پر فون کریں۔

فون نمبر۔ 1800020080

کرونا وائرس سے متعلق مزید خبریں اور معلومات ایس بی ایس اردو کی ویب سائٹ پر حاصل کریں۔


شئیر
تاریخِ اشاعت 20/03/2020 1:39pm بجے
شائیع ہوا 20/03/2020 پہلے 2:08pm
تخلیق کار Talib Haider
ذریعہ: SBS News