سارہ جین روبرٹسن ان افراد میں سے ہیں جنہوں نے بینالاقوامی طلبا کے لئے اپنا گھر وقف کردیا ہے۔
"حکومت عوام کی ایک حد تک ہی مدد کرسکتی ہے۔ اگر ہمیں کوئی کمی نظر آئے تو وہ کمیونٹی کے لئے ایک اچھا موقع بن جاتی ہے۔
"اس مشکل صورتحال میں ہی ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور یہ بتانا چاہیئے کہ ہم سب اس کڑے وقت میں ساتھ ہیں۔ "
اہم نکات
- کرونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں طلبا بے روزگار ہیں
- میزبان روزمیری کے مطابق پیسے ملیں یا نا ملیں وہ طلبا کی مدد ضرور کریں گی
- ہوم اسٹے نیٹورک کو یونیورسٹی اور حکومتی امداد مل رہی ہے
"ٓآسٹریلین ہوم اسٹے نیٹورک" نامی تنظیم ان طلبا کی مدد کررہی ہے، جو بےروزگاری اور وسائل میں کمی کی وجہ سے دربدر ہوگئے ہیں۔
اگر کوئی فرد اس نیٹورک کے ذریعے طلبا کا میزبان بنتا ہے اور انھیں اپنے گھر پر جگہ دیتا ہے تو نیٹورک انہیں ایک ہفتے کے ایک سو بیس ڈالر فراہم کرتا ہے۔
یہ نیٹورک یونیورسٹیوں اور حکومتی امداد سے چل رہا ہے۔
اس نیٹورک کی ایک میزبان روزمیری ہوڈ بھی ہیں جو طلبا کی مدد کررہی ہیں۔
روزمیری ہوڈ کا کہنا ہے کہ چاہے پیسے ملیں کہ نہیں انھہیں طلبا کی مدد کرنی ہے۔
"چاہے مجھے میزبانی کے پیسے ملیں یا نہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔"
آسٹریلین ہوم اسٹے نیٹورک کے سربراہ ڈیوڈ بائی کرافٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل وقت ہے جس میں حکومت اور صنعتیں کام کررہی ہے۔
"بین الاقوامی طلبا کی امداد کے لئے ٖصنعتیں اور حکومت بہت کوششیں کررہی ہیں تاکہ طلبا کو بنیادی وسائل فراہم کئے جاسکیں۔
آسٹریلیا میں پانچ لاکھ طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
ملک کی معیشت میں چالیس ارب ڈالر فراہم کرنے والے اس شعبے کو "جاب کیپر پیمنٹ" اور "جاب سیکر پیمنٹ" کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
آسٹریلیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے دوران کم ازکم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیئے ۔ جمعہ ۱۵ مئی سے نیو ساؤتھ ویلز میں پانچ سے زائد افراد کی ملاقات پر پابندی ہے تاہم ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد اس شرط سے مثتثنٰی ہیں۔
اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کا کسی طرح وائرس سے رابطہ ہوا ہے تو فورا اپنے ڈاکٹرکو کال کریں تاہم ڈاکٹر کے پاس جانے سے گریز کریں یا پھر کرونا وائرس انفارمیشن ہاٹ لائن 080 180020 پر رابطہ کریں۔
اگر آپ کو طبی ایمرجنسی یا سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے تو فری ہیلپ لائن 000 پر رابطہ کریں
ایس بی ایس آسٹریلیا کی متنوع آبادی کو کووڈ ۱۹ سے متعلق پیش رفت کی آگاہی دینے کے لئے پرعزم ہے ۔ یہ معلومات تریسٹھ زبانوں میں دستیاب ہے۔