یہ ایک موبائل فون ایپ ہے اور اس سے متعلق معلومات درج ذیل ہیں
یہ ایپ کیوں ڈیزائن کی گئی ہے ؟
امید کی جارہی ہے کہ اس ایپ کے ذریعے کرونا وائرس کے کیسسز اور ایسے افراد جو کووڈ وائرس سے رابطے میں رہے ہوں ان کی شناخت کی جائے گی ۔
یہ ایپ صحت سے معلق حکام کو فون میں موجود ڈیٹا فراہم کرتے ہوئے کووڈ ۱۹ سے رابطے میں رہنے والے افراد کی شناخت کے قابل بنائے گی ۔ اس ایپ کے ساتھ اگر کوئی شخص کسی ایسے شخص کے ساتھ رابطے میں آتا ہے جو کرونا وائرس کا شکار ہے اور اس رابطے کا دورانیہ پندرہ منٹ جب کہ بیمار شخص سے فاصلہ ایک عشاریہ پانچ میٹر ہے تو یہ ریکارڈ کیا جائیگا
کووڈ ۱۹ سے متعلق اس ایپ کو رضاکارانہ طور پر سبسکرئیب کیا جا سکتا ہے۔حکومت آسٹریلیا نے تمام شہریوں کو تجویز دی ہے کہ اس ایپ کو اپنے موبائلز پر ڈاون لوڈ کر لیں کیونکہ جتنے زیادہ افراد اس ایپ کو ڈاون لوڈ کریں گے اتنی ہی تیزی سے وائرس کی تشخیص ہو سکے گی ۔
حکام کووڈ سیف ڈیٹا کو کس طرح استعمال کر سکیں گے ؟

Source: SBS
کووڈ سیف ایپ بنانے کا مقصد کووڈ ۱۹ سے رابطے میں رہنے والے متاثرہ افراد کی شناخت کے مینول طریقہ کار کو تیز کرنا ہے ۔اس طریقہ کار کے تحت لا علمی میں کووڈ ۱۹ کےپھلاو کا ذریعہ بننے کے عمل میں کمی آئے گی ۔
صحت سے متعلق اہلکار اس وقت ہی اس ایپ سے حاصل معلومات کا استعمال کر سکیں گے جب استعمال کنندہ شخص کا ٹیسٹ مثبت آئے اور وہ یہ معللومات اپلوڈ کرحت کے اہلکار اس معلومات کو کووڈ سیف وائرس کی شناخت کے لئے حکومت سے منظور شدہ واحد ایپ ہے ۔صرف دوسرے افراد کی مدداور ان کو قرنطینہیا ٹیسٹ کے لئے متنبہ کرنے میں استعمال کریں گے
مزید معلومات لےلئے وزٹ کریں
کووڈ سیف ایپ کے ذریعے کو ن سی ذاتی معلومات شءیر کی جاسکتی ہے ۔ جب کوئی استعمال کنندہ اس ایپ و ڈاون لوڈ کرے گا تو اسے اپنا نام ، پوسٹل کوڈ ، موبائل نمبر اور عمر کی حد بتانی ہوگی ۔ اس کے بعد ایک ایس ایم ایس کے ذریعے ایپ انسٹال ہونے کی تصدیق موصول ہو گی جسکے بعد سسٹم ایک یونیک ریفرینس کوڈ تخلیق کرے گا ۔
کووڈ سیف ایپ ان آلات کی شناخت کرے گی جن میں پہلے سے یہ ایپ انسٹال ہو ۔ جب ایپ کے ذریعے دوسرے استعمال کنندہ کی شناخت ہو جائے گی تو رابطے کا وقت ، تاریخ ، درمیانی فاصلہ اور رابطے کی مدت کے ساتھ دوسرے صارف کا ریفرنس کوڈ محفوظ کر لے گی ۔کووڈ سیف ایپ کے ذریعے صارفین کے محل و وقوع سے متعلق معلومات جمع نہیں کی جائے گی ۔
وفاقی حکومت کے مطابق یہ معلومات انکریپٹڈ کوگی جبکہ اس کا انکریپٹڈ آئیڈنٹیفائر صارف کے فون میں محفوظ ہوگا ۔صارفین کے موبائل میں موجود تفصیلات ۲۱ یوم کے بعد ضائع ہو جائیں گی ۔۔ اکیس یوم کی یہ مدت کووڈ ۱۹ کے انکیوبیشن کی مدت اور اس کے ٹیسٹ کی معیاد کو سامنے رکھ کر متعین کی گئی ہے۔
ایپ کنندہ کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیا ہوگا؟
اگر کسی شخص میں کووڈ ۱۹ کی تشخیص ہو جاتی ہے تو مذکورہ شخص کی اجازت سے یہ انکریپٹڈ کانٹیکٹ معلومات ایپ سے محفوظ معلوماتی اسٹورج سسٹم میں منتقل کی جائے گی ۔ اس کے بعد اسٹیٹ اینڈ ٹیریٹری صحت کے افسران
ایپ کے ذریعے حاصل رابطوں کو انکے معمول کے رابطوں کا سراغ لگانے کے لئے استعمال کریں گے
ان افراد یا انکے والدین/سرپرست کو کووڈ ۱۹ کے رابطے کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کریں گے
انہیں اگلے اقدامات کے لئے مشاورت فراہم کریں گے بشمول
- کس بات پر نظر رکھنی ہے
- ٹیسٹ کا وقت مقام اور طریقہ کار
- اہل خانہ سمیت دیگر افراد کو اس خطرے سے بچانے کے لئے معلومات
- صحت سے متعلق اہلکار متاثرہ شخص کا نام ظاہر نہیں کریں گے
اگر آپ اپنے ڈیٹا کی پرائیوسی کے حوالے سے فکر مند ہیں تو پرائیوسی پالیسی کو پڑھئے
آسٹریلیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے دوران کم ازکم دیڑھ میٹر کا رابطہ رکھنا چاہیئے ۔محفلوں یا دو سے زائد افراد کی ملاقات پر پابندی ہے تاہم ایک ہی گحر میں رہنے والے افراد اس شرط سے مثتثنٰی ہیں
اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کا کسی طرح وائرس سے رابطہ ہوا ہے تو فورا اپنے ڈاکٹرکو کال کریں تاہم ڈاکٹر کے پاس جانے سے گریز کریں یا پھر کرونا وائرس انفارمیشن ہاٹ لائن 080 180020 پر رابطہ کریں
اگر آپ کو طبی ایمرجنسی یا سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے تو فرری یہلپ لائن 000 پر رابطہ کریں
ایس بی ایس آسٹریلیا کی متنوع آبادی کو کووڈ ۱۹ سے متعلق پیش رفت کی آگاہی دینے کے لئے پر عزم ہے ۔ یہ معلومات ترسٹھ زبانوں میں دستیاب ہے