فیفا ورلڈ کپ کی سیمی فایئینلسٹ ٹیمیں،ویسٹ انڈیز پر آسٹریلیا کی جیت، پاکستانی بلّے بازوں کی ملتان میں آزمائیش

Australia West Indies Cricket

The Australian team pose with their trophy after their 2-0 cricket test series win over the West Indies in Adelaide, Sunday, Nov. 11, 2022. (AP Photo/James Elsby) Source: AP / James Elsby/AP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹسٹ جیت کر ویسٹ اینڈیز کے خلاف سیریز 0-2 سے جیت لی۔ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو دو صفر سے . شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ اب مراکش سے ہو گا۔جبکہ دوسرے سیمی فائینل میں ارجنٹائین اور کروشیا آمنے سامنے ہونگے جبکہ ملتان میں جاری انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ میں پاکستان کو جیت کے لیے مزید 157 رنز درکار ہیں۔


 فیفا ورلڈ کپ میں سیمی فایئینلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا
  •  ارجنٹائین بمقابلہ کروشیا
  • بدھ 14 دسمبر صبح 6 بجے

  • مراکش بمقابلہ فرانس
  • جمعرات 15 دسمبر صبح 6 بجے
  • __________________
(آسٹریلین شرقی وقت کے مطابق)

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے مراکش پرتگال کو 1-0 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا ہے، جبکہ فٹبال کا سب سے بڑا انعام جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے تمام امکانات کو ختم کر دیا ہے۔

قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں کیےگئےگول کو پرتگال مقررہ وقت میں برابر نہ کرسکا۔مراکش کےگول کیپر نے اہم میچ میں کئی یقینی گول بچا کر جیت میں اہم کردارادا کیا۔ خیال رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔اس سے قبل 2002 کے ورلڈکپ میں ترکی سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔اتوار کی رات کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں مراکش کے یوسف این نیسری نے 42ویں منٹ میں فاتحانہ گول کر کے مراکش میں ہی نہیں بلکہ پوری عرب ، افریقی اور مسلم دنیا میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ پرتگال کے 37 سالہ رونالڈو، جو اب تک کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے مسلسل دوسری بار کھیل کے آغاز میں نہیں کھیلا گرچہ وہ 51ویں منٹ میں متبادل کے طور پر میدان میں آئے مگر اسٹاپیج ٹائم میں برابری کا موقع گنوا دیا۔ دوسرے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو دو صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے جہاں فرانس کا مقابلہ اب مراکش سے ہو گا۔

فرانس نے میچ کے ابتدائی منٹوں میں ہی ایک گول کر کے انگلینڈ پر برتری حاصل کر لی تھی مگر وقفے کے بعد انگلینڈ نے گول کر کے میچ برابر کیا ۔۔۔لیکن مقابلے کے جوش نے سر ؤٹھا یا اور فرانس نے دوسرا گول کر کے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

اضافی آٹھ منٹوں میں انگلینڈ کو فری کک ملی مگر انگلینڈ کے کھلاڑی مارکس ریشفورڈ کی گیند صرف کچھ انچوں سے ہی گول پوسٹ سے اوپر نکل گئی۔ اور اس کے چند ہی لمحوں بعد میچ کے خاتمے کی سیٹی نے فرانس کی جیت کا نقارہ بجایا تو قطر میں ہونے والی اس جیت کا جنون فرانسیسیوں کے جشن میں بدل گیا۔
اس آرٹیکل کے چھپنے تک ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسر روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف مل گیا۔جبکہ ملتان میں جاری انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ میں پاکستان کو جیت کے لیے مزید 157 رنز درکار ہیں اور اسکی چھے وکٹیں باقی ہیں۔ ۔تیسرے روز کھیل کے آغاز پر ہیری بروکس نے سیریز میں زبردست فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری کو سنچری میں بدل دیا، وہ 108 رنز بنا کر زاہد محمود کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم بابر اعظم اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں کے باوجود 79 رنز کے خسارے کے ساتھ 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ مہمان ٹیم نے دوسرے روز کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 202 رنز بنا کر مجموعی برتری 281 رنز کرلی۔
ملتان میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفے تک انگلش ٹیم کو 168 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، انگلینڈ کی جانب سے اوپنر زیک کرالی 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ ول جیکس 4 اور جو روٹ 21 رنز بنا کر ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کا شکار بنے
Pakistani bowler Abrar Ahmed (24) took seven wickets of England on his first day as a Test match cricketer in Multan
Pakistan's Abrar Ahmed, left, celebrates with teammate after taking the wicket England's Ben Duckett during the second day of the second test cricket match between Pakistan and England, in Multan, Pakistan, Saturday, Dec. 10, 2022. (AP Photo/Anjum Naveed) Source: AP / Anjum Naveed/AP
آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ اوول میں فتح حاصل کرتے ہوئے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کو 419 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔مائیکل نیسر نے تین اور مشیل اسٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں، ایلکس کیری نے اسٹمپ کے پیچھے چھ کیچ پکڑے۔آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچوں میں یہ جیت ریکارڈ مارجن سے ہے۔آسٹریلیا اب جنوبی افریقہ سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہفتہ کو گابا میں شروع کرے گا۔

آسٹریلیا اور ویسٹ اینڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا گیاتیسرے دن کھیل کے خاتمے پر آسٹریلیا فتح سے چھ وکٹوں کی دوری پر تھا۔آسٹریلای کے بالراسکاٹ بولینڈ کی ایک غیر معمولی میڈن ہیٹ ٹِریک نے آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ اوول میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 سیریز کی جیت کے قریب کرنے میں مدد دی۔بولانڈ نے اپنی اننگز کے پہلے ہی اوور میں کریگ براتھویٹ (3)، شمارہ بروکس (0) اور جرمین بلیک ووڈ (0) کی وکٹیں لے کر اپنے ٹیسٹ میچ کیریئر کے بہترین آغاز کو اور یادگار بنا دیا۔وکٹوریہ سے تعلق رکھنے والے بولانڈ چار ٹسٹ میچز میں 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

نوجوان بھارتی کرکٹر نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے تیز ترین ڈبل سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا اور سیریز کے آخری میچ میں اپنی ٹیم کو 227 رنز سے کامیابی دلائی۔

بنگلہ دیش نے تیسرے میچ میں شکست کے باوجود ابتدائی دو میچوں میں کامیابی کے باعث یہ سیریز 1-2 سے جیت لی۔

شئیر