طالبان کی حکومت کے نئے دور میں پاکستان کو پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی ضرورت کیوں؟

Pakistan and Taliban flags are seen on their respective sides near Friendship gate at a border crossing point in Chaman, Pakistan. Source: AP
افغانستان سے آسٹریلینز اور اس کے اتحا دیوں کا انخلا جاری یے، اور آسٹریلیا نے افغانیوں کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تین ہزار سالانہ ویزوں کی تعداد مختص کرنے اور اُن ویزوں کے اجرا میں تیزی لانے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت افغانستان میں ایک مفاہمتی حکومت بنانے کے لئے مذاکرات پر سب کی نظر ہے، پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک چین، ایران اور بھارت پر تیزی سے بدلتی صورتحال کا کیا اثر پڑ سکتا ہے ۔ پاکستانی تجزیہ نگار اور کالم نویس ڈاکٹر توصیف احمد کہتے ہیں پاکستان کو نہ صرف ماضی سے سبق حاصل کرنا ہو گا بلکہ یہ بات بھی یقینی بنانا ہو گی کہ اس بار طالبان فرقہ ورانہ منافرت پر مبنی وہ پالیسی ترک کردیں جس کی ماضی میں پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے۔ سنئے تفصیل اس پوڈ کاسٹ میں۔
شئیر