Key Points
- بش واکرز ہر روز کھو جاتے ہیں، لیکن عقلمندی سے کی گئی منصوبہ بندی آپ کی جان بچا سکتی ہے۔
- اگر آپ کھو گئے ہیں، تو بیٹھ کر اپنے آپ کو پرسکون کر لیں اس سے پہلے کہ آپ کوئی بھی ناقص فیصلہ کریں۔
- جھاڑی میں موبائل کے سنگنلز کی ضمانت نہیں ہے، لیکن ایمرجنسی بیکنز کرایہ پر دستیاب ہیں۔
- ایس ای ایس بش سرچ اینڈ ریسکیو رضاکار ہنگامی صورت حال میں آپ کی مدد کریں گے۔
جنگلات میں گم ہونے والے تقریباً 95 فیصد لوگ 12 گھنٹے کے اندر مل جاتے ہیں۔
جس کی وجہ ایس ای ایس کی پرجوش اور با عمل ڈپٹی یونٹ کمانڈ کیرو ریان جیسے رضاکاروں کی مرہون منت ہے۔محترمہ ریان بش واکنگ کی تیاری میں ایک پرجوش معلم ہیں۔
"یاد رکھنے کے لیے واقعی ایک آسان مخفف ہے، اور وہ ہے ٹریک،
ٹی کا مطلب ہے : جس چیز کی ضرورت ہے وہ ساتھ رکھیں
آر کا مطلب ہے : اپنے ارادوں کو ذہن میں رکھیں
ای کامطلب ہے : ہنگامی مواصلات یا ہنگامی بیکن کے لیے
کے :اپنے راستے کو جانیں اور اس پر قائم رہیں۔

Preparedness will increase the likelihood of being found. Credit: pixdeluxe/Getty Images
جس چیز کی ضرورت ہے ، وہ ساتھ رکھیں
وہ چیزیں جو ایک چھوٹے بیک پیک میں شامل ہونی چاہیئں ان میں
کھانے میں نمکین جیسے گری دار میوے اور چاکلیٹ شامل ہیں۔
پانی - ہر تین گھنٹے کے لئے ایک لیٹر
روشن اور شوخ رنگ کپڑا
ٹوپی اور سن اسکرین
آرام دہ جوتے جیسے جوگر یا پیدل سفر کے جوتے سخت خطوں کے لیے
برساتی
نقشہ اور کمپاس اگر آپ نیویگیٹ کرنا جانتے ہیں، یا اپنے فون پر نیویگیشن ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
ابتدائی طبی مدد کا بکس
محترمہ ریان کہتی ہیں "اور اپنے ساتھ لے جانے کے لیے بہترین چیزوں میں سے ایک ہے کچھ دوست۔
اکیلے چلنے سے خطرات بڑھ جاتے ہیں اور اگر آپ کے ساتھ لوگ ہیں، تو آپ کے پاس کوئی شخص ہے جو آپ کا خیال رکھ لے گا۔Caro Ryan, Deputy Unit Commander, NSW SES Bush Search and Rescue
بش سرچ اینڈ ریسکیو کی ڈپٹی کمانڈ کیرو ریان کے مطابق کم از کم چار افراد پر مشتمل گروپ مثالی ہے اس طرح اگر کوئی زخمی ہو جائے تو ایک شخص زخمی فریق کے ساتھ رہ سکتا ہے جبکہ دیگر دو مدد طلب کر سکتے ہیں۔

It's also vital to let other people know your plans. Credit: visualspace/Getty Images
اپنے ارادوں سےدوسروں کو مطلع کریں۔
آپ نیشنل پارکس اینڈ وائلڈ لائف سروس، پولیس یا کسی قابل اعتماد دوست کو مطلع کر سکتے ہیں۔
تفصیلات فراہم کریں جیسے آپ کا راستہ اور آپ کب واپس آنے کی توقع رکھتے ہیں۔ اور جب آپ واپس آئیں تو اپنے اس دوست کو بتانا نہ بھولیں۔
ایمرجنسی بیکنز
جھاڑی میں موبائل کے سگنلز کی ضمانت نہیں ہے، لہذا بش واکر اکثر پرسنل لوکیٹر بیکن(پی ایل بی ) ساتھ رکھتے ہیں۔ یہ سیٹلائٹ کو آپ کے مقام کی شناخت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
بش واکنگ نیو ساوتھ ویلز کے ایگزیکٹیو آفیسر کرسٹن مائر کا کہنا ہے کہ "اگر آپ سنگین پریشانی میں پڑ جاتے ہیں تو آپ پی ایل بی چلا سکتے ہیں
پولیس آپ کو کسی بھی طریقے سے تلاش کر سکتی ہے - شاید ہیلی کاپٹر، شاید جنگلات کے اندر جا کرKirsten Mayer, Executive Officer with Bushwalking NSW.
آٓٓپ آؤٹ ڈور اسٹورز اور نیشنل پارکس کے دفاتر، اور یہاں تک کہ نیشنل پارکس کے قریب واقع پولیس اسٹیشنوں سے پی ایل بی کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
مفت بھی ہے۔ اس کے لیے فون کوریج کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہ آپ کے مقام کی معلومات فراہم کرے گا اور آپ کو مدد کے لیے کال کرنے کی اجازت دے گا۔
اپنے راستے کو جانیں اور اس پر قائم رہیں
کیرو ریان کہتی ہیں، ’’اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ جاننا کہ آپ کہاں جا رہے ہیں، نشانات کی پیروی کرتے ہوئے، نقشہ کا استعمال کرتے ہوئے، یہ جاننا کہ آپ کب باہر ہوں گے اور پھر اپنے راستے کو درمیان میں تبدیل نہیں کریں گے،‘‘ کیرو ریان کہتی ہیں۔
"یاد رکھیں کہ اگر آپ نے کسی کو بتایا ہے کہ آپ کہاں جا رہے ہیں، تو ایمرجنسی سروسز کو معلوم ہو جائے گا کہ کہاں آ کر آپ کو ڈھونڈنا ہے
عقلمند بنیں اور اپنے موافق بش واک کا انتخاب کریں۔Caro Ryan, Deputy Unit Commander, NSW SES Bush Search and Rescue
سب سے عام خطرات میں سے ایک جو لوگ لیتے ہیں وہ ہے نامناسب راستے کا انتخاب کرنا۔
"ہائیکنگ فٹنس مختلف ہوتی ہے، خاص طور پر جب بہت سی سیڑھیاں ہوں، کھڑی جگہیں ہوں اور ہم ایک بیگ اٹھائے ہوئے ہوں۔ گرم موسم میں یہ اور بھی مشکل ہے۔"
ہماری فٹنس کا غلط اندازہ لگانا عام بات ہے، محترمہ ریان کہتی ہیں۔
کو چیک کریں اور اگر آپ آسٹریلیا میں پیدل سفر کرنے کے لیے نئے ہیں تو پہلےدرجے سے شروع کریں۔

If you don’t have an emergency beacon, try your best to make yourself visible. Credit: Nicole Bordes
اگر آپ واقعی کھو گئے ہیں تو کیا ہوگا؟
سب سے پہلے بیٹھ کر اپنے آپ کو پرسکون کرنا ہے۔
پانی پیں۔ اگر آپ کیمپ کا چولہا لائے ہیں تو کچھ چائے بنا لیں، محترمہ ریان نے مشورہ دیا۔
"بیٹھنا آپ کو واقعی واضح فیصلے کرنے کی اجازت دیتا ہے۔"
وہ کہتی ہیں کہ اپنے ساتھ سب سے بڑی برائی جو آپ کر سکتے ہیں وہ یہ ہےکہ راستہ مل جائے گا یا اگلا موڑ درست ہے یہ سوچ کر چلتے رہنا ہے ۔ یہ سوچ آپ کو مزید بھٹکا سکتی ہے۔اسی کو ہم 'نقشہ موڑنے' کہتے ہیں۔
کیا آپ یاد کر سکتے ہیں کہ آخری بار آپ ایسی کسی جگہ پرکہاں تھے جو آپ کی پہچان میں ہے؟ شاید آپ نے کوئی نشان یا جنکشن دیکھا ہو۔
اگر آپ اپنے قدموں کو تھوڑے فاصلے پر واپس لے سکتے ہیں تو اپنے راستے کو اشیاء سے مارک کریں۔
اور اگر آپ واقعی پریشانی میں پھنس گئے ہوں تو اپنے آپ کو موسم اور وسائل کا خیال رکھتے ہوئے ظاہر کریں ۔ ایس ای ایس آپ کی مدد کے لئے فضا میں ہیلی کاپٹر کا استعمال کرے گا ۔

Around 95 per cent are found within 12 hours by SES Bush Search and Rescue. Credit: Raoul Wegat/Getty Images
اگر آپ زخمی ہیں یا موسم خراب ہے، تو ایک پناہ گاہ تلاش کریں۔ گیلے کپڑے ہٹا دیں اور اگر ہو سکے تو آگ لگائیں۔ اس سے آپ کو نظر آنے میں مدد ملے گی۔
اپنے سامان کا ذخیرہ کریں۔ ریسکیو کے انتظار میں آپ کو اپنے کھانے اور پانی کی سپلائی کو راشن کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
اس سے پہلے کہ آپ بش واکنگ پر جائیں۔
ابتدائی طبی امداد کا کورس مکمل کریں تاکہ آپ اپنا اور اپنے آس پاس کے لوگوں کا خیال رکھ سکیں۔
کرسٹن مائر کا کہنا ہے کہ اور بش واکنگ کلب میں شامل ہوں۔
"جھاڑی میں محفوظ رہنے کے لیے آپ کے پاس ایک گروپ کا سائز ہوگا۔ آپ کو دوستانہ لوگ ملیں گے جو آپ کو سکھائیں گے کہ نقشہ اور کمپاس کیسے پڑھا جائے، بنیادی ابتدائی طبی امداد کیسے کی جائے اور جب آپ مصیبت میں پڑ جائیں تو کیا کریں۔ مزید یہ کہ وہ آپ کو ایسی حیرت انگیز جگہوں پر لے جائیں گے جہاں زیادہ تر لوگ نہیں جاتے ہیں۔"

Joining a bushwalking group is a great idea to explore Australia's nature. Credit: andresr/Getty Images
Resources
- For bushwalking clubs and safety information across Australia visit .
- You can register your bushwalk plans with .
- Caro Ryan’s
- Caro Ryan’s – Day Hike