وفاقی حکومت کے خزانچی جاش فرائیڈن برگ نے منگل کی شام کو ۲۲۰ بلین ڈالر خسارے کا وفاقی بجٹ پیش کیا۔
اس بجٹ کے بارے میں عام لوگوں کے کیا تاثرات ہیں اور وہ اس بجٹ سے کیا توقعات رکھتے تھے اس سلسلے میں ایس بی ایس اردو نے چند لوگوں سے گفتگو کی ہے۔
شہ سرخیاں
وفاقی حکومت نے سال ۲۰۲۰-۲۱ کے بجٹ میں ٹیکس میں کمی
مائگریشن پروگرام میں تبدیلی اور پارٹنر ویزا کی تعداد میں اضافہ
نوجوانوں کے لیے تنخواہوں میں سبسڈی کا اعلان
احمد ارشد وڑائچ ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور سڈنی میں مقیم ہیں۔ ان کے مطابق ٹیکس میں کمی سے عام لوگوں کو کافی فائدہ ہو گا اور پیسہ منڈی میں آنے کی وجہ سے معیشت پر بھی اچھا اثر پڑے گا۔ ان کے مطابق حکومت کی ٹیکس اصلاحات کی وجہ سے کم سے کم ایک ہزار تک کا ٹیکس لوگ واپس حاصل کر سکیں گے۔
ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ اس وقت ان اقدامات کی اشد ضرورت تھی اور وبا کی وجہ سے لوگ ٹیکس میں کمی توقع کر رہے تھے۔ حکومت کے اس قدم سے عوام میں پیسے کی گردش آسانی سےہو پائے گی۔

Treasurer Josh Frydenberg Source: AAP
جاب سبسڈی کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ سبسڈی کی وجہ سے نوجوان ملازم رکھنے پر سات ہزار ڈالر تک کی سبسڈی کاروباروں کو دی جائے گی۔ جس سے ملک کی ۴۰ فیصد بے روزگار نوجوان آبادی کو روزگار فراہم کرنے میں آسانی ہو گی۔
آپ ٹیکس میں سے کتنا بچا سکتے ہیں ؟ درج ذیل کیلکولیٹر کا استعمال کیجیے
ویزہ اور مائیگریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے احسن نے میلبورن سے بتایا کہ انہیں بجٹ سے جو امید تھی وہ پوری نہیں ہو پائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مائگریشن میں پارٹر اور گلوبل ٹیلنٹ ویزہ کو تو حصہ دیا گیا تھا لیکن جو لوگ پہلے سے آسٹریلیا میں موجود ہیں جیسا کہ بین الاقوامی طلباء یا عارضی سکونت کے حامل لوگ ان کے لیے کسی قسم کی کوئی سکیم کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Source: Getty Images/alfexe
ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ماسٹرز یا بیچیلرز کی ڈگری آسٹریلیا سے حاصل کی ہیں ان کو تر جیع دیتے ہوئے مائیگریشن میں کسی اسکیم کا اعلان کرنا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا ہے۔
سدرہ قیوم سڈنی میں سول انجینئر نگ میں پی ایج ڈی کر رہی ہیں اور مستقل سکونت کی حامل ہیں ۔ انہوں نے خواتین کے لیے بجٹ میں اصلاحات کو خوش آئند قرار دیا اور امید کا اظہار کیا کہ یہ وبا کے بعد خواتین کو روزگار کی فراہمی اور پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دے گا۔
دوسری جانب کنسٹرکشن انڈسٹری سے منسلک ہونے کے ناتے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اس انڈسٹری کے لیے اصلاحات کے اعلان سے نوکریوں میں اضافہ ہو گا۔

Treasurer Josh Frydenberg poses for photographers during a media opportunity outside The Treasury in Canberra. Monday, October 5, 2020. Source: AAP Image/Mick Tsikas
وفاقی حکومت نے سال ۲۰۲۰-۲۱ کے بجٹ میں ٹیکس میں کمی، نوجوانوں کے لیے تنخواہوں میں سبسڈی اور مائیگریشن میں تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا۔