آسٹریلیا کی ہنگامی وارننگز اور آگ کے خطرات کی درجہ بندیاں کیا ہیں اور ان پر آپ کا کیا ردِ عمل ہونا چاہیے؟

Bushfires

Bushfires are a common occurrence in Australia, so knowing what to do could save your life. Source: AAP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہے جسے موسمیاتی شدت کے مسائیل کا سامناہے۔ اسی لئے آسٹریلیا میں آگ کے خطرے کی درجہ بندی کا نظام اور ایک ہنگامی وارننگ سسٹم موجود ہے جو کمیونٹیز اور ایمرجنسی رسپانس ایجنسیوں کو خطرات کو سمجھنے، تیاری کرنے، اور مختلف خطرناک واقعات پر ردعمل ظاہر کرنے میں مدد دیتا ہے، بش فائر، سیلاب، طوفان، شدید گرمی اور دیگر قدرتی آفات میں بھی یہ درجہ بندی استعمال ہوتی ہے۔جانتے ہیں کہ شدت کی سطح کے کون کون سے درجے ہیں ، ہر درجے کیا مطلب ہے اور آپ کو وارنننگ کے ہر ایک درجے پر لیے کیا کرنا چاہیے۔


Highlights
  • ٓآسٹریلیا میں آگ کے خطرے کی درجہ بندی کا نظام  اور ایک ہنگامی وارننگ سسٹم موجود ہے
  • کوڈڈ فائر ڈینجرز ریٹنگز اور ایمرجنسی وارننگ سسٹم ایک جیسے ہیں۔
  • آگ کے خطرے کی درجہ بندی کا نظام اس بات کی وضاحت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ آگ کتنی خطرناک ہو سکتی ہے۔
  • آسٹریلوی وارننگ سسٹم کا استعمال کسی ایسے واقعے کی شدت کو بیان کرنے کے لیے کیا جاتا ہے جو پہلے ہی سامنے آ رہا ہے۔
دسمبر 2019 میں، آسٹریلیا نے 'بلیک سمر' کے دوران ملک کو تباہ کرنے والی تباہ کن بش فائر کے لیے دنیا بھر میں سرخیاں بنائیں۔

آگ کے شعلوں نے زمین کے وسیع و عریض حصے کو اپنی لپیٹ میں لے جانے کے چند ہفتوں بعد ہی، آگ سے متاثر ہونے والی کچھ کمیونٹیز زیر آب آگئی تھیں ، کیونکہ شدید بارشوں اور طوفانوں کی وجہ سےدریائیوں میں طغیانی آگئی تھی۔

 روب ویب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں نیشنل کونسل فار فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے سی ای او ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ملک میں 30 سے زیادہ ریاستی اور علاقہ جات کی ہنگامی امدادی سروسز نے بڑھتی ہوئی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مواصلات، کاایک مربوط پروگرام تیار کیا ہے۔
آسٹریلیا نے حال ہی میں اپنے ہنگامی انتباہی نظام یا ( ایمرجنسی وارننگ سسٹم )اور آگ کے خطرے کی درجہ بندی ( فائیر ڈینجر ریٹنگ) سسٹم کو اپ ڈیٹ کر کے آسان بنایا ہے، اور قومی سطح پریکساں ٹائرڈ نظام متعارف کروایا ہے۔
نیا فائر ڈینجر ریٹنگ سسٹم مختلف ایمرجنسی رسپانس ایجنسیوں اور بیورو آف میٹرولوجی کے ذریعہ جمع کردہ تازہ ترین سائنس اور ڈیٹا کو ضم کرتا ہے۔
اے ایف اے سی کے سی ای او روب ویب
Bushfire
Source: AAP
معایری نظام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایمرجنسی رسپانس ایجنسیاں اور کمیونٹیز دونوں خطرے کی ہر کٹیگری کا مطلب سمجھ سکیں ۔ اور انہیں معلوم ہو کہ کس وارننگ لیول پر کیا کرنا ہے۔ڈینجرز ریٹنگز اور ایمرجنسی وارننگ سسٹمز ایک جیسے ہیں، لیکن وہ ہنگامی حالات کے مختلف مراحل اور مختلف خطرات کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کو بیورو آف میٹرولوجی یا بوم کے نام سے جانا جاتا ہے ، اس کی
نیشنل کمیونٹی انگیجمنٹ مینیجر، فیونا ڈنسٹان، ان کے فرق کی وضاحت کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ آسٹریلوی وارننگ سسٹم کا استعمال کسی ہنگامی صورتحال یا واقعے کی شدت کو بیان کرنے کے لیے کیا جاتا ہے ایسے حالات جنہیں ہنگامی حالات کہا جا سکتا ہے۔ اس وارننگ سسٹم کو نہ صرف آگ لگنے کپر بلکہ کئی قسم کی قدرتی آفات کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ملک گیر آسٹریلوی وارننگ سسٹم دسمبر 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اسے مختلف رنگوں کے کوڈ والے تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
نیا نظر ثانی شدہ فائر ڈینجر ریٹنگ سسٹم ستمبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس میں چار ملتے جلتے رنگ کوڈ ہیں۔اے ایف اے سی کے سی ای او روب ویب اسکی وضاحت کرتے ہوئے کہتی ہیں۔
نیا فائر ڈینجر ریٹنگ سسٹم مختلف ایمرجنسی رسپانس ایجنسیوں اور بیورو آف میٹرولوجی کے ذریعہ جمع کردہ تازہ ترین سائنس اور ڈیٹا کو ضم کرتا ہے۔
مسٹر ویب کا کہنا ہے کہ نیا نظام ملک کے مختلف حصوں میں پائی جانے والی مختلف قسم کی آب و ہوا درختوں اور پودوں کی نشونما پر غور کے بعد بنایا گیا ہے۔

آگ کے خطرے کی درجہ بندی کیا ہیں اور ان کا کیا مطلب ہے؟

  •  فائر ڈینجر ریٹنگ سسٹم کی پہلی قسم معمولی خطرہ ہے اور یہ سبز یا گرین رنگ سے ظاہر کیا جاتا ہے ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 'منصوبہ بندی اور تیاری' کا وقت آگیا ہے
  • اگلی کیٹیگری 'ہائی' ہے، جو پیلا یا یلو ہے اور اس کا مطلب ہے 'عمل کرنے کے لیے تیار رہٰں'۔
  • مسٹر ویب کا کہنا ہے کہ سبز اور پیلے رنگ کی درجہ بندی کے دوران، کمیونٹیز کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ موسمی حالات کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور اپ ڈیٹس کے لیے اپنی مقامی ہنگامی خدمات سے ربط میں رہیں۔
  • خطرناک سطح کو اورنج یا نارنجی رنگ سے ظاہر کیا جاتا ہے
  • ‘Catastrophic’ یا جان لیوا خطرے کو سرخ رنگ سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
  • مسٹر ویب بتاتے ہیں کہ 'ایکسٹریم' لیول کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنی جان و مال کی حفاظت کے لیے فوری طور پر کام کرنا چاہیے۔ 'تباہ کن' یا سرخ زمرے کا مطلب ہے کہ آپ کو زندہ رہنے کے لیے بش فائر کے خطرے والے علاقے کو چھوڑنے کی ضرورت ہے۔
The Australian Fire Danger Ratings
آسٹریلیا کے کچھ زیادہ آبادی والے علاقے گرم مہینوں میں آگ کا شکار ہوتے ہیں، جبکہ ملک کے دوسرے حصے، جیسے شمال، میں موسم سرما کے دوران آگ لگتی ہے۔
Strong winds fan Vic bushfires.
Strong winds fan Vic bushfires. Source: AAP

ایک بار بش فائر یا کوئی اور خطرہ واقع ہونے کے بعد، 3 سطح کے آسٹریلین وارننگ سسٹمز لاگو ہو جاتے ہیں۔

پہلا درجہ 'مشورہ' ہے، جو پیلا ہے، اور اس کا مطلب ہے کہ خطرہ شروع ہو گیا ہے، لیکن کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔

دوسری سطح نارنجی ہے اور اسے 'واچ اینڈ ایکٹ' کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ حالات بدل رہے ہیں اور آپ کو اپنی حفاظت کے لیے کارروائی کرنی چاہیے۔

تیسرا درجہ سرخ 'ایمرجنسی وارننگ' ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ خطرے میں ہیں اور کارروائی میں تاخیر آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیتی ہے۔
Natural disasters in Australia
Natural disasters in Australia Source: AAP

آسٹریلیائی وارننگ سسٹم اور آپ کو کیا کرنا چاہیے۔

مسٹر ویب کا کہنا ہے کہ آپ کا بش فائر سے بچنے کا منصوبہ اور آپ کیسا ردعمل ظاہر کرتے ہیں اس کا انحصار آپ کے مخصوص حالات پر ہوگا۔

[It] provides a level of warning depending on the threat to people's lives or their homes or businesses.
Fiona Dunstan, AFSM
The Australian Warning System
Examples of the three-tiered Australian Warning levels.
محترمہ ڈنسٹن کہتی ہیں کہ آپ کو ہر انتباہ پر کس طرح کا رد عمل ظاہر کرنا چاہئے اس کا انحصار ہنگامی صورتحال پر بھی ہے۔
سیلاب یا آگ لگنے کی صورت میں، آپ کو علاقہ خالی کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ تاہم، اگر خطرہ شدید گرمی یا ژالہ باری سے ہے، تو آپ کو پناہ لینے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
  • ہم کہاں جائیں؟
  • ہم اپنے ساتھ کیا لے جائیں گے؟
  • ہم اپنے پالتو جانوروں اور بچوں کے ساتھ کیا کریں گے؟
  • مسٹر ویب ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی مقامی ہنگامی خدمات سے رابطہ کریں تاکہ ان خطرات کی اقسام کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں جو ان کے علاقوں میں ہو سکتے ہیں۔a.
کیا آپ سیلاب سے متاثر ہوتے ہیں ؟ کیا آپ کو طوفان متاثر ہوتے ہیں ؟ کیا آپ آگ کی متاثرہ ہیں؟ ان خطرات کو سمجھیں جو وہاں ہو سکتے ہیں، اور جانیں کہ آپ ان خطرات کو کم کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ یہ سب سے اہم ہے۔
فیونا ڈنسٹان، نیشنل کمیونٹی انگیجمنٹ مینیجر، محکمیہ موسمیات
مسز ڈنسٹان کہتی ہیں، "علاقے کے خطرات کو سمجھنے کے لیے وقت پر ایک چھوٹی سی سرمایہ کاری درحقیقت آپ کی زندگی کو مزید پٹری سے بچا سکتی ہے۔"
ہر کسی کو اپنے علاقے میں پیش آنے والے خطرات کی اقسام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنی مقامی ہنگامی خدمات سے رابطہ کرنا چاہیے۔

موسمِ گرما میں محفوظ رہیے

مزید معلومات:

مختلف زبانوں میں آسٹریلین فائر ڈینجر ریٹنگ سسٹم فیکٹ شیٹس چیک کریں۔
NSW رورل فائر سروس کے حقائق نامہ 12 مختلف زبانوں میں
ایمرجنسی کی صورت میں ٹرپل زیرو (000) ڈائل کریں۔

شئیر