بیرون ملک سفر سے پہلے کون سی ویکسینز لگوانا ضروری ہیں ؟

happy traveller vaccinated Getty imges .png

The World Health Organisation recommends some routine vaccinations for all travellers.

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

بیرون ملک سفر کرتے وقت، آسٹریلیا کے باشندوں کو ان متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی ضرورت پڑ سکتی ہے جو یا تو آسٹریلیا میں موجود نہیں ہیں یا دنیا کے دوسرے حصوں میں زیادہ عام ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ جان سکیں گے کہ آپ اپنے سفر کے لیے صحت سے متعلق بہترین تیاری کیسے کر سکتے ہیں۔


Key Points
  • بیرون ملک سفر آپ کو ایسی بیماریوں سے دوچار کر سکتا ہے جو آسٹریلیا میں موجود نہیں ہیں۔
  • آپ ویکسین کروا کر اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں۔
  • یہ جاننے کے لیے کہ آپ کو کن ویکسین کی ضرورت ہے روانگی سے کم از کم چھ ہفتے پہلے ڈاکٹر سے ملیں۔
 ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) تمام مسافروں کے لیے کچھ معمول کے ٹیکے لگانے کی سفارش کرتا ہے، اور ساتھ ہی ان علاقوں کا سفر کرنے والوں کے لیے مخصوص ویکسینیشن کی سفارش کرتا ہے جہاں خاص بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہو۔

 جین فراولی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی میں فیکلٹی آف ہیلتھ کے اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔

 وہ کہتی ہیں کہ بیرون ملک سفر کرنے سے لوگوں کو سنگین متعدی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو آسٹریلیا میں نہیں ہوتی ہیں۔

 "آخری چیز جو آپ چھٹیوں پر چاہتے ہیں وہ بیمار ہونا ہے، اور دنیا کے مختلف حصوں کا سفر یقینی طور پر آپ کو ایسی متعدی بیماریوں سے دوچار کرسکتا ہے جو ضروری نہیں کہ آسٹریلیا میں بھی ہوں، یا آسٹریلیا میں عام ہوں،" پروفیسر فراولی کہتی ہیں۔

Plane and vaccine Getty Images.jpg
There are several vaccines which are commonly recommended or required for Australian travellers.

صحت کے خطرات مختلف علاقوں میں مختلف ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔

پروفیسر فراولی کے مطابق، صحت کے خطرات نئی وبا پھیلنے اور نئی ویکسین کی دستیابی سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

 پروفیسر فراولی کا کہنا ہے کہ "دنیا بھر کے دیگر ممالک میں ایسی بیماریاں ہیں جو نمایاں طور پر زیادہ پائی جاتی ہیں اور بعض اوقات ان ہی علاقوں کی مقامی ہوتی ہیں، یعنی یہ بیماریاں ان علاقوں میں گہری جڑیں رکھتی ہیں۔"


یہ بیماریاں آپ کے جسم اور مدافعتی نظام کے لیے بالکل نئی ہو سکتی ہیں۔ لہذا، ایک ویکسین لگوانا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے کہ اگر آپ ان بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں تو آپ (زیادہ بیماری سے) محفوظ رہیں۔
Associate Professor Jane Frawley, School of Public Health, Faculty of Health, University of Technology Sydney.

یہ جاننے کے لیے کہ آپ کو کن ویکسین کی ضرورت ہے اپنے جی پی سے ملیں۔

 بیرون ملک سفر کرنے والے آسٹریلوی باشندوں کے لیے مطلوبہ مخصوص ویکسین کا انحصار ان کے قیام کی منزل، ملک اور مدت پر ہوگا۔

 پروفیسر فراولی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے کسی بھی شخص کو آسٹریلیا چھوڑنے سے پہلے اپنے جی پی (جنرل پریکٹیشنر) سے مل کر یہ معلوم کرنا چاہیے کہ انہیں کون سی ویکسین لگوانی ضروری ہے جس کے لئے کم از کم چھ ہفتے اور ترجیحاً 12 ہفتے پہلے ڈاکٹر سے مشاورت کی ضرورت ہے۔

 پروفیسر فراولی نے مزید کہا، "ایک جی پی اس بات کو مد نظر رکھے گا کہ آپ کس ملک میں جا رہے ہیں اور اس ملک کے امراض کی ویکسین کی فہرست کے مطابق آپ کو مشورہ دے سکے گا کہ آپ کو کون سی ویکسین لگوانی چاہئے ، تو یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ آپ کس ملک کا سفر کر رہے ہیں

 یونیورسٹی آف سڈنی میں کلینیکل ویکسینولوجی کے پروفیسر نکولس ووڈ اس سے اتفاق کرتے ہیں۔

 "آپ آسٹریلوی امیونائزیشن رجسٹر کو دیکھ کر یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کو پہلے سے کون سی ویکسین لگ چکی ہے، اور یہ ٹیٹنس اور خسرہ اور کووڈ 19 اور چکن پاکس جیسی معمول کی ویکسین کے لیے متعلقہ ہے، لیکن یہ پیچیدہ ہے، اس لیے شاید سب سے آسان چیز یہ ہے کہ آپ ویکسین لگوانے کے لئے اپنے جی پی سے بات کریں،" پروفیسر ووڈ بتاتے ہیں، جو نیشنل سینٹر فار امیونائزیشن ریسرچ اینڈ سرویلنس کے سینئر اسٹاف اسپیشلسٹ بھی ہیں۔

Safari Getty Images.png
The specific vaccinations required for Australians traveling overseas depend on the destination, country, and length of stay.
 جیسا کہ پر وضاحت کی گئی ہے، آپ کا ڈاکٹر مختلف عوامل کو مدنظر رکھے گا، بشمول 

  • آپ کی عمر
  • آپ کی ویکسینیشن کی تاریخ
  • چاہے آپ حاملہ ہو یا حمل کی منصوبہ بندی کر رہی ہو۔
  • کوئی بھی پرانی یا موجودہ بیماری جو آپ کو ہو سکتی ہے، اور آپ کی عام صحت
  • سفر کا موسم
  • آپ کی منزل، قیام کی مدت اور سفر کی قسم
 پروفیسر فراولی کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ آخری وقت تک ویکسین لگوانے پر غور نہیں کرتے یں اور پھر اپنے جی پی سے ملاقات کا وقت طے کرنے کی کوشش تاخیر سے شروع کرتے ہیں، لیکن اکثر بہت دیر ہو جاتی ہے۔


ویکسین کو آپ کے سسٹم میں داخل ہونے میں تھوڑا وقت لگتا ہے تاکہ آپ کے مدافعتی نظام کو اس کا جواب دینے میں مدد ملے، اور پھر آپ اس مخصوص بیماری سے محفوظ رہ سکیں (جس کی ویکسین لگوائی ہے )
Associate Professor Jane Frawley, School of Public Health, Faculty of Health, University of Technology Sydney.

ویکسین جن کی آپ کو ضرورت ہو سکتی ہے۔


 

اور کی ویب سائٹس ان ویکسینز کی فہرست بتاتی ہیں جن کی بیرون ملک سفر کی صورت میں آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے

ہیلتھ ڈائریکٹ کے مطابق، کئی بیماریاں ہیں جن کے لیے آپ کو ایک یا زیادہ ویکسین کی ضرورت پڑ سکتی ہے، بشمول

  • کووڈ 19
  • یپاٹائٹس اے اور/یا ہیپاٹائٹس بی
  • ہیضہ
  • چکن پاکس (واریسیلا)
  • ٹائیفائیڈ
  • زرد بخار
  • تپ دق (ٹی بی)
  • میننگوکوکل بیماری
  • جاپانی انسیفلائٹس
  • خسرہ
  • انفلوئنزا (فلو)
  • تشنج
  • ریبیز
Suitcase with vaccine certificate Getty Images.png
Health risks vary from one region to another and over time.

'ایک ویکسین آپ کی زندگی بچا سکتی ہے

 پروفیسر ووڈ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بعض صورتوں میں، ایک ویکسین ممکنہ طور پر آپ کی جان بچا سکتی ہے۔

"اگر آپ اپنی تشنج کی ویکسین کے بارے میں اپ ٹو ڈیٹ نہیں ہیں، اور آپ بیرون ملک سفر میں ہیں اور آپ کو کوئی حادثہ پیش آتا ہے جس میں آپ کوایسی چوٹ لگتی ہے جو آپ کو تشنج کا شکار بنا سکتی ہے،مثال کے طور پر آپ گر جاتے ہیں اور آپ کو زنگ آلود کٹ یا مٹی لگ جاتی ہے... جیاسا کہ زخم میں عام طور پر ہوتا ہے ، تو یہ خطرناک ہو سکتاہے،جبکہ اگر ایسا آسٹریلیا میں ہوتا ہے اور آپ اپنی ویکسین کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ نہیں ہیں، تو آپ کو طبی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہوگی اور آپ کے زخم کو اچھی طرح سے صاف کیا جائے گا،" وہ بتاتے ہیں۔

ریبیز ایک اور اہم ویکسین ہے، ۔ یہ ایک وائرل بیماری ہے جو متاثرہ کتوں یا وائرس کو لے جانے والے ممالیہ جانوروں کے کاٹنے یا کھرونچ کے ذریعے پھیلتی ہے۔

ایک اور اہم ویکسین جس کا ذکر پروفیسر ووڈ نے کیا ہے وہ ٹائیفائیڈ کے لیے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ ٹائیفائیڈ کے خون میں زہر کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں، جن کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جا سکتا ہے لیکن اس طرح آپ کی چھٹیوں میں نمایاں طور پر خلل پڑ سکتا ہے۔ کچھ معاملات میں، ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہوسکتی ہے.

پروفیسر ووڈ نے میننگوکوکل میننجائٹس کی شدت کا بھی ذکر کیا اور جاپانی انسیفلائٹس ویکسین کی اہمیت پر زور دیا۔

پروفیسر فراولی نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کووڈ 19ویکسینیشن کی اہمیت کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

اگر آپ کی کووڈ ویکسین اپ ٹو ڈیٹ نہیں ہے یا جب سے آپ کو خود کووڈ 19 ہوا ہے تو یقینی طور پر ایک بوسٹر حاصل کریں۔

پروفیسر فراولی نے کووڈ 19 کے جاری عالمی پھیلاؤ پر روشنی ڈالی، اگر آپ کو ویکسین لگائے ہوئے کم از کم چھ ماہ ہوچکے ہیں تو ہجوم والی جگہوں جیسے ہوائی جہاز، کروز شپ، بسوں اور مصروف علاقوں میں سفر سے وابستہ خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ "

Blurred shot of people walking through Malaysia airport
The specific vaccinations needed for Australians traveling overseas will depend on the destination, country and the length of their stay. Source: iStockphoto / 06photo/Getty Images/iStockphoto

امیونائزیشن اورہالو

 پروفیسر ووڈ بتاتے ہیں کہ آپ کو جن حفاظتی ٹیکوں کی ضرورت ہو سکتی ہے اس کا تعین آپ کی صحت، عمر، طرز زندگی اور پیشے سے ہوتا ہے۔

 ایک ساتھ، ان عوامل کو ہالو کہا جاتا ہے۔

 "اگر آپ کی صحت خراب ہے اور آپ اضافی ادویات یا قوت مدافعت کو کم کرنے والے ادویات وغیرہ لے رہے ہیں، تو یہ اور بھی اہم ہے کہ آپ معمول کی ویکسین جیسے فلو وغیرہ حاصل کریں،" پروفیسر ووڈ مزید کہتے ہیں۔

پہلے سے موجود طبی کیفیات یا بیماری جیسے ذیابیطس، پھیپھڑوں کی دائمی بیماری، یا قوت مدافعت کو دبانے والی دوائیں لینے والوں کے لیے، سفری منصوبوں پر گفتگو کرتے وقت ان تفصیلات کو اپنے ڈاکٹر کو بتانا ضروری ہے۔


الرجک رد عمل

 شاذ و نادر صورتوں میں، کچھ لوگوں کو ویکسین سے الرجی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 اگر آپ اس حوالے سےفکر مند ہیں کہ آپ کو ویکسین سے متعلق ضمنی اثرات ہو سکتے ہیں، تو اپنے ڈاکٹر سے ملیں۔ آپ 1300633424 پر کو کال کرکے ممکنہ ضمنی اثرات کی اطلاع دے سکتے ہیں اور اس پر تبادلہ خیال بھی کر سکتے ہیں۔

 اگر آپ نے اپنی ویکسینیشن بیرون ملک حاصل کی ہے، تو سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے پہلے انہیں پر ریکارڈ کرانا ضروری ہے۔

آسٹریلیا میں صرف ایک آسٹریلوی طبی پیشہ ور ہی ائیر یں ریکارڈ شامل کر سکتا ہے۔ اس لئے اس حوالے سے اپنے جی پی یا دوسرے طبی پریکٹیشنرز سے مدد حاصل کریں۔

شئیر