کھیل: میسی کے تاریخی گول نے آسٹریلیا کو فیفا ورلڈ کپ سے باہر کر دیا اور پنڈی کی مردہ پچ پر تنقید کیوں؟

Lionel Messi .jpg

Lionel Messi of Argentina celebrates after scoring the team's first goal during the FIFA World Cup Qatar 2022 Round of 16 match between Argentina and Australia at Ahmad Bin Ali Stadium on December 03, 2022 in Doha, Qatar.

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

ارجنٹاینا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ناک آؤٹ میچ میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کہتے ہیں میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب بہت شاندار تھی جس میں اس بار کچھ مختلف رنگ نظر آئے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے لیکن غیر معیاری پچ کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں ہے۔


  ارجنٹاینا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ناک آؤٹ میچ میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ دنیا کے بہترین فٹ بالر  لیونل میسی نے آسٹریلیا کے عالمی کپ میں آگے بڑھنے کے خواب کو چکنا چور ہی نہیں کیا بلکہ مقابلہ  2-1 سے جیت کر سوکوروز کو فیفا ورلڈ مقابلوں سے باہر اور ارجنٹیا کو فتح سے ہمکنار بھی کر دیا۔     اور اس کے بعد ان کے ساتھی جولین الواریز نے دوحہ کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں دوسرا گول کر کے اسکور کرن کے آسٹرلیا کو مزید دباؤ کا شکار بنا دیا۔  گرچہ   77ویں منٹ میں آسٹریلیا کے  متبادل کھلاڑی کریگ گڈون  لانگ رینج شاٹ  جال میں جالگا اور اس گول نے وقتی طور پر  آسٹریلیا کی امیدوں کو زندہ کر دیا۔ مگر آخرِ کار ارجنٹینا نے پالا مرتے ہوئے میچ ۲ ۔۱ سے جیت لیا۔آسٹرلین کوچ گراہم آرنلڈ نے کہا کہ انہیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے لیکن انہوں نے میٹ ریان کی گول پوسٹ کو چھوڑ نے کی غلطی کو تسلیم کیا جس کی وجہ سے الواریز کا گول ٹیم کو مہنگا پڑا۔سنئے شائیقین کا ردعمل   قطر میں پاکستانی ٹینس استار عصام الحق بھی میچز کا لطف اٹھا رہے ہیں سنئے وہ قطر کی میزبانی میں ہونے والے اس عالمی ٹورنامنٹ کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔  کھیلوں کی دیگر خبریں میں  انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف  سیریز کے پہلے میچ میں راولپنڈی کی پچ کے معیار پر تنقید پر پاکستانی کرکٹ بورڈ  کے چئیرمین کا نقطہ نظر  اور بھارت کے ایشیا کپ میں پاکستان نہ آنے کی صورت میں پاکستانی بورڈ چئیرمین کی حکمتِ عملی کیا ہو گی۔
______________________________________________

 فٹبال کے عالمی مقابلے پیر 21 نومبر کو قطر میں شروع ہو رہے ہیں اور

پورے آسٹریلیا میں فیفا ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق صرف ایس بی ایس کے پاس ہیں۔ایس بی ایس .

 آسٹریلیا میں فٹ بال کے شائقین کے لیے واحد نشریاتی ادارہ ہے جو ٹورنامنٹ کے تمام 64 میچز کو براہ راست اور مفت  دیکھنے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔یہ مقابلے ایس بی ایس ٹی وی کے فری ٹو ائیر چینل وائیس لینڈ پر دکھائے جائینگے۔

اس کے علاوہ فیفا ورلڈ کپ کے تمام 64 میچز کو اسٹریم کرنے کے لیے اپنا ایس بی ایس

اور فیفا ورلڈ کپ 2022

کے تمام میچز اپنے پسندیدہ ڈیوائس پر کسی بھی وقت لائیو اور مفت دیکھئے
______________________________________________

فٹبال کے عالمی مقابلے دیکھنے کے لیے پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی قطر میں موجود ہیں اعصام الحق اپنی فیلمی کے ہمراہ میچز دیکھنے گئے ہیں اعصام الحق کہتے ہیں میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب بہت شاندار تھی جس میں اس بار کچھ مختلف رنگ نظر آئے اپنے رشتے داروں کے ہمراہ میچز دیکھنے آیا ہوں لیکن افتتاحی تقریب لائیو نہیں دیکھ سکا ۔اعصام الحق نے کہا کہ گزشتہ سال ہی فٹبال ورلڈ کپ کے میچز اسٹیڈیم میں بیٹھ کر براہ راست دیکھنے کا پلان بنا لیا تھا قطر میں ورلڈ کپ کا انعقاد خوش آئند ہے


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے لیکن غیر معیاری پچ کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں ہے کرکٹ ماہرین کہتے ہیں وکٹ کا معیار ٹیسٹ کرکٹ کے برابر نہیں میچ کے پہلے روز ہی انگلش ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو سے زائد ریکارڈ رنز بنا ڈالے انگلینڈ کی جانب سے چار بیٹسمین زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے پہلے دن سنچریاں سکور کیں ۔

پچ غیر معیاری ہونے کی وجہ سے پاکستانی بولرز کو شدید مشکل کا سامنا رہا فاسٹ بولرز کی گیند سیم اور نہ ریورس سوئنگ ہوتی دکھائی دی جبکہ اسپنر بھی کچھ زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکے آپ کو بتاتے چلیں رواں سال آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ کو آئی سی سی کی جانب سے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا اور شدید تنقید بھی کی گئی تھی کرکٹ ایکسپرٹ کہتے ہیں جب سے رمیز راجا چئیرمین پی سی بی بنے ہیں ٹیسٹ میچز میں ایسی پچز تیار کی جا رہی ہے جس میں بالرز کے مقابلے میں بیٹرز کو فائدہ ملتا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر کہنا تھا کہ پچز کا معیار بہتر ہو رہا ہے۔


رپورٹ بشکریہ انس سعید ۔ پاکستان

شئیر