Key Points
- پانی سے بقا اور پانی میں رہتے ہوئے محفوظ رہنے کے طریقے تیراکی سکھانے کے نصاب کا حصہ ہونے چاھئیے ہیں ۔
- بچوں کے لیے کلیدی آبی قابلیت ان کی عمر پر منحصر ہے۔
- پرائمری اسکول تیراکی اور پانی کی حفاظت کے پروگرام فراہم کرتے ہیں اور ریاستیں/ٹریٹریز تیراکی کے اسباق کے لیے کھیلوں کے واؤچر پیش کرتے ہیں۔
اگرچہ پانی کے آس پاس رہنا آسٹریلیا میں پروان چڑھنے کا ایک لازمی حصہ ہے، لیکن چھوٹے بچوں میں ڈوب کر مرنے اورپانی سے زخمی ہونے کی سب سے بڑی وجہ بھی یہ ہی ہے۔
پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ڈوبنے کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے، آسٹریلیا بھر میں سالانہ اوسطاً 23 بچے پانی کی اموات کا شکار ہوتے ہیں جبکہ 183 ہسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں۔
تاہم، یہ المناک واقعات پانی کی حفاظت اور تیراکی کی تعلیم کے ذریعے سب سے زیادہ روکے جا سکتے ہیں۔
"اکثر اوقات ہم سوچتے ہیں، 'یہ میرے ساتھ نہیں ہوگا'۔ ہمیں ایسا رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔ یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر صفر سے پانچ سال کے بچوں کے گروپ میں، آپ کی نگرانی میں صرف ایک لمحاتی تعطل بڑے نقصان کا باعث ہو سکتا ہے ،" ویسٹ میڈ کے چلڈرن ہسپتال کے ٹراما سرجن ڈاکٹر ایس وی ساونداپن کہتے ہیں۔

Learning to swim and be safe around water can open the way to a range of outdoors recreation activities Credit: Mike Kemp/Getty Images/Tetra images RF
سال 2022 میں سڈنی کے اسپتالوں میں پانی سے دوبنے کا شکار بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا۔ اس لئے سڈنی چلڈرن ہاسپٹلز نیٹ ورک اور نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس کے ماہرین کی طرف سے نئے سرے سے انتباہ جاری کیا گیا ہے ۔
آسٹریلیا پانی سے محبت کرنے والا ملک ہے، ہمیں اپنے واٹر اسپورٹس، ساحل اور تالاب پسند ہیں۔ ہم صرف اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم لوگوں کو پانی کے آس پاس بچوں کو محفوظ رکھنے کی یاد دلانے کے لیے وقت پر موجود ہوں۔Dr SV Soundappan, Children's Hospital at Westmead
یہاں تک کہ ڈوبنے کے بعد بچ جانے کے واقعات میں بھی صحت کے لیے مضر اثرات ہوتے ہیں، ڈاکٹر ساونداپن بتاتے ہیں۔
"ہم واضح طور پر جانتے ہیں، اگر ہم وہاں تین منٹ یا اس سے زیادہ پانی کے اندر رہتے ہیں، تو ہمیں اہم اعصابی نقصان ہونے کا امکان ہے۔ لیکن ایک مختصر مدت بھی بچے کی سیکھنے کی صلاحیتوں پر اثر ڈال سکتی ہے۔"

For young children, active supervision means an adult being in the water and within arm’s reach. Source: Moment RF / Yasser Chalid/Getty Images
تیراکی سیکھنا شروع کرنے کے لیے 'بہترین' عمر کیا ہے؟
رائل لائف سیونگ کی نیشنل مینیجر فار ریسرچ اینڈ پالیسی سٹیسی پیڈجن کے مطابق، ڈوبنے سے بچنے کے کئی اہم عوامل ہیں۔
پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے، ان میں فعال نگرانی، والدین کو سی پی آر کی ابتدائی طبی امداد کی مہارتوں کا علم، اور پانی تک رسائی کو محدود کرنا یا پانی کے برتنوں کے لیے کور کا استعمال شامل ہے۔
عمر سے قطع نظر، والدین کو چاہئے کہ بچوں کے لیے تیراکی کے اسباق میں پانی کی حفاظت کو شامل کریں ۔
"لہذا، تیرنا سیکھنا، پانی کے اندر جانا سیکھنا، اپنے آپ کو خطرے میں ڈالے بغیر کسی کو کیسے بچایا جائے، اور یہ بھی جاننا کہ کو کال کرنا ہے یا زندگی بچانے والوں کے پاس جانا ہے، ضروری عوامل ہیں ۔"

“Anak-anak secara alami penasaran dengan air; namun mereka tidak memahami bahaya yang ditimbulkannya,” kata Dr Soundappan. Source: Moment RF / Isabel Pavia/Getty Images
محترمہ پیڈجن کہتی ہیں کہ 6، 12 اور 17 سال کی عمر کے بچوں کے لیے تین اہم معیارات ہیں۔
بارہ سال کی عمر تک، بچے کو 50 میٹر تیرنے، دو منٹ تک پانی کی سطح پر موجود رہنے، اور کپڑے پہن کر بچاؤ اور بقا کا طریقہ عمل بھی انجام دینے کے قابل ہونا چاہیے۔Stacey Pidgeon, National Manager for Research and Policy at Royal Life Saving
ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ بچے، جب تک وہ پرائمری اسکول چھوڑتے ہیں، ان میں یہ کلیدی مہارتیں موجود ہوں۔"
آسٹریلیا بھر میں، اسکول کے بچوں کو ان کی پرائمری اسکول کی تعلیم کے دوران کسی بھی وقت تیراکی اور پانی کی حفاظت کے پروگرام سے گزرنے کا موقع فراہم کیا جاسکتا ہے۔
والدین اپنے بچوں کے تیراکی کے اسباق کے لیے ریاست اور خطوں سے دستیاب کھیلوں کے واؤچرز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں (لنک کے لیے مضمون کے آخر تک اسکرول کریں)۔
"ہر ریاست کی اہلیت کے معیار قدرے مختلف ہوتے ہیں،صرف دو ریاستوں کے پاس صرف تیراکی اور پانی کی حفاظت کے پروگراموں کے لیے مخصوص واؤچر موجود ہیں،" محترمہ پیڈجن بتاتی ہی

Parents are encouraged to ensure their children don’t drop out early from swimming classes before reaching minimum competencies for their age. Credit: FatCamera/Getty Images
والدین کا کردار
برینڈن وارڈ آسٹریلین سوئمنگ کوچز اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سی ای او ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ پانی سے واقفیت چھ ماہ کی عمر سے شروع ہو سکتی ہے، کچھ تیراکی کے اسکول اس سے پہلے بھی کورسز پیش کر رہے ہیں۔
"یہ بچوں کو پانی میں پر سکون رہنے اور انہیں ایک ایسے مرحلے تک پہنچانے کے بارے میں ہیں جب وہ بنیادی مہارتیں حاصل کرتے ہیں، اور سیکھنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔"
جناب وارڈ کہتے ہیں، تین سے چار سال کی عمر کے درمیان بہت سے بچے پانی سے حفاظت اور تیراکی سیکھنے کے بارے میں بنیادی باتیں سیکھنا شروع کر سکتے ہیں۔
والدین چھوٹی عمر سے ہی قوانین اور خطرے سے متعلق آگاہی قائم کرکے اپنے بچوں کو محفوظ تیراک بننے میں مدد کرنے میں ایک فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Introducing your toddler to the feel of water can be a special parent-child bonding experience. Source: Moment RF / Navinpeep/Getty Images
بچوں کی موثر اور با حفاظت نگرانی کے لئے بالغوں کو پانی میں پراعتماد اور قابل ہونا ضروری ہے،
لیکن کچھ والدین جو بالغوں کے طور پر آسٹریلیا پہنچے تھے انہیں ان کے آبائی ملک میں تیراکی کا تجربہ نہیں تھا۔
ڈاکٹر سونداپن کا اندازہ ہے کہ ڈوبنے کے واقعے میں ملوث ہر پانچ میں سے ایک بچہ ثقافتی طور پر متنوع پس منظر سے تعلق رکھتا ہے۔
ایک ایسے شخص کے طور پر جس نے آسٹریلیا میں ایک بالغ کے طور پر تیراکی کا سبق لیا، وہ والدین اور بچوں دونوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جلد از جلد سیکھنے کے تجربے میں شامل ہوں۔
"میں نے پانی میں تھوڑا سا تیرنے کے قابل ہونے کے لیے کچھ اسباق حاصل کیے تھے۔ لہذا، یہ ممکن ہے کہ ثقافتی طور پر متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ ہوں، جو اب والدین ہیں اور تیر نہیں سکتے۔
"خوش قسمتی سے آسٹریلیا میں، ہم بچوں کو محفوظ ماحول میں پانی میں لے جا سکتے ہیں، یہاں بچپن سے ہی کلاسز دستیاب ہیں۔ لہذا، جلد شروع کرنا اصل میں اچھا ہے کیونکہ جب وہ یہاں رہ رہے ہوں گے، تو امکان ہے کہ وہ آبی ذخائر میں آئیں گے اور خود کو پانی کی سرگرمیوں میں شامل کریں گے۔"

Getting your child used to putting on their swim wear in the days before their first lesson can help them feel comfortable and excited about the upcoming class. Credit: FatCamera/Getty Images
جناب وارڈ نے اچھے پیرالی اسکول تلاش کرنے کے کلیدی معیار پر کچھ مشورے شیئر کیے ہیں:
- کیا تیراکی کے اسکول میں قابل اساتذہ ہیں؟
- کیا ان اساتذہ کے پاس قابل اعتبار جگہ سے تصدیق موجود ہے؟
- کیا تیراکی کا اسکول آپ کی اقدار کے مطابق ہے؟
- کیا تیراکی کا اسکول صاف ستھرا ہے؟
- کیا کوئی تعریف/تجزیے ہیں جو آپ پڑھ سکتے ہیں؟
ریاستوں اور خطوں میں تیراکی/کھیلوں کے لیے واؤچر سکیمیں
نیو ساوتھ ویلز
ناردن ٹریٹری
کوئینز لینڈ
ساوتھ آسٹریلیا
تسمانیہ
وکٹوریہ
ایکٹیو کڈز واؤچر پروگرام حاصل کریں۔
ویسٹرن آسٹریلیا