جمعہ ۱۵ مئی سے نیو ساؤتھ ویلز میں پانچ سے زائد افراد کی ملاقات پر پابندی ہے تاہم ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد اس شرط سے مثتثنٰی ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نرمیوں کے باوجود آسٹریلیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے دوران کم ازکم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیئے ۔
نیو ساؤتھ ویلز کی پریمیر گلیڈیز بیرجیکلین کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کورونا وائرس کم جان لیوا ہو گیا ہے
- جمعہ ۱۵ مئی سے نیو ساؤتھ ویلز میں پابندیوں میں نرمی کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا
- لوگوں کو باہر تفریح کے لئے جانے کی اجازت ہوگی لیکن انہیں ریاست سے باہر جانےکی اجازت نہیں ہے
- نیو ساؤتھ ویلز کی صحت کی ترجمان مصباح ذکا کا کہنا ہے کہ سماجی دوری کے اصولوں پر عمل اب بھی بہت ضروری ہے
پریمیر مِس بیرجیکلین نے کہا ہے کہ پیر سے اسکول کھلنے کا یہ مطلب نہیں کہ ریاست کو وائیرس سے"بالکل محفوظ" سمجھا جائے
دیگر ریاستوں کے برعکس بیرجیکلین حکومت نے جمعہ سے ہونے والی ان نرمیوں کا فیصلہ تاخیر سے کیا ہے ۔
مِس بیرجیکلین نے کہا ، "بحران کے دوران ہمارا کام صحت کے حکام کے مشوروں پر عمل کرنا اور نیو ساؤتھ ویلز کے لئے بہتر پالیسی پر عمل کام کرنا ہے
ہم پابندیوں کو اور کم کرنے سے پہلے کوویڈ 19 کی کمیونٹی ٹرانسمیشن کی نگرانی کرتے رہیں گے
نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت کے حالیہ اعلان میں یہ نرمیاں شامل ہیں
عام مقامات پرجمعہ پندرہ مئی سے دس فراد تک کے اجتماعات کی اجازت ہوگی
کیفے اور ریستوراں بھی ایک وقت میں 10 افراد کی میزبانی کرسکیں گے۔
چھوٹے کاروباری مراکز پر دس گاہکون تک کے جمع ہونے کی اجازت ہو گی
شادیوں میں دس مہمان ہونے کی اجازت ہوگی ، جبکہ جنازوں میں 20 سوگوار گھر کے اندر اور 30 باہر جمع ہو سکیں گے
بیرونی جیمز تیراکی کے بیرونی اور اندرونی تالاب اور کھیل کے میدان سماجی دوری کی پابندیوں کے ساتھ کُھل سکیں گے
گھر والے اب پانچ افراد کا مہمان کی حیثیت سے خیرمقدم کرسکتے ہیں
دس افراد کو مذہبی خدمات یا عبادت گاہوں پر جمع ہونے کی بھی اجازت ہوگی۔
طبی ماہرین اور صحت کے حکام کہتے ہیں کہ نقل و حرکت اور ملنے جلنے کی پابندیوں میں نرمی کا یہ مطلب نہیں کہ وائیرس کا خطرہ ٹل گیا ہے اس لئے احتیاط بے حد ضروری ہے۔
تفصیلات کے لئے نیو ساؤتھ ویلز کی شعبہ صحت کی ترجمان مصباح ذکا سے بات چیت سنئے
آسٹریلیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے دوران کم ازکم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیئے ۔ جمعہ ۱۵ مئی سے نیو ساؤتھ ویلز میں پانچ سے زائد افراد کی ملاقات پر پابندی ہے تاہم ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد اس شرط سے مثتثنٰی ہیں۔
اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کا کسی طرح وائرس سے رابطہ ہوا ہے تو فورا اپنے ڈاکٹرکو کال کریں تاہم ڈاکٹر کے پاس جانے سے گریز کریں یا پھر کرونا وائرس انفارمیشن ہاٹ لائن 080 180020 پر رابطہ کریں۔
اگر آپ کو طبی ایمرجنسی یا سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے تو فری ہیلپ لائن 000 پر رابطہ کریں
ایس بی ایس آسٹریلیا کی متنوع آبادی کو کووڈ ۱۹ سے متعلق پیش رفت کی آگاہی دینے کے لئے پرعزم ہے ۔ یہ معلومات تریسٹھ زبانوں میں دستیاب ہے۔