بہتر مواقع مشرق وسطیٰ سے پاکستانیوں کو آسٹریلیا کھیچ لاتے ہیں

Immigrants in Australia

Source: Getty images/Donald lain smith

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

حکومتی معاونت نہ ہونا دبئی سے آسٹریلیا آنے کی وجہ بنا : حرا دانش


مشرق وسطیٰ سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد آسٹریلیا ہجرت کرتی ہے ۔ مستقل قیام اور تعلیم وصحت کے لئے بہتر مواقع ، ایسی سہولیات ہیں جو مشرق وسطیٰ میں موجود باصلاحیت افراد کو آسٹریلیا کھینچ لاتی ہیں ۔ متحدہ عرب امارات سے رواں سال آسٹریلیا آنے والی حرا دانش  کا شمار بھی ایسے ہی پاکستانیوں میں ہوتا ہے ۔


  • آسٹریلیا کی سب سے اچھی بات یہاں صحت کے شعبے میں حکومت کی مدد ہے 
  • آسٹریلیا آ کر خوشی ہوئی کہ یہاں کے لوگ بہت خوش اخلاق ہیں 
  • حلال اشیا کا حصول مشکل ہے لیکن سو شل سیکیورٹی موجود ہے 

حرا دانش کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پاکستانیوں کی طرح مشرق وسطیٰ سے آسٹریلیا آنے کی سب سے بڑی وجہ یہاں شہریت حاصل کرنے کی سہولت ، حکومتی سپورٹ اور طب کے شعبے میں حکومت کی معاونت ہے ۔ حرا دانش کا کہنا ہے کہ اگرچہ آسٹریلیا آ کر کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ جس کی وجہ کووڈ 19 کے باعث لاک ڈاون تھا ۔حرا کہتی ہیں آسٹریلیا آتے ہی لاک داون کی وجہ سے سوشل سرکل بنانا مشکل ہوا لیکن اب حالات کافی بہتر ہیں ۔

حرا دانش کہتی ہیں کہ دبئی میں رہنا اگرچہ بہت محفوظ لگتا تھا، وہاں رات کے وقت ہر گلی میں اسٹریٹ لائیٹس کا ہونا ، کاروبار کھلے ہونا اگر مشرق وسطیٰ کا مثبت پہلو تھے ۔ تو ویزہ حصول میں رکاوٹیں،  جاب سکیورٹی  نہ ہونا اور صحت یا تعلیم کے شعبے میں کسی بھی قسم کی حکومتی معاونت کی عدم دستیابی مشرق وسطیٰ میں رہائش کے دوران منفی پہلو ہیں ۔ حرا کہتی ہیں کہ دبئی میں رہتے ہوئے انہیں حلال اشیاء کا حصول آسان لگتا تھا ۔ لیکن ایک بڑی مشکل یہ تھی کہ کسی بھی وقت روزگار ختم ہونے کا خدشہ بھی موجود تھا ۔ حرا کے مطابق نوکری ختم ہوتے ہی دبئی یا مشرق وسطیٰ کے کسی بھی شہر میں رہائش ممکن نہیں ۔
آسٹریلیا میں اگر کسی شہری پر مشکل وقت ہو تو حکومت مکمل معاونت فراہم کرتی ہے ۔
اس کے علاوہ طب کے شعبے میں بھی یہاں مکمل حکومتی مدد موجود ہے جبکہ دبئی میں رہائش کے دوران انتہائی مہنگی انشورنس کے باوجود ڈاکٹر کی فیسسز کا کچھ حصہ خود ادا کرنا پڑتا تھا ۔

حرا دانش کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا آنے کے بعد یہاں کے لوگوں کے اخلاق سے بے حد متاثر ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ مسکرا کر ملتے ہیں جو مقابل کے اعتماد میں اضافہ کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ضروریات زندگی مشرق وسطیٰ کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسانی سے میسر ہیں جو یہاں آنے کی ایک اور بڑٰ وجہ ہے ۔

 

 


شئیر