میلبرن کپ:گھڑ دوڑ جس کا سحر آسٹریلیا پر طاری ہے

Melbourne Cup

Source: AAP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

میلبورن کپ آسٹریلیا کی سب سے مشہور گھوڑوں کی دوڑ ہے۔ اگرچہ تاریخی طور پر یہ سب سے زیادہ شہرت کی حامل اور لوگوں کا ہجوم اکھٹا کرنے کے حوالےسے مشہور ہے لیکن، یہ ریسنگ انڈسٹری کی اخلاقیات اور طریقوں، جانوروں کے ساتھ اس کے سلوک اور جوئے کو فروغ دینے کے معاملے پر سوالوں کو جنم دیتی ہے ۔


Key Points
  • کپ ڈے پر وکٹوریہ میں عام تعطیل ہوتی ہے اور یہ نومبر کے پہلے منگل کو منعقد ہوتا ہے۔
  • میلبرن کپ کی ثقافتی رنگوں اور روایات کا منبع ہے لیکن اس حوالے سے رائے عامہ تقسیم بھی ہے
  • کپ جانوروں کی فلاح و بہبود اور منافع کے لیے گھوڑے کی دوڑ کی اخلاقیات پرسخت سے تنقید کی زد میں رہتا ہے۔
  • کپ ڈے آسٹریلیا میں جوئے کا سب سے بڑا ایک روزہ ایونٹ ہے
نومبر کے پہلے منگل کو آسٹریلیا گھوڑوں کی یہ دوڑ دیکھنے کے لیے ایک طرح سے رک جاتا ہے۔

میلبورن کپ آسٹریلیائی ریسنگ کیلنڈر کی خاص بات اور دنیا کے سب سے باوقار مقابلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ وکٹوریہ میں، کپ ڈے پر عام تعطیل بھی ہوتی ہے۔

وکٹوریہ ریسنگ کلب کے چیئر نیل ولسن کا کہنا ہے کہ "یہ دراصل آسٹریلیا کی ثقافت اور روایات کا حصہ ہے "

"یہ کپ اپنے ابتدائی دنوں میں عالمی جنگوں کا سامنا کر کے بھی جاری رہا پھر اس نے آسٹریلین ڈپریشن کو بھی برداشت کیا اور حالیہ دور میں کووڈ 19 کے باوجود یہ کپ جاری رہا ۔

مسٹر ولسن کا کہنا ہے کہ اس کی 162 سالہ تاریخ کے دوران، یہ دوڑ بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں، جیسے گراں پری یا ٹینس گرینڈ سلیم کے مقابلے سے بھی زیادہ ترقی کر گئی ہے۔

"ہمارے دیکھنے والے 160 ممالک میں موجود ہیں ہیں جن کی تعداد 750 ملین کے قریب ہے۔"

جب کہ بہت سے آسٹریلوی کپ مناتے ہیں، بہت سے لوگ اس کی سخت مخالفت بھی کرتے ہیں۔
SG MELBOURNE CUP racegoers
Racegoers cheering during Melbourne Cup Day, at Flemington Racecourse. Source: AAP / JAMES ROSS/AAPIMAGE
کرسٹن لیہ ریس ہارسز کے تحفظ کے لیے اتحاد کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر ہیں، یہ ایک ایسی تنظیم ہے جس نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے ’نپ ٹو دی کپ‘ کے نام سے ایک احتجاجی پروگرام منعقد کیاہوا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ گھڑ دوڑ کی صنعت سے گھوڑوں کے علاج اور مالی فائدے کے لیے جانوروں کے استحصال پر پوچھ گچھ کی ضرورت ہے

میلبورن کپ کو اکثر ایسے دن کے طور پر دیکھا جاتا ہے جہاں ہم اکٹھے ہوتے ہیں اور جشن مناتے ہیں، لیکن جو(جشن) ہم منا رہے ہیں وہ غلط ہے۔
Kristin Leigh, Coalition for the Protection of Racehorses Communications Director
RACING MELBOURNE CUP PROTESTS
Animal rights activists regularly protest Melbourne Cup Day. Source: AAP / SCOTT BARBOUR/AAPIMAGE

میلبورن کپ کی کیا اہمیت ہے؟

میلبورن کپ فلیمنگٹن ریسکورس میں کپ ڈے کی ساتویں ریس ہے۔ یہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے میلبورن کپ کارنیول کا مرکز ہے اور اسپرنگ ریسنگ کارنیول کے ساتھ مخصوص ہے۔

نومبر کے پہلے منگل کو سہ پہر 3 بجے، لاکھوں لوگ دوڑ میں حصہ لینے کے لیے ٹہر جاتے ہیں۔

مسٹر ولسن کہتے ہیں، ’’اسے ' اے ریس دیٹ اسٹاپ اے نیشن "کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک طرح سے پورے آسٹریلیا کو جامد کر دیتی ہے ۔
"درحقیقت ، اس وقت ہر دوسرا شخص رک کر ریس کے بارے میں سنے گا یا اسے دیکھے گا"
Neil Wilson, Victoria Racing Club Chair
 کپ ڈے 300,000 لوگوں کے ہجوم کو فلیمنگٹن ٹریک پر کھینچ لاتا ہے جو رنگین ماحول میں خوشگوار طریقے سے اپنا دن گزارتے ہیں۔

محترمہ ولسن کہتی ہیں، "فیشن بھی ایونٹ کا ایک بہت بڑا حصہ ہے، اس لیے لوگ اپنی ہیٹس، اپنے سوٹوں اور اپنے خوبصورت لباس میں ملبوس ہونے کے منتظرہوتے ہیں۔"
SG MELBOURNE CUP Quantico
Jockey Kerrin McEvoy (left) rides Quantico to victory in race 10, MSS Security Sprint during Melbourne Cup Day, at Flemington Racecourse, Melbourne, Tuesday, November 2, 2021. Source: AAP / JAMES ROSS/AAPIMAGE

کپ ڈالر اور جوا

کپ دنیا کی امیر ترین ریسوں میں سے ایک ہے۔ 2022 میں اس کی قیمت آٹھ ملین ڈالر ہے، اور فاتح کو چار ملین ڈالر اور $250,000 کی ٹرافی ملے گی

کپ ڈے آسٹریلیا کا سب سے بڑا ایک روزہ جوئے کا ایونٹ بھی ہے۔ سال میں ایک بارجواری شرط لگاتے ہیں، اور کام کی جگہیں اکثرسنسان رہتی ہیں۔

کولیشن فار دی پروٹیکشن آف ریس ہارسز کا استدلال ہے کہ اگرچہ میلبورن کپ وکٹورین معیشت کو فروغ دیتا ہے، لیکن اس کی قیمت جوئے کا فروغ بھی ہے، جو آسٹریلیا میں ایک سنگین مسئلہ ہے۔

"گذشتہ 10 سالوں میں باقاعدہ شرط لگانے والے کاروبار میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ 29 بلین ڈالر اب ہر سال صرف اچھی نسل کی دوڑ پر جوا کھیلا جاتا ہے۔ لہذا، گھوڑوں کی دوڑ نہ صرف گھوڑوں کے لیے بری ہے، بلکہ یہ انسانوں کے لیے بھی بری ہے،" محترمہ لی کہتی ہیں۔

لوگوں کو کیا اعتراض ہے ؟

برسوں سے، گھوڑوں کی دوڑ کی صنعت کو جانوروں کی بہبود، افزائش نسل کے عمل اور تربیت کے ظالمانہ طریقوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ، اس بارے میں اخلاقی تحفظات ہیں کہ ریسنگ اور کوڑے مارنے کی تکنیک جانوروں پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے اور زخمی ریس کے گھوڑوں کی کثرت سے موت بھی ایک سوال ہے ۔

"گزشتہ 10 سالوں میں، میلبورن کپ ڈے پر فلیمنگٹن میں آٹھ گھوڑے ان زخموں کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں،" محترمہ لی بتاتی ہیں ۔
کیونکہ (گھوڑے کی) صحتیابی مہنگی، وقت طلب اور واقعی مشکل ہے، اس لیے وہ انہیں ٹریک پر ہی ابدی نیند سلا دیتے ہیں
محترمہ لی کہتی ہیں کہ عوام گھڑ دوڑ میں ہونے والی ہلاکتوں مکمل تعداد سےلاعلم ہیں۔

"آسٹریلوی ریس ٹریکس پر اوسطاً ہر 2.5 دن میں ایک گھوڑا مارا جاتا ہے۔ ہزاروں مزید زخمی اور پردے کے پیچھے مارے جانے والے ٹریک سے ہٹا دیے جاتے ہیں، اور یہ وہ تعداد ہے جن کے بارے میں ہم کبھی نہیں جان پائیں گے" انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا۔

تاہم، مسٹر ولسن نے کپ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی فلاح و بہبود کے مسائل پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

"[گھوڑوں] کی دیکھ بھال اس سطح پر کی جاتی ہے جس کو شاید لوگ واقعی نہیں سراہتے" وہ کہتے ہیں۔

ان کے پاس ڈاکٹر ہیں، ان کے پاس دندان ساز ہیں ، کائرو پریکٹک کام کررہے ہیں ، اور وہ بہت اچھی طرح سے تیار ہیں۔"
MELBOURNE CUP PROTEST
Animal activists stage protests with mock fashion and fake races during Melbourne Cup Day. Source: AAP / DAVID CROSLING/AAPIMAGE
ریسنگ وکٹوریہ کی ویٹرنری سروس کے جنرل منیجر، ڈاکٹر گریس فوربس کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے زخموں کی شرح کو کم کرنے کے لیے نئے ویٹرنری پروٹوکول بنائے ہیں۔
ریسنگ وکٹوریہ کی ویٹرنری سروس کے جنرل منیجر، ڈاکٹر گریس فوربس کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے زخموں کی شرح کو کم کرنے کے لیے نئے ویٹرنری پروٹوکول بنائے ہیں
Dr Grace Forbes, Racing Victoria Veterinary Service General Manager
ریسنگ وکٹوریہ اور وکٹورین حکومت نے حال ہی میں ایک جدید ترین فل باڈی سی ٹی اسکینر خریدا ہے تاکہ گھوڑوں کے اسپرنگ ریسنگ کارنیول میں دوڑ سے پہلے ان میں تناؤ کے فریکچر کا پتہ لگایا جا سکے 

ڈاکٹر فوربس بتاتے ہیں، "اس نئی مشین کے ساتھ ہم(گھڑے کو) کھڑے اور جاگتے وقت بہت تفصیلی اسکین کرنے کے قابل ہیں۔"
Melbourne Cup winner Stakes Day
Thoroughbreds are a type of horse breed known for their fast running speed. They can maintain speeds between 60 to 70 km/hr. Source: Getty / Getty Images AsiaPac

کون سے گھوڑے دوڑ سکتے ہیں؟

3200میٹر کا کورس چلانے کے لیے 24 اچھی نسل کے گھوڑےاہل ہیں۔ تھوربریڈ گھوڑوں کی ایک نسل ہے جو دوڑنے کی وجہ سے مشہور ہے۔

گھوڑوں کی عمر کم از کم تین سال ہونی چاہیے اور وزن کے سخت معیار پر پورا اترنا چاہیے۔

میلبورن کپ ایک 'ہینڈی کیپ' ریس ہے۔ گھوڑے اپنے ابتدائی وزن، عمر اور پچھلی کارکردگی کے لحاظ سے اضافی وزن اٹھاتے ہیں۔ اس طرح ہر گھوڑے کو جیتنے کا مساوی موقع ملتا ہے۔
 
سب سے مشہور کپ گھوڑا 1930 کا فاتح فار لیپ ہے۔ اس کی اتنی پائیدار میراث ہے کہ اسے میلبورن میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے، اور اس کا دل کینبرا میں محفوظ ہے۔


HELP FOR GAMBLING ADDICTION
English_Settlementguide_19082022_Gambling.mp3 image

Getting help when your loved one has gambling problems

SBS English

08:34

شئیر