آسٹریلیا میں پڑوسی کے ساتھ ہونے والا تنازعہ کیسے حل کریں ؟

Pikja ia eii stap showem wan woman weh eii kros mo stap kilkilim wol blong haos blong neighbor blong hem

Ol nois komplen nao oli stap statem fulap raorao blong ol neighbour. Credit: Caspar Benson/Getty Images/fStop

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

گھر ایک ایسی جگہ سمجھی جاتی ہے جہاں انسان سب سے زیادہ پرسکون اور آرام دہ محسوس کرے ، لیکن اگر آپ کے تعلقارت اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھے نہیں ہیں تو آپ کے اس سکون کا شیرازہ بکھر سکتا ہے، اس سیٹلمنٹ گائیڈ میں آپ جانیں گے کہ عدالت کا رخ کئے بغیر محلے داروں کے مابین تنازعہ کیسے حل کیا جا سکتا ہے


Key Points
  • اگر کوئی پڑوسی آپ کو تکلیف پہنچا رہا ہے تو، عدالتی کارروائی کے بجائے براہ راست بات چیت اور نجی بات چیت مسئلے کو حل کرنے کے ترجیحی طریقے ہیں۔
  • آسٹریلیا میں، حکومتی ایجنسیاں اور ثالثی خدمات فراہم کرنے والے تنازعات کے حل کے لیے معلومات اور تعاون کی پیشکش کر سکتے ہیں۔
  • آپ کہاں مدد سے حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی شکایت سے متعلق ضمنی قوانین کے بارے میں جاننے کے لیے اپنی مقامی کونسل سے رجوع کریں ۔
 چاہے آپ ایک بیک یارڈ کے حامل بڑے ریجنل علاقے کے گھر میں رہتے ہوں ، شہر کے اپارٹمنٹ، یا مضافاتی علاقوں میں ٹاؤن ہاؤس والے بڑے گھر میں رہتے ہوں، پڑوسیوں کے ساتھ اختلافات اور بحثیں ممکنہ طور پر پیدا ہو سکتی ہیں۔

جب لوگ ایک دوسرے کے قریب رہتے ہیں تو تنازعات مختلف وجوہات کی بناء پر ہو سکتے ہیں۔ شور، باڑ، جائیداد کی حدود، پالتو جانور، زیادہ بڑھتے ہوئے درختوں اور پارکنگ کے مسائل محلے کے کچھ عام تنازعات ہیں۔

بعض اوقات، پڑوسی کا عمل یا کوتاہی پریشانی کا باعث ہو سکتی ہے۔ لیکن آسٹریلوی عام قانون کے تحت، کسی رویے کے لیے یہ کافی نہیں ہے کہ وہ پریشان کن ہو، درھقیقت دو افراد کے درمیان تنازعہ ذاتی پریشانی کے ضمرے میں آسکتا ہے

یونیورسٹی آف سڈنی لا سکول کی پروفیسر باربرا میکڈونلڈ بتاتی ہیں، "آسٹریلیا کا عام قانون یہ ہے کہ اگر آپ کو اس پراپرٹی کے استعمال اور اس سے لطف اندوز ہونے میں غیر معقول مداخلت کی جائے جہاں آپ رہتے ہیں تو یہ ایک نجی پریشانی ہو گی۔"
Houses along suburban street and overcast sky
“Even sapos oli no stap kolosap, beh noise eii saveh muv long wan empty space hariap o samtaem from wan neighbour eii blockem access long property weh yu stap long hem.”,” Prof McDonald eii talem. Source: Moment RF / Andrew Merry/Getty Images

قانونی چارہ جوئی یا ثالثی؟

 اگر کسی عدالت سے اس مسئلے کو باضابطہ طور پر حل کرنے کے لیے کہا جاتا ہے، تو وہ کئی عوامل پر غور کرے گی، بشمول آپ جس چیز کے بارے میں شکایت کر رہے ہیں وہ معمولی ہے یا غیر معقول اور آپ کے ماحول کا سیاق و سباق کیا ہے۔
 
اس کی وضاحت کرنے والی ایک مثال یہ ہے کہ کیا آپ کے پروسی نے کوئی ایسا جانور پالا ہوا ہے جو مکھیوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے اور یہ بات آپ کو بھی پریشان کررہی ہے تو یہ ایک درست شکایت کے مترادف ہو سکتا ہے۔

پروفیسر میکڈونلڈ بتاتی ہیں، "ظاہر ہے کہ اگر آپ دیہی اور کاشتکاری والے علاقے میں رہائش پذیر ہیں تو یہ ایک درست شکایت نہیں ، لیکن شاید یہ ایک عام رہائشی ضلع میں تکلیف دہ بات ہو ۔

یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ کس محلے میں کس حد تک آرام دہ انداز میں رہنے کی توقع کی جا رہی ہے
Barbara McDonald, Professor at the University of Sydney Law School
neighbourly food share
"Legally, even sapos wan fruit tree blong neighbour blong yu eii hang eii kam narasaet long yard blong yu, hemi no stret blo yu jes karem nomo, yu mas gat akrimen wetem neighbour blong yu," Profesa McDonald eii talem. Credit: sturti/Getty Images
 " عدالت کے ذریعہ محلے کے تنازعہ کو نمٹانا ایک آخری حربہ ہونا چاہئے۔

قانونی کارروائی میں شامل ہونے سے پہلے پڑوسی سے براہ راست رابطہ کریں۔ اور اگر معاملات بہتر نہیں ہوتے ہیں، تو آپ کو ثالثی پر غور کرنا چاہئے۔

پروفیسر میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ قانونی چارہ جوئی مہنگی ہے، اس میں کافی وقت لگتا ہے، اور یہ لوگوں کے درمیان مزید کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔

"یہ ایک اچھا خیال ہے کہ آپ اپنے پڑوسی کو ایک شائستہ نوٹ لکھیں، تاکہ آپ کے پاس تحریری ثبوت ہو...اور نوٹس دیں کہ کوئی مسئلہ ہے، اس طرح آپ کے پڑوسی کو اس کے بارے میں کچھ کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اگر چیزیں مزید خراب ہوتی ہیں، یا اگر وہ اس (مسئلے ) کے بارے میں کچھ نہیں کرتے ہیں، تو میرے خیال میں آپ کو ہمیشہ ثالثی کی کوشش کرنی چاہیے۔"

میلیسا ہیلی کونفلیکٹ ریزولوشن سروس کی سی ای او ہے، جو کینبرا میں ثالثی کی خدمات فراہم کرنے والا غیر منافع بخش ادارہ ہے۔

Small group of people having business meeting, male and female colleagues having disagreement
Accredited mediators are trained to navigate the process in a neutral way, assisting all parties involved to agree on a solution. Credit: Keith Berson/Getty Images/Image Source
 وہ کہتی ہیں کہ ثالثی کا اثر بہت مستحکم ہوتا ہے، جیسا کہ پڑوسی سمجھتے ہیں کہ تنازعہ پہلے کیوں ابھرا، اس کا دونوں فریقوں پر کیا اثر پڑتا ہے، اسے اب کیسے حل کیا جا سکتا ہے اور وہ مستقبل کے تنازعات سے کیسے نمٹ سکتے ہیں۔

"اور یہ ایسی چیز نہیں ہے جسے آپ مخالفانہ عمل کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں ، یہاں آپ کے سامے ایک شخص ہے جو شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا۔"

محترمہ ہیلی کا کہنا ہے کہ نیک نیتی اور تنازعہ حل کرنے کے لئے خلوص نیت تمام ملوث افراد کے لیے ضروری ہے۔

یہ بات بھی عام ہے کہ ثالثی میں ابتدائی طور پر ملوث لوگوں کے بعد دیگر افراد بھی شامل ہو جائیں ، جیسے بالغ بچے جو اپنے بوڑھے والدین کی مدد کر رہے ہیں۔

"ثالثی کا پورا عمل آپ کو ایک اختتامی مقام تک پہنچاتا ہے جہاں آپ گفت و شنید شروع کر سکتے ہیں، اور حقیقت میں نتائج سے اتفاق کر سکتے ہیں۔ آپ اسے اپنے الفاظ بیان کر سکتے ہین ، تاکہ نتیجہ کا علم ہر شخص کو ہو۔ اور یہ آپ کو ایک واضح راستہ فراہم کرے گا کہ آگے کیا کرنا ہے،" محترمہ ہیلی کہتی ہیں۔


Senior man and mid adult man arguing
There are ways to resolve your neighbourhood disputes without resorting to courts. Before choosing an adversarial process, consider mediation. Credit: Nils Hendrik Mueller/Getty Images/Image Source

اگر ایک تنازعہ میں بہت سے لوگ ملوث ہوں تو کیا ہوگا؟

 جب مختلف مفادات کے حامل متعدد افراد شامل ہوتے ہیں تو پڑوسیوں کے مابین جھگڑا زیادہ پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ یہ عام طور پر یونٹس یا اپارٹمنٹس کے معاملے میں ہوتا ہے۔

جب چمندا کیریواٹودووا سڈنی میں رہ رہے تھے، ان کا اپارٹمنٹ پڑوسی کی بالکونی کے رساو سے متاثر ہوا تھا۔ ایک دن، عمارت کے دیگر کرایہ داروں کو پیشگی اطلاع کے بغیر ایک ٹیسٹ کیا گیا۔

"ہم کام کے بعد گھر آئےاور دیکھا چھت سرخ تھی، اور چھت سے نیچے فرش تک سرخ مائع بہہ رہا تھا۔ یہ تھوڑا سا خوفناک تھا، اور ہمیں یقین نہیں تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ لہذا، یہ تھوڑا پریشان کن تھا."

جناب کیریواٹودووا کا کہنا ہے کہ انہون نے اس سلسے میں پراپرٹی منجمنٹ ایجنسی تو رابطہ کیا لیکن ساتھ ہی سے بھی مشورہ طلب کیا

ایک نتیجہ خیز حل کی تلاش شدید ذہنی دباو والا عمل تھا، کیونکہ پڑوسی جس نے لیکیج ٹیسٹ کروایا تھا وہ بھی طبقاتی کمیٹی کا رکن تھا۔

"ایجنسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہ [ٹیسٹ] کس نے شروع کیا ہے۔ معلوم ہوا کہ یہ طبقہ کمیٹی کے ارکان میں سے ایک تھا اور اس کی وجہ سے ایجنسی کرایہ داروں کو نوٹس نہیں دے سکی۔

"پھر ایجنسی کو بنیادی طور پر اس بات کا پتہ لگانا پڑا کہ جو گندگی پیدا ہوئی تھی اسے ٹھیک کرنے کا اصل ذمہ دار کون ہے۔
Broken fence
While laws on dividing fences are fairly similar across Australia, they do differ in each jurisdiction. Check with your local council for what applies in your area Source: Moment RF / Kinga Krzeminska/Getty Images
 اگرچہ بالآخر انہیں نقصان کا معاوضہ مل گیا، لیکن جناب کیریواٹودووا کہتے ہیں کہ یہ تاخیر کے ساتھ آیا۔

میلیسا ہیلی اس بات پر زور دیتی ہیں کہ جب تنازعات کا حل کسی طبقے کی کمیونٹی میں ہوتا ہے تو مستقبل میں ایسے ہی واقعات سے کیسے نمٹا جائے اس کے بارے میں فیصلہ کیا جانا چاہیے
Army veteran has serious conversation during support group meeting
In case of multiple parties in a neighbourhood dispute, a facilitated group conversation with a neutral mediator can help reach consensus by all involved. Credit: SDI Productions/Getty Images
لیکن محلے کے کسی بھی تنازعہ میں، آپ کی مقامی کونسل معلومات اور حوالہ جات آپ کا پہلا پڑاو ہے۔

"آسٹریلیا بھر میں ثالثی کی خدمات ہوں گی، کچھ پرائیویٹ، کچھ حکومتی فنڈز سے، لیکن آپ کی کونسل کے پاس اس سب سے متعلق معلومات ہوں گی۔ اس کے علاوہ، آپ کو قانونی امداد کی خدمات بھی حاصل ہیں۔"

محترمہ ہیلی کہتی ہیں، محلے کے تنازعات کو روکنے میں مدد کے لیے یہ ایک آسان قدم ہے جو کوئی بھی کر سکتا ہے۔

"میں ہمیشہ لوگوں سے کہتی ہوں، جاؤ اور اپنے پڑوسی سے اپنا تعارف کرواؤ، جیسے ہی آپ اپنی نئی پراپرٹی میں داخل ہوتے ہیں۔

"اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو بہترین دوست بننا ہے، ایک دوسرے کے درمیان امن قائم کرنا اور ایک دوسرے کو جاننا مستقبل میں طویل بنیاد پر آپ کو آسانی فراہم کرنے میں معاون ہو سکتا ہے۔
Waving to the neighbour
Establishing a minimum communication with your neighbour helps avoid misunderstandings and conflict. Credit: AJ_Watt/Getty Images
 محلے کے جھگڑے میں پھنس گئے ہیں ؟ اپنی مقامی کونسل سے رابطہ کریں اور اپنی ریاست/علاقہ میں دستیاب اختیارات کے بارے میں جاننے کے لیے نیچے دیے گئے لنکس پر جائیں، یہ فیصلہ کرنے سے پہلے کہ صورتحال سے کیسے نمٹا جائے۔


شئیر