آسٹریلیا میں کم لاگت کی طبی خدمات تک رسائی کیسے حاصل کی جائے؟

Happy female gynecologist looking at smiling man touching stomach of pregnant woman in clinic

Credit: Maskot/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

میڈی کیئر ضروری طبی خدمات کی ایک وسیع رینج پر رعایات دیتا ہے، جن میں ڈاکٹر کے پاس جانا، خون اور پیتھالوجی ٹیسٹ، اسکیننگ، ایکسرے، اور کچھ سرجریز یا دیگر طبی طریقہ کار شامل ہیں۔ میڈی کئیر آپٹومیٹرسٹ کی طرف سے آنکھوں کے سالانہ ٹیسٹوں کے علاوہ بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی فیس میں رعائیت بھی دیتا ہے۔


Key Points
  • میڈیکیئر اور فارماسیوٹیکل بینیفٹس سکیم آسٹریلیا کے سبسڈی والے یونیورسل ہیلتھ کیئر سسٹم کا حصہ ہیں
  • میڈیکیئر کارڈ ہولڈرز بہت سی طبی خدمات پر بہت کم رقم ادا کرتے ہیں۔
  • اگر آپ کسی میڈیکل پریکٹس پر جاتے ہیں جہاں 'بلک بل' کئے جاتے ہیں، تو آپ کو جیب سے کچھ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
  • میڈیکیئر کارڈ ہولڈرز کو بعض اوقات کسی پروڈکٹ یا سروس کی پوری قیمت اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی رقم کے درمیان فرق ادا کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے
 آسٹریلوی شہری، مستقل رہائشی، اور پناہ گزین آسٹریلیا کے یونیورسل ہیلتھ کیئر سسٹم میڈیکیئر میں داخلہ لے کر مفت یا کم لاگت کی طبی دیکھ بھال اور ادویات حاصل کر سکتے ہیں۔ 

میڈیکیئر فارماسیوٹیکل بینیفٹس اسکیم( پی بی ایس) کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، جو(ڈاکٹر کے ) نسخے کی دوائیوں کو سبسڈی دیتی ہے۔

ان اسکیموں تک رسائی کا پہلا مرحلہ سروسز آسٹریلیا کی ویب سائٹ کے ذریعے میڈیکیئر میں رجسٹر ہونا ہے۔

سروسز آسٹریلیا کمیونٹی انفارمیشن آفیسر، جسٹن بوٹ بتاتے ہیں، "ایک بار جب آپ میڈیکیئر کے ساتھ اندراج کریں گے، سروسز آسٹریلیا آپ کو آپ کا میڈیکیئر کارڈ بھیجے گا، اور جب آپ اپنے ڈاکٹر کے پاس جائیں تو آپ کو وہ میڈیکیئر کارڈ اپنے ساتھ لے کر جائیں۔"

"آپ اس میڈیکیئر کارڈ کو اپنے کیمسٹ سے سستے نسخوں تک رسائی حاصل کرنے یا ڈاکٹر سے کم بلوں، یا ممکنہ طور پر بلک بلنگ کے ذریعے کچھ ادا نہ کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
LISTEN TO
SG Calling an Ambulance Podcast image

How to call an ambulance anywhere in Australia

SBS English

09:50

جب آپ بیمار ہوں تو کیا کریں۔

 جب آپ آسٹریلیا میں بیمار محسوس کرتے ہیں، تو آپ کو پہلے کسی کلینک یا میڈیکل سینٹر میں جنرل پریکٹیشنر(جی پی ) سے ملنا چاہیے، البتہ اگرکوئی ہنگامی صورتحال ہوتو اس صورت میں، آپ براہ راست ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں جا سکتے ہیں۔ 

زیادہ تر کیسسز میں، وہ لوگ جو بیمار محسوس کرتے ہیں یا جنہیں طبی معائنے کی ضرورت ہے وہ ڈاکٹر ڈگلس ہور جیسے کسی (جی پی )کے پاس جاتے ہیں، ڈاکٹر ہور ایک جی پی ہیں جو سڈنی کے شمالی مضافاتی علاقوں میں کئی دہائیوں سے پریکٹس کر رہے ہیں ۔

آسٹریلیا میں جی پی مریضوں کی اسی سے نوے فیصد بیماریوں کو سنبھال لیتا ہے ۔۔۔۔۔۔ جو بھی ان تک آتا ہے وہ سب کا علاج کرتے ہیں
 

ڈاکٹر ہورنے بات جاری رکھتے ہوئے کہا وہ آپ کی علامات کو سنے گا اور یہ جاننے کی کوشش کرے گا کہ آپ کا مسئلہ کیا ہے، اور پھر علاج کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے اور مریض کو یہ سب سمجھانے کی کوشش کرے گا۔ وہ مریض کا مکمل علاج کرنے کے قابل بہترین طبیب ہیں،" ۔

پھر جی پیضرورت پڑنے پر مریضوں کو مزید ٹیسٹ یا دیگر طبی طریقہ کار کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کر سکتا ہے ۔

جی پی ریضوں کو مزید جائزہ لینے کے لیے دوسرے ماہر ڈاکٹروں کے پاس بھی بھیج سکتا ہے - بشمول دماغی صحت کے ماہرین - یا انہیں اسپتال بھیج سکتے ہیں۔

جی پیز مریضوں کو فارمیسیوں سے دوا خریدنے کے لیے نسخے بھی فراہم کرتے ہیں، اور ویکسین کی سفارش کرتے ہیں۔


بلک بلنگ اور آپ اپنے پیسوں کی واپسی کا دعوی کیسے کر سکتے ہیں۔

کچھ طبی خدمات پر میڈیکیئر کی طرف سے مکمل طور پر سبسڈی دی جا سکتی ہے، جبکہ کچھ خدمات صرف جزوی طور پر شامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ مریضوں کو بعض اوقات پروڈکٹ یا سروس کی پوری فیس یا لاگت اور میڈیکیئر فنڈز کے درمیان فرق ادا کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

میڈیکیئر اور جی پی سبسڈی سسٹم کی ایک اہم خصوصیت بلک بلنگ کہلاتی ہے۔

اگر آپ کسی میڈیکل پریکٹس پر جاتے ہیں جس میں 'بلک بل' ہوتے ہیں، تو آپ کو مشاورت کے اختتام پر کچھ بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

"یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس پریکٹس کے پاس جاتے ہیں، آپ کس ڈاکٹر کو دیکھتے ہیں اور کن حالات میں، یہ ڈاکٹر اور پریکٹس پر منحصر ہے کہ آیا وہ میڈیکیئر کے ذریعے براہ راست حکومت کو مشاورت کا بل دیتے ہیں، یا وہ مریض سے نجی طور پر اپنی فیس لیتے ہیں۔ اگر آپ بلک بلنگ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں، جو نجی فیس چھوڑ کر میڈیکیئر سے مشاورت کی فیس وصول کرنے میں خوش ہوتا ہے، تو آپ کو جیب سے کوئی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے،" ڈاکٹر ہور کہتے ہیں۔

Healthcare worker at home visit
Seniors and low-income Australians may access additional discounts. Credit: filadendron/Getty Images
 اگر آپ کسی ایسے ڈاکٹر سے ملتے ہیں جو بلک بل نہیں دیتا، تو ممکنہ طور پر آپ کو مشاورت کے اختتام پر پوری فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ تاہم، آپ اب بھی میڈیکیئر ریبیٹ سسٹم کے ذریعے اس رقم کا کچھ حصہ واپس حاصل کر سکتے ہیں۔
میڈیکیئر سے رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کا سب سے آسان طریقہ آپ کے ڈاکٹر کے دفتر(کلینک) میں ہے۔ وہ آپ کے لیے میڈیکیئر کو دعویٰ جمع کرا سکتے ہیں۔ پھر میڈیکیئر کچھ دیر بعد آپ کے بینک اکاؤنٹ میں ادائیگی کرے گا۔ اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو آپ کو میڈیکیئر کے پاس جانا پڑے گا اور آپ یہ آن لائن کر سکتے ہیں۔
Justin Bott, Services Australia
آسٹریلوی ٹیکس دہندگان میڈیکیئر کو انکم ٹیکس سسٹم کے ذریعے، میڈیکیئر لیوی کے ذریعے فنڈ دیتے ہیں۔

نظام میں شراکت داروں کی ادائیگی ان کی عمر اور ذاتی خاندانی حالات کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔

کمزور، کم آمدنی والے آسٹریلوی شہری اور مستقل رہائشی، جیسے کنسیشن کارڈ ہولڈرز اور کامن ویلتھ سینئر کارڈ ہولڈرز، اضافی میڈیکیئر فوائد اور پی بی ایس ڈسکاؤنٹ حاصل کرتے ہیں۔

جناب بوٹ نے میڈیکیئر سسٹم اور فارماسیوٹیکل بینیفٹس سکیم دونوں کو شامل کیا ہے جس میں اخراجات کی حد بھی شامل ہے۔ ایک بار آگے بڑھنے کے بعد، مریضوں کے طبی اخراجات میں مزید رعایت دی جاتی ہے۔

"جب آپ سال بھر طبی اخراجات میں کافی ادائیگی کرتے ہیں، تو آپ ان حدوں تک پہنچ جاتے ہیں اور جو کچھ آپ ادا کرتے ہیں وہ بعد میں بہت سستا ہو جاتا ہے،" وہ بتاتے ہیں۔

"اگر آپ ایک خاندان کے طور پر رجسٹر ہوتے ہیں تو، شوہر، بیوی، اور بچے مل کر جلد ہی ان حدوں تک پہنچ جائیں گے، اور آپ سستی دوائیں یا ڈاکٹر کے سستے دورے حاصل کر سکیں گے

میڈیکیئر اور پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس

مریض نجی ہیلتھ انشورنس کے ساتھ میڈیکیئر کی سہولت کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں، تاکہ پبلک سسٹم میں شامل خدمات اور علاج کی ادائیگی میں مدد مل سکے، جیسے دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جانا، ایمبولینس کی خدمات، اور کچھ ویکسینیشن۔

پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے کی بھی اجازت دیتی ہے، جو ان کی غیر فوری سرجریوں اور دیگر ٹیسٹوں تک رسائی کو تیز کرتا ہے۔

"پبلک سسٹم کے تحت، آپ کو عوامی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے اور آپریشن کروانے کے لیے آپ کا نام اوپر آنے تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس آپ کو اجازت دیتا ہے کہ آپ کسی نجی یا سرکاری ہسپتال میں اپنے ڈاکٹر کو منتخب کر سکیں اور آپ کو پبلک سسٹم پر انتظار کرنے سے پہلے آپریشن کروانے کی اجازت دی جائے،‘‘ ڈاکٹر ہور بتاتے ہیں۔
LISTEN TO
Here’s what you need to know about buying a private health cover image

Here’s what you need to know about buying a private health cover

SBS English

07:13
 آسٹریلیا میں ڈاکٹر اور طبی مراکز دونوں ہی ایسے مریضوں کا معائنہ کرنے کے عادی ہیں جو انگریزی اچھی طرح نہیں بولتے ہیں۔

ڈاکٹر ہور کا کہنا ہے کہ وہ اکثر سادہ تصورات کو پہنچانے کے لیے ترجمہ کرنے والی موبائل فون ایپس کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، مزید پیچیدہ وضاحتوں کے لیے، وہ حکومت کی مفت ترجمان کی خدمت پر انحصار کرتے ہے۔

"ہم ضرورت پڑنے پر فورا اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ ایک حکومتی سبسڈی یافتہ مترجم کی خدمت ہے۔ وہ اصل میں لاؤڈ اسپیکر فون کے ذریعے مریض کی بات چیت کے دوران موقع پر موجود جی پی کے لیے ترجمہ کر سکتے ہیں ، مترجم سمجھ سکتا ہے اور ڈاکٹر کو واپس ترجمہ کر کے بتا سکتا ہے
Virtual medical consultation using a laptop
Telephone and online virtual consultations have become more common in Australia since the COVID-19 pandemic. Credit: Phynart Studio/Getty Images

ٹیلی ہیلتھ اور ای اسکرپٹس

 

بہت سے مریض ٹیلی ہیلتھ اپوائنٹمنٹس اور ای اسکرپٹس سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اگر وہ ذاتی طور پر ڈاکٹر کے پاس نہیں جا سکتے۔

یہ خدمات میڈیکیئر اور پی بی ایس دونوں کے ذریعے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ٹیلی ہیلتھ کے اہل ہونے کے لیے، مریض کو پچھلے 12 ماہ کے دوران اسی جی پی سے مشاورت کرنی ہوگی

"ٹیلی ہیلتھ ڈاکٹر کو مریض سے براہ راست آڈیو یا ویڈیو مشاورت کے ذریعے بات کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ہم مریض کا علاج کرنے کے قابل ہیں، کیونکہ اب ہم ای-اسکرپٹس کرنے کے قابل ہیں جس کی مدد سے ہم اس پر کیو آر کوڈ کے ساتھ اسکرپٹ لکھ سکتے ہیں، اسکرپٹ کو مریضوں کو ای میل کر سکتے ہیں اور وہ اسے فارمیسی لے جا سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ جی پی سے ماتی طور پر ملے بغیر دوا کا نسخہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر ہور نے بتایا ۔

شئیر