آسٹریلیا میں میڈیا کیسے کام کرتا ہے ؟

SBS and ABC

The ABC and the SBS are Australia's national public broadcasters. Credit: AAP Image/Joel Carrett

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

ایک آزاد، خودمختار اور متنوع نظریے کا حامل پریس کسی بھی جمہوریت کا اہم ستون ہوتا ہے ۔ آسٹریلیا کے پاس ٹیکس دہندگان کی مالی اعانت سے چلنے والے دو نیٹ ورک (اے بی سی اور ایس بی ایس) ہیں، جو مفاد عامہ کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں ،جبکہ ان کے علاوہ معتدد تجارتی اور کمیونٹی میڈیا آوٹ لیٹس بھی موجود ہیں ۔ آسٹریلیا کے پاس عوامی طور پر مالی اعانت سے چلنے والے دو براڈکاسٹر ہیں: آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن(اے بی سی ) اور اسپیشل براڈ کاسٹنگ سروس (ایس بی ایس) ٹیکس دہندگان عوامی خدمت کے طور پر ایس بی اسی اور اے بی سی کو فنڈ دیتے ہیں. عوامی نشریاتی ادارے ریاستی کنٹرول میڈیا سے مختلف ہیں ۔


Key Points
  • آسٹریلیا میں تجارتی اور کمیونٹی میڈیا آؤٹ لیٹس بھی ہیں جو اشتہارات یا اسپانسرشپ کے ذریعے آمدنی بڑھاتے ہیں۔
  • صحافتی آزادی اور میڈیا کا متنوع منظر نامہ صحت مند جمہوریتوں کی اہم خصوصیات ہیں۔جہاں شہریوں اور صحافیوں کو حکمران حکومت کی مداخلت یا انتقامی کارروائیوں کے خوف کے بغیر اپنے اظہار، معلومات حاصل کرنے اور شائع کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
  • اگرچہ آئین کی طرف سے آزادی صحافت کی ضمانت نہیں دی گئی ہے، لیکن آسٹریلیا عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں سرفہرست 40 ممالک میں شامل ہے۔
  • آسٹریلیا میں متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس ہیں، جن میں نجی ملکیت والے تجارتی میڈیا، اور اسپانسر شدہ کمیونٹی نیٹ ورکس شامل ہیں۔
صحافتی آزادی اور میڈیا کا متنوع منظر نامہ صحت مند جمہوریتوں کی اہم خصوصیات ہیں۔جہاں شہریوں اور صحافیوں کو حکمران حکومت کی مداخلت یا انتقامی کارروائیوں کے خوف کے بغیر اپنے اظہار، معلومات حاصل کرنے اور شائع کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

اگرچہ آئین کی طرف سے آزادی صحافت کی ضمانت نہیں دی گئی ہے، لیکن آسٹریلیا عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں سرفہرست 40 ممالک میں شامل ہے۔

آسٹریلیا میں متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس ہیں، جن میں نجی ملکیت والے تجارتی میڈیا، اور اسپانسر شدہ کمیونٹی نیٹ ورکس شامل ہیں۔یہ ملک دو پبلک سروس براڈکاسٹروں کو ٹیکس ریونیو کے ذریعے فنڈز بھی فراہم کرتا ہے: یہ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) اور اسپیشل براڈکاسٹنگ سروس (ایس بی ایس) ہیں۔

نجی مرکزی دھارے کا میڈیا منافع اور درجہ بندی کے لیے مواد تیار کرتا ہے۔ وہ اپنے تجارتی اسپانسرز اور ان کے مفادات کا جواب دیتے ہیں۔

اس کے برعکس، پبلک براڈکاسٹر اس کمیونٹی کے سامنے جوابدہ ہیں جو انہیں فنڈز فراہم کرتی ہے
Cameramen During Event
Credit: Sompong Sriphet / EyeEm/Getty Images

پبلک میڈیا کیا ہے؟

پبلک میڈیا آؤٹ لیٹس عوامی خدمت کے لئے ہیں۔ انہیں معاشرے کو درست طریقے سے آگاہ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے، اس لیے ان کی خبروں کی خدمات متوازن، قابل اعتماد اور ادارتی طور پر آزاد ہونی چاہئیں۔

اس کا مطلب ہے کہ پبلک میڈیا کے صحافیوں کو حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کی جانچ پڑتال، سوال کرنے یا تنقید کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ عوامی نشریاتی ادارے فیصلہ کرتے ہیں کہ کس خبر کو رپورٹ کرنا ہے، اور واقعات کا احاطہ کیسے کرنا ہے۔

پبلک میڈیا الائینس کے سی ای او کرسٹیان پورٹر کا کہنا ہے کہ بھروسہ قائم رکھنے کے لیے، [پبلک براڈکاسٹرز] کو یہ دیکھا جانا چاہیے کہ وہ چیزوں کو سمجھ رہے ہیں اور ان کا تجزیہ کرتے ہیں اور منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔غیر جانبداری ۔۔۔۔۔۔ درحقیقت سچائی کے سے متعلق ہے ، اس کا مطلب ہے کہ احتساب کی طاقت موجود ہے ۔

[عوامی براڈکاسٹرز] کو حکومتی یا واضح تجارتی مداخلت سے پاک ہونا چاہیے۔ انہیں مثالی طور پر کسی قسم کے آزاد ریگولیٹر کی طرح نگرانی کرنی چاہیے اور غیر جانبدارانہ خبریں اور معیاری مواد فراہم کرنا چاہیے جو معاشرے کو آگاہی، تعلیم اور تفریح فراہم کرے۔
عوامی براڈکاسٹرزکو حکومتی یا واضح تجارتی مداخلت سے پاک ہونا چاہیے۔ انہیں مثالی طور پر کسی قسم کے آزاد ریگولیٹر کی طرح نگرانی کرنی چاہیے اور غیر جانبدارانہ خبریں اور معیاری مواد فراہم کرنا چاہیے جو معاشرے کو آگاہی، تعلیم اور تفریح فراہم کرے۔
پبلک میڈیا کے دیگر اہم کاموں میں عوامی بحث کو فروغ دینا، اور مختلف قسم کی آوازوں اور پروگرامنگ کے انداز کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا شامل ہے جو وسیع تر کمیونٹی کی متنوع ضروریات اور نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔

جناب پوٹر کا مزید کہنا ہے کہ پبلک میڈیا کوایک ایسا قابل اعتماد ذریعہ ہونا چاہئے جو ہنگامی حالات یا بحرانوں کے وقت معلومات فراہم کرے اور غلط معلومات کا انسداد بھی کرے ۔

انہیں عالمی سطح پر دستیاب ہونا چاہئے، متنوع سامعین تک پہنچنا چاہئے، اور بالآخر جمہوریت کو مطلع کرنا چاہئے، خاص طور پر انتخابات کے وقت۔
LEARN MORE ABOUT THE ROLE OF PUBLIC MEDIA
Kristian Porter Full Interview image

Full interview with Kristian Porter, CEO of the Global Public Media Alliance

11:38
چونکہ عوامی نشریاتی اداروں کو جمہوریت کا ستون سمجھا جاتا ہے، اس لیے ان کی مالی اعانت عوام کی جیب سے ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ یہ ظاہر کرنے کے پابند ہیں کہ ان کی مالی امداد کیسے کی جاتی ہے، ان کا انتظام کیا جاتا ہے اور وہ اپنی رقم کیسے خرچ کرتے ہیں۔

یہ ریاستی سپانسر شدہ میڈیا کے بر خلاف ہے، جو اکثر آمرانہ حکومتوں کے زیر اقتدار ممالک میں پایا جاتا ہے۔ اگرچہ حکومت ان کو فنڈز بھی دیتی ہے، ریاست کے زیر کنٹرول نشریاتی ادارے حکومت کے ایک بازو کے طور پر کام کرتے ہیں۔

اس میڈیا کا مقصد یہ ہے کہ جو بھی حکومت اپنے معاشرے پر کنٹرول میں ہو اس کے لیے آواز بننا ہے،"

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی (یو ٹی ایس )میں صحافت کے پروگرام کی سابق سربراہ، پروفیسر وینڈی بیکن بتاتی ہیں ۔

اس قسم کے آؤٹ لیٹس عام طور پر حکومتی پروپیگنڈا، پاپولسٹ اور قوم پرست مواد شائع کرتے ہیں۔
IN-DEPTH: LEARN MORE ABOUT THE MEDIA IN AUSTRALIA
Wendy Bacon Full Interview image

Full Interview with Journalism expert, Prof Wendy Bacon

17:55
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آزادانہ نشریات کے تصور سے بہت مختلف ہے، جہاں فنڈنگ عوام سے آسکتی ہے، لیکن ایک طرح سے یہ میڈیا کو ایک گرانٹ کے طور پر ملتی ہے جو اس بارے میں فیصلہ کرنے کے قابل ہے کہ خبروں کی قدر کیا ہے، معلومات کے لحاظ سے کمیونٹی کی خدمت کیا ہے،"

پروفیسر بیکن بتاتی ہیں کہ عوامی میڈیا کو اپنی ادارتی آزادی کی ضمانت کے لیے انتظامات کرنے چاہئیں۔

"مثال کے طور پر، [آسٹریلیا میں] وزیر برائے مواصلات کا پبلک براڈکاسٹر پر براہ راست کنٹرول نہیں ہے۔ جہاں آپ کے پاس ریاستی کنٹرول والا میڈیا ہے، وہاں وزیر براہ راست ہدایات دے سکیں گے۔

SBS and ABC
Credit: AAP Image/Joel Carrett
آسٹریلیا میں ایس بی ایس اور اے بی سی کا کردار

آسٹریلیا کے پاس عوامی طور پر مالی اعانت سے چلنے والے دو براڈکاسٹر ہیں: آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن(اے بی سی ) اور اسپیشل براڈکاسٹنگ سروس(ایس بی ایس)

دونوں کو ان کے انفرادی چارٹر، ادارتی پالیسیوں اور ضابطوں کے ذریعہ ہدایت کی جاتی ہے جو ان کے مواد کو منصفانہ اور متوازن ہونے کا پابند بناتے ہیں

اے بی سی ان دونوں میں بڑاادارہ ہے، جس میں درجنوں علاقائی اور بین الاقوامی بیورو کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے تمام اہم شہروں میں دفاتر اور اسٹوڈیوز ہیں۔

اس میں مختلف سامعین اورمختلف دلچسپیوں کو پورا کرنے کے لیے ریڈیو اسٹیشن اور ٹی وی چینلز ہیں۔ ان میں خبروں اور بچوں کے لیے وقف ٹی وی چینلز ہیں۔ اے بی سی اپنی صحافت کے معیار کے لیے شہرت رکھتا ہے
LEARN MORE ABOUT THE ABC
Gaven Morris w intro image

Full interview with Gaven Morris, former Director of News, Analysis and Investigations at the ABC.

05:17
اے بی سی ہنگامی حالات کے دوران کمیونٹیز کو بھی باخبر رکھتا ہے۔ یہ عوام کو تیاری کے بارے میں تعلیم دیتا ہے، بحرانوں کے دوران انتباہات اور اپ ڈیٹس نشر کرتا ہے، اور بحالی کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔

حالیہ برسوں میں اے بی سی کی جانب سے یہ خدمات مزید بڑھی ہیں ۔ خاص طور پر موسمیاتی تغیر کی وجہ سے آنے والی مزید ہنگامی صورتحال،آگ، سیلاب اور طوفان میں اے بی سی نے اپنی خدمات کو یقینی بنا کر کردار میں اضافہ کیا ہے ۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے خبروں، تجزیہ اور تحقیقات کے سابق ڈائریکٹر گیون مورس بتاتے ہیں۔

Ventana Fiesta
SBS Radio has close ties to the migrant communities living in Australia. Source: SBS
ایس بی ایس آسٹریلیا کا کثیر الثقافتی اور کثیر لسانی قومی عوامی نشریاتی ادارہ ہے۔اگرچہ یہ اے بی سی سے ملتی جلتی خدمات پیش کرتا ہے لیکن ٹیلی ویژن چینلز میں بین الاقوامی پروگرامنگ کے ساتھ ساتھ انگریزی اور متعدد دیگر زبانوں میں نیوز سروسز بھی شامل ہیں

یہ انگریزی نہ بولنے والے پس منظر کے لوگوں کو ان کے آبائی ممالک سے معلومات اور تفریح تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

ایس بی ایس میں این آئی ٹی وی بھی ہے جو آسٹریلیا کا نیشنل انڈیجینس ٹیلی ویژن ہے، یہ فرسٹ نیشنز کے نقطہ نظر سے مواد کی پیش کرتا ہے۔

ایس بی ایس کو ابتدا میں ایک ریڈیو سروس کے طور پر تصور کیا گیا تھا تاکہ تارکین وطن کو آسٹریلیا میں طبی خدمات تک رسائی کے بارے میں مشورہ دیا جا سکے۔ اس نے 1970 کی دہائی کے وسط میں آٹھ زبانوں میں دو سرکاری مالی اعانت سے چلنے والے اور رضاکارانہ طور پر چلنے والے اسٹیشنوں کے طور پر نشریات شروع کیں۔
NITV Radio
SBS Radio started broadcasting in eight languages in 1975, and now airs original programming in more than 60 languages. Source: SBS
ایس بی ایس ریڈیو نے اس کے بعد نمایاں طور پر توسیع کی ہے۔ اب یہ ریڈیو پروگرام نشر کرتا ہے، ڈیجیٹل خبریں اور پوڈکاسٹ 60 سے زیادہ زبانوں میں شائع کرتا ہے۔ ان ہی میں سیٹلمنٹ گائیڈبھی شامل ہے۔

"اس کا سب سے اہم ہدف آسٹریلیا وہ سامعین ہیں جو مختلف زبانیں بولتے ہیں، اور ان کی ضروریات بہت وسیع ہیں۔اس سروس کو لوگوں کو آسٹریلیا کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس طریقے سے آسٹریلیا میں چیزیں کام کرتی ہیں بشمول ہماری حکومت، ہماری بیوروکریسی، ہمارے اسکول کا نظام، ہمارے ہنگامی نظام اور اس طرح کی دیگر معلومات، تاکہ لوگ بہترین انداز میں اسٹریلیا میں رہائش کے لئے تیارہوں۔ ایس بی ایس کے آڈیو لینگویج کے مواد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ہوا نے وضاحت کی۔
IN-DEPTH: LEARN MORE ABOUT THE SBS
David Hua for Transcript image

Full Interview with David Hua, Director of SBS's Audio and Language Content Division

13:27

آسٹریلیا میں تجارتی میڈیا

جمہوری ممالک میں میڈیا کے تنوع کی ضمانت کے لیے تجارتی ذرائع ابلاغ بھی ضروری ہیں۔ کیسی ڈیرک جویڈیا، انٹرٹینمنٹ، اور آرٹس الائنس کے میڈیا سیکشن کی ڈائریکٹر ہیں، یہ آسٹریلیا کی سب سے بڑی یونین ہے جو عوامی اور تجارتی میڈیا کے صحافیوں کی نمائندگی کرتی ہے وہ کہتی ہیں کہ کمرشل میڈیا کا کردار اہم ہے

ان کا کہنا ہے یہ یا تو زیادہ عام ہو سکتا ہے یا کم از کم ایک مختلف نقطہ نظر فراہم کر سکتا ہے، اور میں سمجھتی ہوں کہ یہ واقعی بہت اہم ہے کہ آسٹریلیا میں رہنے والے لوگوں کو کہانیاں سنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ مختلف نقطہ نظر اور مختلف طریقوں تک رسائی حاصل ہو،"

پروفیسر وینڈی بیکن نے عوامی اور تجارتی دونوں میڈیا آوٹ لیٹس میں بطور صحافی کام کیا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ تجارتی میڈیا کے کچھ حصے عوامی مفاد کی صحافت کرتے ہیں، لیکن ان کا زیادہ تر مواد اشتہارات کے ذریعے آمدنی بڑھانے کے لیے بڑے سامعین کو راغب کرنے کے لیے بنایا جاتا ہے۔
اس میڈیا کا سارا مقصد زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مشتہرین صرف اس صورت میں تشہیر کریں گے جب وہ محسوس کریں کہ مواد لوگوں کو پروگرام کی طرف کھینچ رہا ہے، لہذا وہ اشتہار دیکھیں گے۔ اگرچہ براہ راست تعلق نہیں ہےلیکن یہ براہ راست تعلق بن سکتا ہے۔ ہمارے پاس دو بہت بڑی کمپنیاں ہیں،رپرٹ نیوز اورمورڈوک کارپوریشن، ان کے اپنے اخبار ہیں جبکہ ریڈیو اور ٹی وی پربھی یہ با اثر ہیں
پروفیسر وینڈی بیکن
آسٹریلیا میں، کئی نجی ملکیت والے میڈیا آؤٹ لیٹس ہیں۔ چند ایک با اثر اداروں کے طور پر موجود ہیں : نیوز کارپ، مرڈوک خاندان کی ملکیت، سیون ویسٹ اور نائن۔ یہ کاروبار گھریلو تجارتی اخبار، ٹیلی ویژن، اور ریڈیو مارکیٹوں کو کنٹرول کرتے ہیں


اکثر تجارتی میڈیا کو ان کے مالکان کی ادارتی قدروں میں دیکھا جاتا ہے ۔ اور اکثر ان کے مالکان یہ فیصلہ کرنے میں مدد کر سکتے ہیں کہ رپورٹرز کچھ خبروں کے موضوعات پر کیا نقطہ نظر اختیار کریں گے۔ کچھ ممالک میں، تجارتی پریس زیادہ تر دائیں بازو کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے،" پبلک میڈیا الائنس کے سی ای او کرسٹیان پورٹر بتاتے ہیں۔
Concentration of media ownership.
Some people believe that the concentration of media ownership in Australia affects the quality of election campaign coverage. Source: AAP / Credit: AAP
مسٹر پورٹر کا کہنا ہے کہ بہت سارے تناظر کو یقینی بنانے کے لیے میڈیا کا تنوع بہت ضروری ہے۔

ایک چیز جو کافی خطرناک ہو سکتی ہے وہ یہ ہے کہ جب بہت سے میڈیا اداروں کی ملکیت ایک مالک کے پاس ہو۔ اور جب اجارہ داری ہو تو، غور کرنے کی بات یہ ہے کہ پبلک براڈکاسٹر کے بغیر آپ کا میڈیا لینڈ اسکیپ کیسا ہوگا؟ خبر کیسی لگے گی؟ کیا اسے کسی خاص نقطہ نظر کی طرف متوجہ کیا جائے گا؟ عوام کی جانب اس غیر جانبدارانہ، بھروسہ مند آواز کو پیش کرنے کے لیے اے بی سی اور ایس بی ایس جیسے ادارے موجود ہیں ۔ یہ ایک ہمیشہ سامنے ٓنے والاسوال ہے ۔


پبلک میڈیا الائنس پبلک میڈیا آؤٹ لیٹس کی سب سے بڑی عالمی انجمن ہے، جو پبلک میڈیا اور صحافت کی بنیادی اقدار کی وکالت کرتی ہے۔ تنظیم کے اراکین میں بی بی سی (برطانیہ کا پبلک براڈکاسٹر)، پی بی ایس اور این پی آر (امریکی پبلک براڈکاسٹر) اور اے بی سی اور ایس بی ایس شامل ہیں۔

شئیر