گھر میں آگ سے حفاظت: آسٹریلیا کے مہلک ترین قدرتی خطرات میں سے ایک کو کیسے روکا جائے۔

Brave Fireman of a Burning Building and Holds Saved boy in His Arms. Open fire and one Firefighter in the Background.

Did you know that most preventable fire fatalities in Australia have occurred in owner-occupied houses? Getty Images/Virojt Changyencham Source: Moment RF / Virojt Changyencham/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

ہوم فائر سیفٹی گھر میں دھوئیں کے الارم نصب کرنے سے بڑھ کر ہے۔ آسٹریلیا میں، قابل روک تھام ہونے کے باوجود، مہلک رہائشی آگ افسوسناک طور پر عام ہے۔ آگ کو اپنے گھر میں بھڑکنے سے روکنے کے لیے آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے۔


Key Points
  • حرارتی آلات اور تمباکو نوشی اکثر آگ کے خطرے سے منسلک ہوتے ہیں، لیکن گھر میں آگ گرمی کے کسی بھی ذریعہ سے شروع ہو سکتی ہے۔
  • گھر میں رکھے آتش گیر مواد یا سامان کے بارے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا آگ سے بچنے کی کلید ہے۔
  • بچوں کو گھر میں آگ کی حفاظت، روک تھام، اور آگ کے ہنگامی ردعمل کے بارے میں سکھایا جانا چاہیے۔
گھر میں لگنے والی آگ ایسی چیز نہیں جو عام طور پر لوگوں کے ذہن میں آجائے ۔ اگرچہ زیادہ تر گھر میں لگنے والی آگ کو روکا جا سکتا ہے، لیکن ایک بار قابو سے باہر ہو جانے کے بعد، اس کے نتائج المناک اور ناقابل واپسی ہو سکتے ہیں۔


صرف ایک چھوٹی سی چنگاری سے منسلک خطرات کا جاننا اور اس کے روک تھام سے متعلق معلومات دراصل زندگی اور موت کے درمیان کا فرق ہے ۔

کے مطابق،قدرتی خطرات، بشمول سیلاب، طوفان اور بش فائرز کی مشترکہ خطرات سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گھروں میں یا رہائشی مقامات پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والوں کم ہے ۔

Boy pouring methylated spirit on barbecue fire
Residential fires can happen any time of the year. Contributing factors leading to preventable fires include an individual’s behaviour and their surrounding environment. Getty Images/Robert Niedring Credit: Robert Niedring/Getty Images/Cavan Images RF/Getty Images
 مطالعہ کے شریک مصنف اور نیچرل ہیزرز ریسرچ آسٹریلیا کے سی ای او اینڈریو گیسنگ کہتے ہیں، "2003 اور 2017 کے درمیان، 900 افراد ایسی رہائشی آگ میں جاں بحق ہوئے جس کو روکا جانا ممکن تھا۔"

جناب گیسنگ کے مطابق ایک قابل غور نکتہ یہ ہے کہ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ آگ لگنے کا صرف ایک اہم ذریعہ یا عنصر نہیں ہے ۔

جب ہم قابل روک رہائشی آگ کے المناک متاثرین کو دیکھتے ہیں، تو اکثر مختلف عوامل کا ایک مجموعہ ہوتا ہے جو ان افراد، ان کے طرز عمل، ان کے رہائشی ماحول کو گھیرے ہوئے تھے۔"

تاہم، وہ مزید کہتے ہیں کہ روکے جانے والے رہائشی آگ عام طور پر "سگریٹ، بجلی کی خرابی، ہیٹر اور کھلی آگ" کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
LISTEN TO MORE FROM THE SETTLEMENT GUIDE
SG FIRE AND EMERGENCY 2 image

What are Australia’s Emergency Warnings and Fire Danger Ratings and how should you respond?

SBS English

11:31
گھریلو آگ سے حفاظت کے بنیادی طریقوں میں کام کرنے والے دھوئیں کے الارم، آگ سے بچنے کا منصوبہ اور کھانا پکانے کو بغیر توجہ کے نہ چھوڑنا شامل ہیں۔

مارک ہالورسن، کوئنز لینڈ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز (کیو ایف ای ایس) یں فائر سیفٹی کے ایگزیکٹو مینیجر کہتے ہیں ، آگ کی روک تھام گرمی کے ذرائع سے وابستہ خطرات کو جاننے اور اس کے مطابق جواب دینے سے شروع ہوتی ہے۔


new alarm for senior woman
All Australian states and territories have their own specific smoke alarm requirements. Authorities urge everyone to replace smoke alarm batteries annually. Getty Images/sturti. Credit: sturti/Getty Images
 جناب ہالورسن کا کہنا ہے کہ "آگ لگنے کے لیے حرارت کا صرف ایک ذریعہ ہونا ضروری ہے جو(گھر میں موجود ) آتش گیر مواد یا سامان میں آگ بھڑکانے کا باعث بن سکتا ہے ۔"

وہ گرمی کا ذریعہ ہمارے "حرارتی آلات، کھانا پکانے کے آلات اور بیٹریوں" (جو غلط طریقے سے چارج یا استعمال ہو رہا ہو) میں سے کچھ بھی ہو سکتا ہے

Smoke coming out from oven
Smoke coming out from oven Credit: Henrik Sorensen/Getty Images

آگ بھڑکنے کی روک تھام

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر مہلک رہائشی آگ سرد مہینوں میں ہوتی ہے، جس کی وجہ حرارتی آلات یا گرمائش کے لئے غلط طریقوں کا استعمال ہے ۔

جناب گِسنگ کہتے ہیں، "روکنے کے قابل رہائشی آگ سے ہلاکتیں سردیوں کے دوران زیادہ ہوتی ہیں... (اور یہ )ہیٹر یا کھلی آگ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔"

فائر حکام لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے حرارتی آلات کو اپنے مینوفیکچرر کے تجویز کردہ طریقوں کے مطابق استعمال کریں۔ اس کا مطلب ہے کہ گھر کے اندر بیرونی حرارتی آلات کے استعمال سے گریز کریں، بشمول وہ جو ہیٹ بیڈز یا مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی ) کو ایندھن کے ذریعہ استعمال کرتے ہیں۔

بیرونی استعمال کے لیے تیار کردہ حرارتی سامان گھر کے اندر موزوں نہیں ہے، کیونکہ یہ کاربن مونو آکسائیڈ کے جمع ہونے کا باعث بھی بن سکتا ہے جو مہلک بن سکتا ہے۔

MORE FROM THE SETTLEMENT GUIDE
SG Calling an Ambulance Podcast image

How to call an ambulance anywhere in Australia

SBS English

09:50

حالیہ برسوں میں، آسٹریلیا میں لیتھیم آئن بیٹری سے چلنے والے آلات، خاص طور پر ای سکوٹر جو توانائی سے بھرپور بیٹریاں استعمال کرتے ہیں، کی وجہ سے رہائشی آگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

"کیونکہ ایک ای سکوٹر کی بیٹری میں کافی طاقت ہوتی ہے، اگر آگ لگ جاتی ہے، تو اس سے کہیں زیادہ توانائی ہوتی ہے اور اس طرح آگ تیزی سے پھیلنے کے اور بھی زیادہ مواقع ہوتے ہیں،" جناب ہالورسن بتاتے ہیں۔

ریاستی فائر ڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 18 مہینوں میں لیتھیم آئن بیٹریوں سے منسلک ہوئی ہیں۔ 

"پہلا مسئلہ یہ ہے کہ لوگ اپنے مخصوص ڈیوائس کے لیے غلط چارجر استعمال کر رہے ہیں،" جناب ہالورسن نے خبردار کیا۔

صرف اس وجہ سے کہ بیٹری چارجر کسی ڈیوائس سے جڑ جائے گا، اس کا لازمی طور پر یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ صحیح چارجر ہے۔

On Fire Adapter Smart Phone Charger At Plug In Power Outlet At Black Background
From mobile phones and toothbrushes to larger items, such as vacuum cleaners and laptops, many household rechargeable devices run on lithium-ion batteries. Getty Images/Chonticha Vatpongpee / EyeEm Credit: Chonticha Vatpongpee / EyeEm/Getty Images
آتش گیر مواد یا سامان بھی عام طور پر زیادہ تر لوگوں کے گھروں کے پچھلے حصے یا بیک یارڈ میں پائے جاتے ہیں۔ احتیاط سے ذخیرہ کرنے والے مواد میں سوکھی ہوئی شاخیں یا لکڑی، پرانے کپڑے، اور آگ لگنے کا خطرہ رکھنے والے سامان شامل ہیں۔ دیگر خطرناک مصنوعات جن پر غور کرنا چاہیئے وہ ہیں کیمیکل، صفائی کی مصنوعات اور پینٹس جو عام طور پر رہائشی شیڈ میں رکھے جاتے ہیں۔

جناب ہالورسن کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو کسی بھی قسم کا ایندھن (جیسے لان کاٹنے کی مشین یا گاڑی کا ایندھن) ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے، انہیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اسے مناسب کنٹینر میں رکھیں، تاکہ وہ دوسرے آلات سے دور رہیں، اور زیادہ گرمی یا براہ راست سورج کی روشنی سے محفوظ رہیں۔

"ایندھن اور کھاد ساتھ رکھنے کی چیز نہیں ہے،" انہوں نے متنبہ کیا

"گھر میں حفاظت کا ایک اہم عنصر اس بات کو یقینی بنا نا ہے کہ ان تمام مختلف قسم کے مواد کو الگ الگ اور مناسب کنٹینرز میں رکھا جائے۔"


Household hazardous waste products and containers
Careless use or storage of flammable products at home can easily start a fire. Getty Images/NoDerog Credit: NoDerog/Getty Images
کام کرنے والے دھوئیں کے الارم بھی گھر کی آگ سے حفاظت کی کلید ہیں۔

اگرچہ وہ آگ لگنے سے نہیں روکتے، لیکن وہ لوگوں کو انخلاء کی وارننگ دے سکتے ہیں، یا ابتداٗ میں ہی آگ بجھانے کا موقع بھی دے سکتے ہیں۔

لیکن جناب ہالورسن نے تیار نہ ہونے کی صورت میں آگ بجھانے کی کوشش کو خطرناک قرار دیا ۔

"اگر لوگ پراعتماد نہیں ہیں یا ان کے پاس خود اس آگ کو بجھانے کے لیے صحیح سامان نہیں ہے، تو سب سے اہم کام جو وہ کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اور گھر میں موجود کسی بھی فرد کو فوراً باہر لے جائیں اور پھر ٹرپل زیرو پر کال کریں اور مقامی فائر سروس کے پہنچنے کی درخواست کریں ۔"

Man using fire extinguisher on arm chair on fire
It is not advisable to extinguish a fire on your own, unless the fire is localised, and you know how to use the right equipment. Getty Images/Michael Blann Credit: Michael Blann/Getty Images

آگ سے بچاؤ اور بچے

65 سال سے زیادہ یا پانچ سال سے کم عمر کے لوگوں کو آگ لگنے کے دوران چوٹ لگنے کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

سڈنی چلڈرن ہاسپٹل نیٹ ورک میں کڈز ہیلتھ پروموشن یونٹ کی مینیجر سیمون سلیوان کا کہنا ہے کہ چھوٹی اور آسانی سے بجھائی جانے والی آگ کے سامنے آنے پر بھی بچوں کو جلنے اور چوٹ کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے ۔

"ان کی جلد بالغوں کے مقابلے میں پتلی (نازک) ہوتی ہے... ان کی جلد کم درجہ حرارت پر بہت زیادہ گہری اور جلدی جلتی ہے۔"


Little girl turns the oven button
Children are naturally quite curious, so heat-related accidents can happen in seconds if a child is left unattended in the kitchen. Getty Images/tolgart Credit: tolgart/Getty Images

بچوں کو گھر میں آگ کی حفاظت کے بارے میں سکھانا صرف اس بات کو یقینی بنانے سے بالاتر ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ ٹرپل 000 کو کس طرح کال کرنا ہے۔ اس میں شامل ہونی چاہئیں۔

محترمہ سلیوان کہتی ہیں، ’’سب سے پہلے گھر میں آگ سے بچنے کا منصوبہ تیار کریں اور اپنے خاندان کے ساتھ اس پر عمل کریں ۔

"اسے واقعی آسان بنائیں، اسے پرلطف بنائیں، اسے پرکشش بنائیں، اور عملی سرگرمیوں کو نافذ کرنے کی کوشش کریں۔"

محترمہ سلیوان یہ بھی تجویز کرتی ہیں کہ یادگار، دلکش فقروں کے ذریعے بچوں کو ذہن نشین کروائیں کہ ان کوآگ لگنے کی صورت میں کیا کرنا ہے۔

"انہیں سکھائیں کہ آگ لگنے کی صورت میں وہ زمین کے قریب نیچے کی طرف جھک کر محفوظ جگہ کی جانب بھاگیں ، کیونکہ ہوا زمین کے قریب ٹھنڈی اور صاف ہوتی ہے۔"

"اور اگر ان کے کپڑوں میں آگ لگ جاتی ہے تو انہیں 'رکنا، زمین پر لیٹ جانا،چہرہ ڈھانپنا اور رول کرنا' سکھائیں ۔"

زمین پر گرناآگ کے شعلوں کو چہرے تک بڑھنے سے روکتا ہے، اور اپنے ہاتھوں سے چہرے کو ڈھانپنے سے زخموں سے بچنے میں مدد ملے گی۔

AAP
Ensure that every occupant of the house knows what they need to do in case of fire. Getty Images/Imgorthand Source: AAP
 آخر میں، محترمہ سلیوان کہتی ہیں، آگ سے بچاؤ کے بارے میں اپنے بچے سے بات کریں لیکن خوف پیدا کرنے والی اور خشک گفتگو سے پرہیز کریں ۔

"سموک الارم کے مقصد کی وضاحت کریں، یہ کیسے کام کرتا ہے، یہ کہاں ہے، یہ کیسا لگتا ہے، آگ لگنے کے دوران یہ کیا آواز نکالے گا بلکہ بیٹری کم ہونے پر بھی۔

"تاکہ، اگر آگ لگ جائے تو وہ گھبرانا شروع نہیں کریں گے کیونکہ وہ اس بات سے واقف ہیں کہ آواز کیا ہے اور وہ اس سے واقف ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے۔"

والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے ہوم فائر سیفٹی ٹپس


شئیر