کرونا وائیرس سے دنیا بدحواس کیوں؟

York Stock Exchange Monday, March 9, 2020

Specialist works at his post on the floor of the New York Stock Exchange, Monday, March 9, 2020. Source: AP Photo/Richard Drew

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

پوری دنیا کی طرح آسٹریلیا بھی اس وقت کرونا وائیرس یا کو وِڈ ۱۹ سے خوف و ہراس میں مبتلا ہے ۔ اس وائیرس کو ایک دوسرے سے لگنے والی بیماری قرار دیا جا رہا ہے اور کیونکہ ابھی تک اس کی کوئی ویکسین موجود نہیں اس لئے دنیا بھر میں اس سے بچائو کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں مگر بعض اوقات اس وبا سے نمٹنے کے دوران آنے والا ردِ عمل نہ صرف عجیب و غریب ہےبلکہ کچھ بدحواسی کی مثالیں بھی سامنے آرہی ہیں۔


 طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  کرونا وائیرس بھی فلو جیسی بیماریوں کی طرح وائریل (ایک دوسرے سے لگنے والا) انفیکشن ہے۔ لیکن اگر انفیکشین کی دوا یا ویکسین موجود ہو تو وہ  جسم کے مدافعتی نظام کو کمزور نہیں پڑنے دیتی اور مرض سے چھٹکارے میں مددگار ثابت ہو تی۔مگر تا حال کرونا واٗیرس کی ویکسین موجود نہیں جس کے باعث ایک دوسرے سے لگنے والے اس انفیکشین سے ڈر اور خوف میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
کرونا وائریس کا خطرناک ہونا اپنی جگہ مگر اسی دوران خوف و ہراس کے باعث عوامی اور حکومتی ردِعمل نے دلچسپ و عجیب صورتحال بھی پیدا کی ہے اور بدحواسی کی مثالیں بھی سامنے آرہی ہیں
وجہ پوچھے بغیر چند مثالیں آپ بھی ملاحظہ فرمائیے۔ 

  • ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے کرنسی نوٹوں کے کم سے کم استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔شائید باقی دنیا کریڈٹ کارڈ اور آن لائین  کے ذریعےادائیگی کر رہی ہے؟
  • اٹلی میں ڈاکٹروں  کےکرونا سے متاثر ہونے کے بعد ریٹائیرڈ  ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا اور متاثرہ نرسوں کی کمی پوری کرنے کے لئے زیرِ تعلیم نرسوں کو وقت سے پہلے ڈگریاں دی جا رہی ہیں۔
  •  آسٹریلیا میں کرونا  وائیرس کا سب سے ذیادہ خوف ٹوائیلیٹ پیپرز کی اندھا دھند خریداری  میں نظر آیا ۔ مغربی سڈنی کی ایک سپر مارکیٹ میں  ٹوائیلیٹ پیپرز کی خواتین خریداروں کے درمیان ہاتھا پائی۔ پولیس نے دو خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
پاکستان میں کرونا وائیرس کی خبروں کے آتے ہی فیس ماسک کا بحران ہو گیا مگر  پاکستان اُن چند ترقی پزیرملکوں میں سے ایک ہے جہاں کرونا کا ایک مریض صحتیاب ہو کر ہسپتال سے گھر روانہ ہوا۔

بریسبین میں ایک ٹرک میں آگ لگ گئی مگر  ٹرک یا ڈرائیور کی عافیت  کے بجائے حادثے کا یہ پہلو ذیادہ نمایاں رہا کہ 

نیو یارک اسٹاک اکسچینج میں ریکارڈ گراوٹ کے بعد  کاروبار عارضی طور پر بند ہو گیا مگرصدر ٹرمپ  جو ہمیشہ   اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کو اپنی کامیاب معاشی پالیسی سے تعبیر کرتے رہے ہیں تیل کی کم قیمتوں پر خوش نظر آئے۔  معاشی ماہرین اس کا سبب  روس اور سعودی عرب کے درمیان تیل کی قیمتوں پر رسہ کشی کے ساتھ ساتھ سست معشیت کے باعث تیل کی کم ہوتی مانگ کو قرار دے رہے ہیں۔

 Good for the consumer, gasoline prices coming down!
چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کرونا وائیریس سے بچاو کے لئے  پیروں اور کہنیوں کو ملانے کو ہاتھ ملانے کے متابدل کے طور پر استعمال  کی ترغیب دی جارہی ہے۔ کم از کم سوشل میڈیا تو یہی بتا رہا ہے۔

avoiding to protect themselves from

ذاتی روابط میں تیزی سے بڑھتی کمی کے باعث  گھر سے کام کرنے کے رحجان  اور آن لائین سرگرمیوں میں اضافے سے ایک مستحکم اور محفوظ انٹرنیٹ کی مانگ میں زبردست اضافہ متوقع ہے مگر بڑے مالیاتی اداروں کو فکر ہے کہ ان کا محفوظ انٹرنیٹ کا نظام  "وی ۔ پی ۔ این"  کئی سو ملازمین کو گھر سے انٹرنیٹ کے استعمال  کا بڑا بوجھ اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ 

سعودی عرب میں انفیکشن کے پھیلاو کو روکنے کے لئے خانہ کعبہ  کی صفائی کے لئے طواف کا عارضی طور پر رکنا اور حرم کے صحن کے خالی ہونے کا منظر  بھی کئی لوگوں کو بے حد عجیب لگا اور سوشل میڈیا پر کچھ  نے تو اسے قیامت کی نشانوں میں سے ایک قراردے دیا

 سڈنی کی  لوکل ٹرین  کے کوائیٹ کیریج  میں دو مسافروں کے درمیان کھانسی پر دھیمی آوازوں میں ہونے والی  تلخ  بحث کی ویڈیو وائیرل ہوئی ہے جس  پر عوامی مقامات پر کھانسنے کے قابلِ قبول طریقوں پر دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔
اس طرح کی  عجیب و غریب خبریں اور بدحواسی پر مبنی واقعات مستقبلِ قریب میں ختم  ہوتے نظر نہیں آتے۔

Listen to SBS Urdu on Wednesdays and Sundays at 6 pm AEDT


شئیر