سال 2006 میں نشر کی جانے والی فلم Ten Canoes انڈیجینس زبان کی فیچر دورانیے والی پہلی آسٹریلوی فلم ہے۔
شمالی آسٹریلیا میں آرنہیم قبیلے کی زمین میں فلمائی گئی یہ فلم ایک ایبوریجنل جنگجو کی کہانی پر مبنی ہے جو ہنس کے انڈوں کا شکار کرنے کے لیے دلدل میں جانے کے لیے کشتیاں بنانے میں مردوں کے ایک گروپ میں شامل ہوتا ہے۔
یہ جنگ، محبت اور انتقام کی کہانی ہے۔
یہ لیجنڈ اداکار، مرحوم ڈیوڈ گلپیل اور ہدایت کار رالف ڈی ہیر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
ہدایت کار نے اعتراف کیا کہ وہ فلم نہیں بنانا چاہتے تھے کیونکہ اس خطے میں فلمبندی خاصا مشکل کام ہے ۔
جب انہوں نے یہ فلم اسٹوڈیو مالکان کو تجویز کی تو انہیں فوری طور پر مسترد کیے جانے کا خدشہ تھا۔
دوسری فلم Rabbit Proof Fence کا پریمیئر سال 2002 میں ہوا، جس میں یہاں کی اسٹولن جنریشن کے حوالے سے لوگوں میں ایک نئے انداز میں شعور اجاگر کیا گیا۔
یہ ایک ایسے ہی اسٹولن جنریشن کی بچی مولی کریگ سے متعلق ہے جنہیں سال 1931 کے ویسٹرن آسٹریلیا ایبورجنل ایکٹ کے تحت والدین سے دور کر دیا گیا تھا۔
یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 1910 اور 1970 کے درمیان 3 میں سے 1 مقامی بچوں کو والدین سے دور کر دیا گیا تھا، جس سے آسٹریلیا میں فرسٹ نیشن کی زیادہ تر کمیونٹیز متاثر ہوئیں۔ صرف مغربی آسٹریلیا میں تقریباً نصف بالغ آبائی آبادی اس سے متاثر ہوئی۔
ہدایت کار فلپ نوائس کا کہنا ہے کہ فلم بنانے کے لیے انھیں کافی مشکلات کا سامنا رہا۔
منظر عام پر آنے کے بعد فلم نے تنازعہ کھڑا کر دیا، تب حکومتی وزیر ایرک ابیٹز نے مقامی آسٹریلوی باشندوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی اس تصویر کشی پر ڈائریکٹر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
تاہم ہدایت کار نوائس کا کہنا ہے کہ دوبارہ تیار کی گئی فلم نے ایکا چھی میراث چھوڑی ہے۔
اس کے ہدایت کار ڈی ہیر کا کہنا ہے کہ اسی طرح ایک دہائی بعد دوبارہ منظر عام پر آنے والی فلم Ten Canoes نے بھی ماضی کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔
یہ فلم رواں ماہ کی 29 تاریخ کو سڈنی اوپیرا ہاؤس میں دوبارہ اسکریننگ کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ Rabbit Proof Fence کو جولائی میں Naidoc ہفتہ کے دوران آسٹریلیا بھر میں جاری کیا جائے گا۔