تحقیق سے ثابت ہے کہ آسٹریلیا میں صرف بوڑھے افراد یا وہ افراد جن کے پاس وافر سرمایہ موجود ہے زیادہ تر وصیت بناتے ہیں ۔
سال 2017 میں ایک بڑے پیمانے پر کئے گئے مطالعہ میں یہ بات سامنے آئی کہ سروے میں شامل تقریبا آدھے افراد نے وصیت نہیں بنائی ہوئی تھی ۔
اہم نکات
تحقیق سے ظاہر ہے کہ ہر دو میں سے ایک آسٹریلین نے وصیت نہیں بنوائی ہوئی ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ثقافتی وجوہات ، غلط اندازے یہاں تک کہ تواہمات بھی لوگوں کو وصیت بنوانے سے روکتی ہیں ۔
وصیت کے بغیر موت کی صورت ،میں اثاثے پہلے سے طے شدہ ریاستی قانون سازی کے مطابق تقسیم کیے جاتے ہیں۔
ایک مطالعہ جس کی قیادت ڈیکن یونیورسٹی میں پریکٹس کے پروفیسر ایڈم اسٹین نے کی،ان کا کہنا ہے کہ وصیت تیار نہ کرنے کی وجوہات میں غلط فہمیاں اور توہمات بھی شامل ہیں ۔
ایسےلوگ بڑے تناسب میں موجود ہیں جو یہ سوچتےہیں کہ انہیں وصیت کی ضرورت نہیں ہے۔ اور ایسے لوگوں کا بھی ایک قابل ذکر تناسب ہے جو سوچتے ہیں کہ اگر وہ وصیت کرتے ہیں تو وہ مر جائیں گے۔ کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ 'ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں'، 'ہماری عمر اتنی نہیں ہے'،' انہوں نے ایس بی ایس ریڈیو کو بتایا۔
جب کوئی شخص بغیر وصیت کے مر جاتا ہے تو اسے انتساب کہا جاتا ہے، اور پھراس کے اثاثوں کی تقسیم ریاست یا ٹریٹری کے قوانین کے مطابق ہوتی ہے۔ وکیل ڈین کلیمنیوس کا کہنا ہے کہ وصیت موجود ہونا، ایک خاندان کو اس صورتحال سے گزرنے کی پریشانیوں سے بچا سکتا ہے۔
"لوگ سوچتے ہیں کہ وصیت ایک ایسی چیز ہے جس سےظاہر ہوتا ہے کہ ان کی زندگی اختتام کے قریب ہیں۔ لیکن اس کے بارے میں پریشان نہ ہوں، آپ کبھی نہیں جانتے کہ زندگی کا خاتمہ کب ہونے والا ہے۔ اس لیے، آگے کی منصوبہ بندی کرنا ہمیشہ ایک اچھا خیال ہے،" وہ کہتے ہیں۔

The will can ensure your assets are distributed as per your wishes in the eventuality of death. Source: Getty Images/seksan Mongkhonkhamsao
ان کا کہنا ہے کہ اثاثہ جات کی تقسیم کے ضابطے یہ ظاہر نہیں کرتے کہ کوئی شخص اپنے اثاثوں کی تقسیم کے لیے خاندان کے افراد کو کس طرح ترجیح دینا چاہتا تھا۔
کچھ چیزیں ایسی ہو سکتی ہیں جن کو آپ واقعی اپنی اگلی نسل (پوتے /پوتی ) کو منتقل کرنا چاہیں کوئی خاندانی ورثہ یا کوئی اہم چیز یا کوئی ایسی چیز جو آپ دونوں کے درمیان مشترک ہو اس کی منتقلی یا تقسیم اپنی مرضی سے کرنا چاہیں اور اس کا بہترین ذریعہ وصیت ہی ہے ۔ جناب کیلمینیوس کہتے ہیں ۔
اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کے بارے میں سوچنا بھی ضروری ہے کیونکہ اب سب کچھ آن لائن ہے۔ پہلے فوٹو البمز ہوا کرتے تھے، اب سب کچھ ڈیجیٹل فوٹوز، ای میل کی فہرستوں اور سوشل میڈیا میں اس قسم کی تمام چیزیں ہیں۔ جبکہ ان بہت سے لوگ بٹ کوائنز اور اس طرح کی چیزیں بھی خرید رہے ہیں۔
ایڈم اسٹین پروفیسر آف پریکٹس ڈیکن یونیورسٹی
اپنےاقارب کے لئے منصووبہ بندی مال سے بالا تر ہے ۔
مسٹر کلیمنیوس ان غلطیوں سے بچنے کے لیے وصیت کی تیاری کے لیے قانونی مشورہ لینے کی سفارش کرتے ہیں جن کی وجہ سے دستاویز کو غلط یا غیر قانونی قرار دیا جا سکتا ہے ۔
آپ اپنی وصیت کسی وکیل یا پبلک ٹرسٹی سے حاصل کر سکتے ہیں، جو ہر ریاست اور علاقے میں کام کرنے والا ایک سرکاری دفتر ہے۔

Couple discussing will Source: Getty Images/skynesher
مائیکل سپیگل وکٹوریہ کے پبلک ٹرسٹی میں ٹرسٹی سروسز ڈویژن کے ایگزیکٹو جنرل مینیجر ہیں۔
Also read

Buying a business during COVID-19
وہ بتاتے ہیں کہ والدین کے لیے وصیت کرنا خاص طور پر اہم ہے، جیسا کہ وصیت کے بغیر موت کی صورت میں، نابالغ بچوں کی سرپرستی کا فیصلہ قانون کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
اگر کوئی مناسب رشتہ دار ان کی دیکھ بھال کے لیے دستیاب نہ ہوں توبچوں کو رضاعی دیکھ بھال کے لیے بھیجا جا سکتا ہے ۔ ایسے حالات ہو سکتے ہیں جب کہ اس صورتحال میں تارکین وطن افراد کے بچوں کو بیرون ملک رشتہ داروں کے پاس بھیجا جا سکتا ہے اگر آسٹریلیا میں ان کی دیکھ بھال کے لیے کوئی فیملی نیٹ ورک نہ ہو۔
ابہام سے بچاؤ

If the guardianship of a minor is not taken care of through a will, it will be decided upon by state laws. Source: Getty Images/Paul Bradbury
ڈین کلیمنیوس کا کہنا ہے کہ وصیت غیر یقینی یا ثقافتی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
عام حالات میں، یہ زندگی کو آسان اور واضح بنا دیتا ہے، کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ مرنے والا کیا چاہتا ہے ۔
کچھ تارک وطن برادریوں میں، جائیداد کا تصور خود اینگلو سیلٹک نقطہ نظر سے مختلف ہے۔ خاندانی املاک کو صرف اتنا سمجھا جاتا ہے، کہ یہ ایک ایسی چیز جس میں ہر ایک کو حصہ ملتا ہے۔ جبکہ ظاہر ہے کہ آسٹریلوی قانونی نقطہ نظر سے، جائیدادکا تصور یہ ہے کہ یہ آپ کی ہے، آپ کو حق ہے کہ آپ اس کے ساتھ جو چاہیں کریں،" مسٹر کلیمنیوس کہتے ہیں۔
چاہے آپ وصیت لکھنے کے لیے قانونی مدد حاصل کریں یا وصیت کی کٹ استعمال کریں، وصیت کے درست ہونے کے لیے کچھ چیزوں کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔
آپ اپنے بچوں کو محض وصیت سے خارج نہیں کر سکتے چاہے آپ ان سے الگ ہو گئے ہوں یا آپ کے شاید دو خاندان ہوں۔ یہ اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے. اس کی وجوہات ہیں، اور اس کی سطحیں ہیں کہ آپ کو کیا دینا ہے یا انہیں کیا دینا چاہیں گے، عدالتیں بعض اوقات اس کا فیصلہ کرتی ہیں۔
مائیکل اسپیگل، وکٹوریہ اسٹیٹ ٹرسٹیز کے ایگزیکٹو جنرل منیجر
وکٹورین اسٹیٹ ٹرسٹیز میں اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے، مائیکل اسپیگل کہتے ہیں کہ جب کوئی شخص بغیر وصیت کے مر جاتا ہے تو خاندانی تنازعہ عام ہے۔

Solicitors and the Public Trustee in your state are the two options of professional assistance for preparing will. Source: Getty Images/skynesher
وہ لوگوں کو مشورہدیتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی خواہشات ان کے پیاروں کو بتائی جائیں۔
یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ہر وہ چیز ہے جو آپ چاہتے ہیں۔ اور بہترین صورتحال یہ ہے کہ نہ صرف اسے ایک جگہ پر رکھا جائے بلکہ بات چیت کی جائے تاکہ خاندان کو معلوم ہو کہ کیا ہونے والا ہے، اور ان کے لئے کوئی سرپرائز نہ ہو،" وہ کہتے ہیں۔
ہم اپنی موت کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتے۔ لیکن یہ ایک چیز ہے جو زندگی میں یقینی ہے کہ ہم سب مرنے والے ہیں، اور جتنا زیادہ ہم اس کے مضمرات کے بارے میں سوچیں گے آپ کے پیاروں پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے ، آپ اتنا ہی بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔
مائیکل اسپیگل، وکٹوریہ اسٹیٹ ٹرسٹیز کے ایگزیکٹو جنرل منیجر
اگر آپ آن لائن وِل کٹ استعمال کرتے ہیں، تب بھی آپ اسے کسی وکیل یا پبلک ٹرسٹی سے چیک کروا سکتے ہیں۔ اپنی ریاست یا علاقے کے لیے پبلک ٹرسٹی آفس کی ویب سائٹ تلاش کریں۔
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- , ,
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے