"کیا تم کشتی پر بیٹھ کر آسٹریلیا آئے ہو؟" اُوبر ڈرائیور کو گالیاں دیتا ہوا گاہک کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا

ایس بی ایس کے پروگرام دا فیڈ کی ٹیم نے ویڈیو فوٹیج میں دیکھا ہے کہ اُوبر ڈرائیور کو کس طرح گاڑی میں بیٹھا ہوا گاہک گالیاں دے رہا ہے۔

uber

A censored image of John driving on the night that he claims he was verbally abused by a passenger. Source: Supplied

اُوبر ڈرائیور وسیم کے مطابق اس نے پیسینجر کوہفتے کی رات ساڑھے دس بجے اُٹھایا اور پوچھا "آپ کی رات کیسی گزری؟"

بات چیت کرنے پر گاہک نے اُسے ٹوکا اور بولا " چپ کرو، میں تمہارے بولنے سے عاجز آچکا ہوں۔ بکواس بند کرو اور گاڑی چلاو۔ یہ تمہارہ کام ہے، منھ بند کرو۔"

ڈیش کیم کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاہک دس منٹ تک کچھ بولتا رہتا ہے جبکہ گاڑی میں گانے بج رہے ہیں۔

تھوڑی دیربعد گاہک وسیم کو پچاس کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتارپر گاڑی چلانے پر مزید گالیاں دیتا ہے۔

وسیم صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کے لئے اس سے معافی مانگتا ہے جبکہ گاہک اس سے بولتا ہے کہ "میں کسی سے نہیں ڈرتا، کیا تم ایک کشتی میں بیٹھ کرایشیا سے آئے ہو؟"
A screen shot of the Uber taxi app in Brisbane
راننده‌ای در حال نگاه کردن به اپ اوبر. Source: AAP
وسیم سترہ سال پہلے مائگریشن کے ذریعے آسٹریلیا آیا تھا۔ تین سال سے وہ اُوبر چلا رہا ہے لیکن جب اس نے اُوبر ادارے کو اس واقعے کے بارے میں بتایا تو اس کو کوئی "تسّلی بخش" جواب نہیں ملا۔

"گاہک یا تو نشے میں تھا یا اس کی رات اچھی نہیں گزری تھی اور میرے ساتھ اس نے بہت گالم گلوچ کی اور بہت بری طرح گفتگو کی۔"
Abuse, racism and minimum pay: Ride-share drivers detail experiences
گوپریت سینگ، دانشجوی رشته مهمانداری در حال رانندگی برای اوبر. Source: AAP/AP Photo/Eric Risberg
رائڈشئیر ڈرائیور سروے کے مطابق اکیاسی فیصد ڈرائیوروں کو کبھی نہ کبھی کسی گاہک نے دھمکی دی یا انہوں نے اپنے آپ کو غیرمحفوظ سمجھا ہے۔

نومبر میں جاری سروے کے مطابق ایک ڈرائیور کی اوسط ویج بارہ عشاریہ تین پانچ ڈالر بنتی ہے۔
Rideshare
Ridesharing Source: Moment RF
پاکستان سے تعلق رکھنے والے ذیشان کا کہنا ہے کہ ایک واقعے نے اُسے ذہنی طور پر بے حد پریشان کیا ہے۔

"ہفتے کی ایک رات میں نے تین پیسینجرکو اٹھایا۔ جب میں نے سلام کیا تو جواب میں انہوں نے بولا، ہیلو براون ٹاون۔"

ذیشان نے بتایا کہ پورے رستے کے دوران انہوں نے میرے ساتھ نسل پرستی پر مبنی باتیں کیں، جیسا کہ "تم براون لوگ اتنی گندی نوکریاں کیوں کرتے ہو؟"

"جب منزل پر پہنچے تو ایک نے مجھ سے بڑے اطمینان سے پوچھا کہ اگر میں ایک پیڈوفائل ہوں۔"

"جس کے بعد دوسرے بندے نے کہا کہ شاید اسے تو اس لفظ کے معنی ہی نہیں پتا، شاید یہ جانوروں کے ساتھ رہتا ہے۔"

"یہ سننے کے بعد میں نے ان سے گاڑی سے اترنے کا کہا۔"

"بیسٹ آف لک وِد یور گوٹس، یو کری اِن آ ہری۔"
Uber car
بر اساس یافته‌های یک نظرسنجی، رانندگان هم‌سفری در آسترالیا به طور اوسط ۱٢ دالر و ٣٥ سنت در ساعت درآمد دارند. Source: Getty


ذیشان کے مطابق ہرتین سے چار ماہ بعد اسے نسل پرستی کا سامنا رہتا ہے۔ لیکن ذیشان نے اُوبر کو یہ واقعہ خود پر کارروائی کے ڈر سے رپورٹ نہیں کیا۔

ایک بیان میں اُوبر ادارے کا کہنا ہے کہ "نسل پرستی یا امتیازی سلوک" اوُبر گائڈلائنرز کی خلاف ورزی ہے۔

"ہم چاہیں گے کہ جس ڈرائیور کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ اسے رپورٹ کرے تاکہ اس کی پوری طرح تحقیقات کی جاسکے۔"

دوسری جانب ذیشان کی طرح بیشتر ڈرائیوروں کا یہ خدشہ ہے کہ انکواری کے دوران ان کے اکاونٹ کو "ہولڈ" پر رکھ دیا جائے گا۔

دا فیڈ پروگرام کے مطابق ایک خاتون کے اکاونٹ کو ہولڈ پر رکھ دیا گیا تھا جب اس نے "جنسی ہراسگی" کا واقعہ رپورٹ کیا تھا۔
Victoria has legalised the ride-sharing service Uber.
Source: Uber


"میرے ساتھ ڈھائی ہزاراُوبر ٹرپ کے بعد یہ پہلا واقعہ ہوا ہے۔ مجھے بہت بے عزتی محسوس ہوئی۔"

 

نوٹ – رازداری کے باعث فرضی نام [وسیم اور ذیشان] استعمال کئے گئے ہیں۔


شئیر
تاریخِ اشاعت 22/12/2020 9:48am بجے
تخلیق کار Eden Gillespie