آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں کرسمس اور سال نو پر موسم کیسا رہے گا؟

سالِ نو اور کرسمس والے دن آسٹریلیا میں آپ جہاں ہوں گے وہاں موسم کیسا رہے گا یہ جاننا باہر نکلنے والوں کے لئے واقعی اہم ہے۔ آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں کرسمس اور نئے سال کی تقریبات بارش اور گرج چمک کے ساتھ آنے والے طوفان سے متاثر ہو سکتی ہیں لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ زیادہ تر علاقوں میں نیلا آسمان آپ کو خوش آمدید کہے گا۔

A graphic showing a map of Australia with question marks over the states and territories

The Bureau of Meteorology's Christmas Day forecast says it will be a sunny day for most Australians. Source: SBS

Key points:
  • زیادہ تر بڑے شہروں میں خوشگوار موسم کی توقع ہے۔
  • آسٹریلیا کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
  • بڑے شہروں میں کرسمس کے دن ذیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
اب تک کی پیشن گوئی کے مطابق آسٹریلیا کے بیشتر بڑے شہروں میں لوگ دھوپ کے ساتھ کرسمس سے لطف اندوز ہوں گے۔
موسمیات کے بیورو نے اپنی طویل المدتی موسمیاتی پیشن گوئی جاری کی ہے جس میں کرسمس کے دن کی پیشین گوئی بھی شامل ہے۔
سینئر ماہر موسمیات ڈین نارامور نے ایس بی ایس نیوز کو بتایا کہ موسم کے لیحاظ سے ذیادہ تر آسٹریلینز کے لئے یہ موسمِ گرما میں منایا جانے والا ایک بہترین کرسمس ڈے ہونے کی توقع ہے
" لاکھوں آسٹریلوی باشندوں کے لیے، یہ درحقیقت گرم، دھوپ اور خشک دن ہوگا خاص طور پر جنوبی آسٹریلیا کے بیشتر حصوں میں اب تک کرسمس کے دن بارش کا امکان بہت کم ہے۔

تہوار کی تقریبات کے لیے زیادہ تر خوشگوار موسم

میلبورن، سڈنی، کینبرا، ایڈیلیڈ اور یہاں تک کہ ہوبارٹ میں کرسمس اور سال نو پر بارش نہ ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے، ڈیادہ تر شہروں میں کرسمس پر بارش کا امکان 20 فیصد یا اس سے کم ہے۔
جبکہ مشرقی ساحل پر دارالحکومتوں میں درجہ حرارت 20 اور30 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، کینبرا 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، ایڈیلیڈ میں بھی 30 ڈگری سینٹی گریڈ مگر کرسمس کے دن ڈارون میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ہوبارٹ ممکنہ طور پر 25 دسمبر کو سب سے ٹھنڈا دارالحکومت ہو گا، جہاں کرسمس کے دن سردی کی خفیف سی لہر کی وجہ سے شہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی پیشن گوئی 21 سینٹی گریڈ ہے۔
مسٹر نارامور نے کہا کہ "تسمانیہ کی ریاست کے مغربی اور جنوبی حصوں کے ارد گرد کچھ بارشیں ہوسکتی ہیں،اور وہاں شائید کچھ خنکی ہو اور ساتھ ہی ساتھ تسمانیہ کے مغربی اور جنوبی حصوں کے درمیان درجہ حرارت اوپر جا سکتا ہے"۔
ہوبارٹ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے، لیکن اس سے آگے مشرقی اور شمالی تسمانیہ میں درجہ حرارت کم 20 ڈگری کی حد میں رہے گا"
NSW میں، شمال مشرق میں بارش کے امکان کے ساتھ، ریاست کے بیشتر حصوں میں گرمی اور دھوپ رہنے کی توقع ہے۔
ساحل اور حدود کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت وسط سے زیادہ 20s اور اندرون ملک 30s کے درمیان کم رہنے کی توقع ہے۔
"سڈنی میں بارش کی توقع نہیں اور درجہ حرارت 28 ڈگری تک رہنے کی پیشن گوئی ہے۔
سال نو پر ہر شہر کی موسمیاتی پیشن گوئی کی تفصیلات سب سے نیچے دئے آخری پیرا گراف میں ملاحظہ کیجئے۔
A map of Australia showing the weather systems affecting temperature and rainfall for Christmas eve.
The forecast for Christmas eve across Australia shows it will be a relatively dry day, free of rainfall in parts of the country. Northern areas of Queensland, WA and the NT could experience rain of 50mm and under over a six-hour interval. Credit: Bureau of Meteorology
جنوبی آسٹریلیا میں، گرم اور دھوپ والے حالات متوقع ہیں، حالانکہ یہ سمندر کے قریب ریاست کے جنوب مشرق میں خنکی کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایڈیلیڈ میں خشک موسم کے ساتھ درجہ حرارت 30 ڈگری رہے گا ۔
ریاست وکٹوریہ کے شمالی حصوں میں دھوپ رہے گی، مرے کے ساتھ ساتھ 30 کی دہائی تک کم سے درمیانی درجہ حرارت، جب کہ جنوبی وکٹورین میں درجہ حرارت 20 کے وسط سے اونچے درجے تک رہنے کی توقع ہے۔
گرم اور زیادہ تر خشک کرسمس کے دن سے پہلے، مشرقی وکٹوریہ میں کچھ خطوں میں کرسمس کے موقع پر کم بارش ہونے کی توقع ہے۔
"خود میلبورن میں دھوپ کے ساتھ درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔
جنوبی آسٹریلیا کا زیادہ تر حصہ گرم اور دھوپ والی کرسمس کو دیکھ رہا ہے، اور شہریوں کے لئے پچھلی لگاتار سردیوں کے بعد یہ ایک خوشگوار دن ہو ں گے۔
Melbourne's Flinders Street station
Melbourne residents should enjoy a sunny day on Christmas.
برسبین میں کرسمس کے دن بارش کے 60 فیصد امکان کے ساتھ ابر آلود رہے گا اور ڈارون میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔
مسٹر نارامور نے کہا کہ کوئینز لینڈ کے مغربی حصوں میں موسم مرطوب رہےگا۔
شمالی، مغربی اور جنوبی کوئنز لینڈ میں وسیع پیمانے پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان دیکھنے کا امکان ہے۔ کوئینز لینڈ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی پھوار اور کچھ بارش کا امکان ہے۔
"برسبین میں ہی ہم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب موسم دیکھ رہے ہیں جس کا درجہ حرارت 31 ڈگری کے قریب ہے۔"
مسٹر نارامور نے کہا کہ پورے شمالی آسٹریلیا میں مون سون کے موسم کا آغاز ہورہا ہے۔
"لہذا ہم شمالی علاقہ جات سمیت کئی شمالی قصبوں میں بڑے پیمانے پر بارش اور گرج چمک کی توقع کر رہے ہیں، جو کرسمس کے دن کافی ذیادہ اور طوفانی نظر آ رہی ہے۔"ہم ممکنہ طوفان کے ساتھ ڈارون میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ دیکھ رہے ہیں۔
پرتھ میں رہنے کے لیے ایک اچھا دن
People stand on a structure floating in the ocean
Most of WA will likely be dry and warm on Christmas Day. Source: Getty / Jon Buckle/EMPICS/PA Images
پرتھ میں آنے والے دنوں میں دھوپ کی پیش گوئی کی گئی ہے،جہاں ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت تیس سے کچھ اوپر جا سکتا ہے۔
مسٹر نارامور نے کہا، "ہو سکتا ہے کہ کمبرلے کے آس پاس کچھ بارشیں اور طوفان ہوں اور جنوبی ساحل پر تھوڑی ٹھنڈک ہو، لیکن عام طور پر ریاست بھر میں واقعی ایک اچھا دن لگتا ہے۔"
"تو خود پرتھ میں درجہ حرارت 30 ڈگری رہے گا اور دھوپ نکلی ر ہے گی

کرسمس کے بعد سے بارشیں

مسٹر نارامور نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایک موسمی نظام جنوبی آسٹریلیا میں منتقل ہونے کی توقع ہے، بارش اور گرج چمک کے ساتھ۔
"[یہ] جمعرات کو بارش اور گرج چمک کے ساتھ وکٹوریہ اور NSW میں منتقل ہو جائے گا - لیکن جنوب مشرقی آسٹریلیا میں موسم صاف رہے گا۔اور جنوبی آسٹریلیا، میں بھی جمعے کو بادل چھٹنے لگیں گے اور ہفتے کے آخر تک موسم صاف ہو جائے گا۔
کرسمس کےقریب اور کرسمس کے دن تک موسم سرگرمیوں کا مرکز زیادہ تر کوئنز لینڈ اور شمالی علاقہ جات کے آس پاس ہوگا جہاں ہمیں بارش اور طوفان نظر آئیں گے۔ لیکن ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک، گرم ہوگا اور دھوپ نکلی رہے گی۔"

پچھلے سالوں کے مقابلے میں موسمی حالات

مسٹر نارامور نے کہا کہ اس کرسمس پر موسمی حالات ملک کے ایک بڑے حصے میں یکساں رہنے کی توقع ہے اور کم از کم تین شہروں میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور دھوپ نکلنے کی پیش گوئی ہے۔
یہ پچھلے سال سے مختلف ہے، جس میں کرسمس کے دن پرتھ کا درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا، جب کہ دیگر دارالحکومتوں کو کافی سرد درجہ حرارت کے ساتھ طوفانوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ "پچھلی کرسمس کے مقابلے میلبورن میں درجہ حرارت صرف 20 یا 21 تھا، ملک کے بیشتر حصوں میں [اس سال درجہ حرارت] زیادہ مستحکم ہے۔"

کرسمس کے دن کی موسمی پیشن گوئی
  • ایڈیلیڈ: 13-20C؛ دھوپ
  • برسبین: 20-29C؛ ابر آلود
  • کینبرا: 11-30C؛ دھوپ
  • ڈارون: 25-32C؛ بارش، ممکنہ طوفان۔
  • ہوبارٹ: 14-21C؛ قدرے ابر آلود.
  • میلبورن: 14-27C؛ دھوپ
  • پرتھ: 19-30C; دھوپ
  • سڈنی: 18-28C؛ زیادہ تر دھوپ.
NYE اور نئے سال کے دن آسٹریلیا میں موسم کی پیشن گوئی

سڈنی نئے سال کا موسم

نئے سال کی شام:
درجہ حرارت: 22-31 ° C
موسم: ابر آلود، دھوپ بدل رہی ہے۔
بارش کا امکان: 2%
سال کا نیا دن:
درجہ حرارت: 21-29 ° C
موسم: زیادہ تر دھوپ
بارش کا امکان: 4%

برسبین نئے سال کا موسم

نئے سال کی شام:
درجہ حرارت: 21-29 ° C
موسم: زیادہ تر دھوپ
بارش کا امکان: 2%
سال کا نیا دن:
درجہ حرارت: 21-28 ° C
موسم: دھوپ
بارش کا امکان: 2%

میلبورن نئے سال کا موسم

نئے سال کی شام:
درجہ حرارت: 16-30 ° C
موسم: دھوپ
بارش کا امکان: 5%
سال کا نیا دن:
درجہ حرارت: 21-32 ° C
موسم: دھوپ
بارش کا امکان: 0%

ایڈیلیڈ نئے سال کا موسم

نئے سال کی شام:
درجہ حرارت: 20-27 ° C
موسم: دھوپ، جزوی طور پر ابر آلود
بارش کا امکان: 2%
سال کا نیا دن:
درجہ حرارت: 21-33 ° C
موسم: دھوپ
بارش کا امکان: 1%

ہوبارٹ نئے سال کا موسم

نئے سال کی شام:
درجہ حرارت: 11-21 ° C
موسم: ابر آلود
بارش کا امکان: 3%
سال کا نیا دن:
درجہ حرارت: 14-23 ° C
موسم: جزوی طور پر ابر آلود
بارش کا امکان: 1%

ڈارون نئے سال کا موسم

نئے سال کی شام:
درجہ حرارت: 25-31 ° C
موسم: ابر آلود بارش اور گرج چمک کے ساتھ
بارش کا امکان: 75%
سال کا نیا دن:
درجہ حرارت: 25-31 ° C
موسم: گرج چمک کے ساتھ ابر آلود
بارش کا امکان: 40%

پرتھ نئے سال کا موسم

نئے سال کی شام:
درجہ حرارت: 20-32 ° C
موسم: دھوپ
بارش کا امکان: 0%
سال کا نیا دن:
درجہ حرارت: 22-35 ° C
موسم: دھوپ
بارش کا امکان: 2%

کینبرا نئے سال کا موسم

نئے سال کی شام:
درجہ حرارت: 27-33 ° C
موسم: دھوپ
بارش کا امکان: 3%
سال کا نیا دن:
درجہ حرارت: 17-32 ° C
موسم: جزوی دھوپ
بارش کا امکان: 5%
اور ہاں یہ بھی جانئے کہ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق عمومی طور پر سنہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں موسم کیسا رہے گا؟

شئیر
تاریخِ اشاعت 22/12/2022 11:42am بجے
شائیع ہوا 22/12/2022 پہلے 11:48am
تخلیق کار Charis Chang, Aleisha Orr
ذریعہ: SBS