"ویلکم ٹو کنٹری" سے کیا مراد ہے ؟

عوامی تہواروں پر ایب اوریجنل روایتی محافظین کی جانب سے پیش کی گئی تقریب کا رجحان بڑھتا ہوا دیکھا جا رہا ہے ۔ یہ استقبالی رسم "ویلکم ٹو کنٹری " کہلاتی ہے ۔

Welcome Commonwealth Games

Source: Ian Hitchcock/Getty Images

اہم نکات

ویلکم ٹو کنٹری کی تقریب ، ملک کو تسلیم (یعنی اکنالجمنٹ آف کنٹری ) سے مختلف ہے ۔

کسی مخصوص علاقے کے روایتی مالکان ہی اس علاقے میں ویلکم ٹو کنٹری کی تقریب سر انجام دے سکتے ہیں

آپ کی اپنی آواز میں اکنالجمنٹ تیار کرنے کے لئے وسائل دستیاب ہیں ۔


 

کسی بھی تہوار یا ایونٹ کے موقع پر ویلکم ٹو کنٹری ایک رقص ، تقریر یا اسموکنگ کی تقریب کے طور پر پیش کیاجاتا ہے ۔ یہ رسم اس سر زمین کے روایتی مالکان ہی سر انجام دیتے ہیں جہاں پر اجلاس ہو رہا ہو ۔

استقبال کا کیا مطلب ہے ؟

کینبرا ریجن کی نگنناوال بزرگ جوڈ بارلو نے بتایا کہ ویلکم ٹو کنٹری روحانی حفاظت کی یقین دہانی سے متعلق ہے ۔

وہ کہتی ہیں ملک میں خوش آمدید (ویلکم ٹو کنٹری) کہنے کا مطلب یہ ہے کہ" آپ اپنے روحانی آباؤ اجداد سے بات کر رہے ہیں اور آپ کہہ رہے ہیں 'بس اس شخص کو آنے دیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ اس ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچانے والے ہیں لہذا انہیں نقصان نہ پہنچائیں''،
جب میں کسی دوسرے فرسٹ نیشن علاقےکی طرف جاتی ہوں تو میں چاہتی ہوں کہ مجھے خوش آمدید کہا جائے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ روحیں میرے وہاں موجود ہونے سے مطمئین ہیں، کیونکہ وہ اب بھی ہمارے ساتھ ہیں – وہ جانوروں میں ہیں، وہ درختوں میں ہیں۔
کنٹری کیاہے ؟

کنٹری کی اصطلاح کچھ پیچیدہ خیالات کی نمائندگی کرتی ہے۔ جوڈ بارلو کا کہنا ہے کہ یہ زمین، آبی گزرگاہوں اور آسمانوں کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، لیکن یہ زندگی، خاندان اور تعلق کے تصور کو بھی مجسم کرتی ہے۔

میں جب "کنٹری " میں ہوتی ہوں تو ایک طرح کی توانائی محسوس کرتی ہوں ، اور جب میں یہاں نہیں ہوتی تو میری زندگی سے کچھ غائب ہے ، یہ میرے آباؤاجداد سے رابطے کا ایک ذریعہ بھی ہے کیونکہ ایب اوریجنل افراد کی تاریخ زبانی ہے جو کنٹری کی کہانیوں میں موجود ہے ۔

کیا ویلکم ٹو کنٹری کوئی بھی انجام دے سکتا ہے ؟

یہ استقبال صرف اس سرزمین کے روایتی ورثا ہی کر سکتے ہیں جہاں اجلاس ہو رہا ہے ۔
Welcome Big Bash
Welcome to Country performed at Big Bash League, Perth Source: Paul Kane/Getty Images
عام طور پر یہ ورثا با ضابطہ طور پر مخصوص علاقے کے روایتی مالکان کے گروہ کے طور پر تسلیم کئے گئے ہوتے ہیں ، یہ بات پال پیٹن نے کہی جو خود جنوب مشرقی آسٹریلیا کے گننائی اورمونارو شخص ہیں اور فیڈریشن آف وکٹورین ٹریڈشنل اونر کارپوریشن کے سی ای او ہیں ۔

روایتی مالکان کسی مخصوص جگہ یا کنٹری سے ربط رکھتے ہیں اور یہ انتہائی اہم ہے کہ ہم اس سر زمین کے ٹکڑے یا اس ثقافتی خطےسے رابطے کی تعظیم کریں جو ہزاروں نسلوں سے پائیدار ہے ۔ انہوں کہا ۔

[iframe src="" width="560" height="315"

آسٹریلیا کے کچھ حصوں روایتی محافظین مشہور ہیں جبکہ کچھ حصوں میں ان محافظین کو شناخت کرنے کے لئے کچھ تحقیق درکار ہے خاص طور پر اگر انہیں باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ۔

حکومتی تنظیمیں اور مقامی کاؤنسلز آپ کا رابطہ اکثر روایتی مالکان سے کروا دیتی ہیں، آپ کے مقامی ایب اوریجنل لینڈ کونسل یا ایب اوریجنل ہیلتھ آرگنائزیشن بھی آپ کا رخ درست سمت میں موڑ سکتے ہیں ۔
Welcome Super Netball
Welcome to Country performed before Super Netball, Melbourne 2022 Source: AAP Image/James Ross
 کیا اکنالجمنٹ آف کنٹری مختلف ہے ؟

ملکیت کا اعتراف یا اکنالجمنٹ آف کنٹری بھی تعظیم دینے کے لئے اجلاسوں کے آغاز میں پیش کیا جاتا ہے ۔ اس میں فرق صرف اتنا ہے کہ یہ صرف رویتی مالکان سر انجام نہیں دیتے ۔

ملکیت کا اعتراف یا اکنالجمنٹ آف کنٹری ہم سب پیش کر سکتے ہیں وہ چاہے سیاہ ہوں یا سفید اور کہیں سے بھی تعلق رکھتے ہوں ۔ یہ بات ایس بی اس کی ایلڈران  ریزیڈینٹ روہڈا رابرٹس نے بتائی ۔

انہوں نے کہا سو اعتراف کا مطلب تسلیم کرنا  ہے کہ شاید جس جگہ آپ کام کررہے ہیں یا جس زمین پر آپ رہ رہے ہیں آپ اس جگہ کے نہیں ہے لیکن یہ ٹھیک ہے  آپ پھر بھی اس سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ ورثا  اور ان کے بزرگوں کو تسلیم کرتے ہیں اور انکے شکر گزار ہیں ۔

اعتراف یا اکنالجمنٹ تیار کرنا

  اعتراف کے لیے کوئی متعین الفاظ نہیں ہیں، اس لیے نیت اور خلوص کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ موجودہ اسکرپٹ کو استعمال کرنے کے بجائے دل سے بات کرنے کا موقع ہے۔

آن لائن وسائل آپ کو اپنا اعتراف تیار کرنے میں مدد کے لیے دستیاب ہیں۔

جوڈ نے کہا کہ اسے آخری لمحے میں تیار نہ کریں بلکہ حقیقت میں اسے اپنی تقریب کے حصے کے طور ہر پلان کریں نہ کہ بالکل آخر میں آنے والی سوچ کے طر پر ۔

یہ احترام کا نشان ہے ۔

جس جگہ آپ کا اجلاس وقوع پذیر ہے وہاں کے نام کے بارے میں بہت خیال رکھیں ۔
اگر با ضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے تو رویتی مالکان کے نام لیں اور ان کے ماضی حال اور ابھرتے ہوئے بڑوں کو تعظیم دیں ۔
ا گر روایتی مالکان واضح نہیں ہیں یا متعدد گروہوں نے ملک کے کسی خاص حصے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، تو یہ دانشمندی ہے کہ عام طور پر 'روایتی مالکان' کو تسلیم کیا جائے، پال پیٹن کہتے ہیں۔

اگر یہ معرکہ کی جگہ ہے تو اسے بھی تسلیم کرنے کی ضرورت ہے
Acknowledgement fashion show
Acknowledgement of Country given by Aunty Yvonne Weldon during the First Nations Fashion + Design show, Sydney 2022 Source: Stefan Gosatti/Getty Images

شئیر
تاریخِ اشاعت 5/07/2022 10:54pm بجے
تخلیق کار Melissa Compagnoni
پیش کار Warda Waqar