Key Points
- آسٹریلیا میں جانوروں کو ریاستی اور علاقائی قوانین کے ذریعے تحفظ حاصل ہے۔
- جانوروں کو نظر انداز کرنا اور ترک کرنا ایک مجرمانہ فیل ہے۔
- سزاؤں میں جرمانے اور جیل کی شرائط شامل ہیں۔
- مقامی جانوروں کو خصوصی تحفظ حاصل ہے۔
جانوروں کی دیکھ بھال کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔
آسٹریلیا جانوروں سے محبت کرنے والی قوم ہے، جہاں دنیا میں پالتو جانوروں کی ملکیت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ یہ ملک منفرد مقامی جنگلی حیات کا بھی گھر ہے۔
آسٹریلیا میں جانوروں کی بہبود کے قوانین ریاستوں اور خطوں کے ذریعے جانوروں کی بہبود کے مختلف ایکٹ کے تحت منظم ہوتے ہیں۔
رائل سوسائٹی فار پریوینشن آف کرولٹی ٹو اینیملزاور سینئر سائنسی افسر ڈاکٹر سارہ زیٹو کا کہنا ہے کہ یہ سب قوانین جانوروں کو جسمانی اور ذہنی نقصان پہنچانے کی ممانعت کرتے ہیں۔
اسکے علاوہ بہت سے علاقوں میں اضافی قانون سازی کی گئی ہے تا کہ مالکان جانوروں کی بہدود کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں۔
ڈاکٹر ذیٹو کا کہنا ہے کہ دیکھ بھال کی ڈیوٹی کا مطلب یہ ہے کہ انچارج شخص پر لازم ہے کہ وہ جانور کے لیے مناسب خوراک اور پانی یقینی بنائے، ان کے رہنے کے لیے مناسب حالات پیدا کرے اور جانور کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کو روکنے کی بھرپور کوشش کرے۔
ڈاکٹر ذیٹو کا کہنا ہے کہ دیکھ بھال کی ڈیوٹی کا مطلب یہ ہے کہ انچارج شخص پر لازم ہے کہ وہ جانور کے پاس مناسب خوراک اور پانی یقینی بنائے، ان کے رہنے کے لیے مناسب حالات پیدا کرے اور جانور کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کو روکنے کی بھرپور کوشش کرے۔
قانونی طور پر جانوروں کے مالکان کو فوری اور مناسب احتیاطی اور ویٹرنری دیکھ بھال فراہم کرنی چاہیے۔
اسکے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ جانور فطری طرز عمل کا اظہار کر سکے اور مالک اسے اس انداز میں سنبھالے جو اسکی پرجاتی کے لیے موزوں ہو۔
جانوروں کے انچارج یا مالکان میں وہ افراد شامل ہیں جو کہ قانونی مالک ہو یعنی وہ شخص جس کے پاس جانور کی تحویل یا کنٹرول ہو، یا افزائش کی سہولت یا کینیل سینٹر کا مالک۔
اپنی دیکھ بھال میں کسی جانور کو نظر انداز کرنا یا ترک کرنا ایک سنگین جرم ہے۔

Source: Getty / Getty Images/John McKeen
کتے اور بلی کے بچے کے فارم کیا ہیں؟
کتے اور بلی کے بچوں کے فارم ایسے مخصوص کاروبار ہیں جن میں جانوروں کو رکھنے کیساتھ ان کی افزائش کی جاتی ہے اور منافع کے لیے فروخت کیا جاتا ہے۔
جمالیاتی خصوصیات کے لیے پالے جانے والے جانور، جیسے چپٹے چہرے والے کتے، اکثر صحت کے بڑے مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ آسٹریلیا میں ان فارموں پر پابندی ہے، لیکن بریڈرز ان فارموں کا لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
پیپل فار دی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز (PETA) آسٹریلیا کی ترجمان لورہ ویمن جانز کہتی ہیں، "کچھ ریاستیں ایک ہی جگہ پر افزائش کئے جانے والے جانوروں کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اقدام کررہی ہیں۔ وکٹوریہ اسٹیٹ اس وقت اس عمل میں پیش پیش ہے۔"
عام طور پر ریسکیو گروپ سے جانور کو اپنانا بہتر ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر انہیں گھر نہ مل سکے تو ریسکیو مراکز میں بھی صحت مند پالتو جانوروں کو موت کے گھاٹ اتارا جا سکتا ہے۔
کیا مقامی جانوروں کے حقوق ہیں؟
اینیمل ڈیفنڈرز آفس کی رضاکار پرنسپل سالیسٹر تارا وارڈ کہتی ہیں کہ حکومت اس بات کو کنٹرول کرتی ہے کہ ہم جنگلی اور آسٹریلیا کے مقامی جانوروں کے ساتھ کس طرح بات چیت کر سکتے ہیں۔
"یہ جانوروں کی بہبود کے عمومی قوانین کے علاوہ ہے جو تمام جانوروں پر لاگو ہوتے ہیں۔"
جب تک کہ آپ کے پاس حکومت کا جاری کردہ لائسنس نہ ہو زیادہ تر مقامی جانوروں کو خریدنا یا نقصان پہنچانا ایک مجرمانہ فیل ہے ۔تارا وارڈ، رضاکار پرنسپل سالیسٹر-اینیمل ڈیفنڈر آفس۔
کچھ خطرے سے دوچار پرجاتیوں کیلیے اضافی تحفظات فراہم کیے گئے ہیں۔

Injured wallaby at a wildlife hospital Source: Getty / James D. Morgan/Getty Images
کیا آپ مقامی جانوروں کو پالتو جانور کے طور پر رکھ سکتے ہیں؟
خطرے سے دوچار پرجاتیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے خدشات کی وجہ سے مقامی جانور کو لے جانے اور انھیں پالتو جانور کے طور پر رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ جنگلی جانور انسانی ہینڈلنگ کے ذریعے دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔
تاہم، اگر آپ لائسنس حاصل کرتے ہیں تو آپ مقامی جانوروں کو پالتو جانور کے طور پر رکھ سکتے ہیں۔ کچھ پرندوں اور چھپکلیوں کو لائسنس کی ضرورت نہیں ہوتی۔
زیادہ تر علاقوں کے قوانین ہمیں زخمی مقامی جانور کو ڈاکٹر یا جنگلی حیات کی دیکھ بھال کرنے والے کے پاس لے جانے کی اجازت دیتے ہیں۔
سزائیں کیا ہیں؟
جس طرح قوانین ایک ریاست سے دوسری ریاست میں مختلف ہوتے ہیں، اسی طرح جان بوجھ کر ظلم اور غفلت دونوں کی سزائیں بھی مختلف ہوتی ہیں۔
جانوروں کی بہبود اور جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے قانون کے تحت جیل کی سزا سات سال تک ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب اگر ایک کارپوریشن پر جانوروں پر ظلم ثابت ہوجائے توجرمانے کی رقم $200,000 یا $1 ملین سے زیادہ ہوسکتی ہے۔
جانوروں پر ظلم کی اطلاع دینا
اگر آپ دیکھتے ہیں کہ کوئی شخص کسی جانور کو نقصان پہنچا رہا ہے، بشمول غفلت یا لاوارث چھوڑ رہا ہے تو متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کریں۔ زیادہ تر معاملات میں یہ RSPCA ہے، جو ہر ریاست اور علاقے میں موجود ہے۔
آپ کی تفصیلات خفیہ رکھا جائے گا۔
اگر کوئی جانور فوری خطرے میں ہے، جیسے کہ گرم کار میں بند ہے تو آپ کو پولیس سے رابطہ کرنا چاہیے۔
بیمار، زخمی یا یتیم مقامی جانوروں کی اطلاع وائلڈ لائف ریسکیو آسٹریلیا کو 24 گھنٹے کی ہاٹ لائن: 1300 596 457 پر دیں۔
RSPCA Knowledgebase پورے آسٹریلیا سے جانوروں کی بہبود کی قانون سازی اور وسائل کی فہرست سائع کرتا ہے۔