ویکسین ٹریکر: آسٹریلیا میں کووڈ-19 ویکسین کتنے فیصد لوگوں کو لگ چکی ہے؟

آسٹریلیا کوروناوائرس کی ویکسین حاصل کرنے میں ابتدائی طور پر توقع کے مطابق تاخیر کا شکار رہا ہے، جس سے ملک کے رول آؤٹ پر اثر پڑا ہے۔ یہاں سے جانئے کہ اعداد و شمار کے مطابق کتنے اور کس عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ یہ گرافکس روزانہ خود بخود اپ ڈیٹ ہوتے ہیں۔

SBS News graphic

A snapshot of the data in July 2021. Source: SBS News

گرافکس دیکھنے کے لیے نیچے سکرول کریں۔ 

آسٹریلیا کوروناوائرس پینڈیمک سے باہر نکلنے کے لئے ویکسین لگا رہا ہے ، جس میں ملک کو دوبارہ کھولنے کے لئے چار مراحل پر مشتمل منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 

چوتھے اور آخری مرحلے کے "معمول پر واپس" آنے کے لئے، جولائی 2021 میں اعلان کردہ قومی کابینہ کے روڈ میپ کے تحت ، آسٹریلیا کو ہر نئے مرحلے میں جانے کے لیے غیر متعین ویکسینیشن کی حدود  تک پہنچنے کی ضرورت ہوگی - 

 حکومت کی ویکسین رول آؤٹ میں تاخیر سے ملکی قوت مدافعت کا راستہ  ہموار نہیں رہا ہے۔ یہاں سے جانئے کہ رول آوٹ ابھی کہاں پہنچا ہے ۔

ریاست اور علاقے کے مطابق ویکسینیشن

ریاستوں اور علاقوں میں ویکسین رول آؤٹ تک پہنچنے کا طریقہ مختلف رہا ہے۔ مثال کے طور پر ،کچھ نے جلد ہی ویکسینیشن ہب کھول لئے ، جبکہ دوسروں نے پہلے ہی کم عمر لوگوں کو ویکسینیشن کے لیے اہل کر دیا ہے۔

 مندرجہ ذیل گرافکس جزوی یا مکمل طور پر ویکسین شدہ 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کی تعداد دکھاتا ہے۔ لوگوں کو مکمل طور پر ویکسین لگانے کے لیے دو جیبز کی ضرورت ہوتی ہے۔

عمر اور آبادی کے مطابق آسٹریلیا کی ویکسین شدہ آبادی

ابتدائی رول آؤٹ میں کوویڈ 19 کے بدترین اثرات کی وجہ سے بڑی عمر کے لوگوں کی بڑھتی ہوئی کمزوری کو دیکھتے ہوئے انہیں ترجیح دی گئی تھی۔ 

مندرجہ ذیل گرافک ہر عمر کے گروپ کا تناسب دکھاتا ہے جو آسٹریلیا میں جزوی یا مکمل طور پر ویکسین شدہ ہے۔ 

مندرجہ ذیل گرافکس جزوی یا مکمل طور پر ویکسین شدہ ہر عمر کے گروپ کا تناسب دکھا رہا ہے۔

ہر عمر کے ویکسین شدہ لوگوں کی تعداد

اسی طرح ، مندرجہ ذیل چارٹ ملک بھر میں جزوی یا مکمل طور پر ویکسین شدہ ہر عمر کے گروپ دکھاتا ہے۔

ہر دائرہ اختیار کی ویکسین شدہ آبادی ، جس کی عمر 16+ 50+ اور 70+ ہے۔

اعدادوشمارکو دوسرے طریقے سے پیش کرتے ہوئے ،یہ گرافکس دکھاتا ہے کہ آسٹریلیا بھرمیں تین بڑےعمرکےگروپس میں کتنے فیصدکو اور کس ریاست یا علاقے میں جزوی یا مکمل طورپر ویکسین دی گئ ہے۔




شئیر
تاریخِ اشاعت 24/08/2021 12:23am بجے
شائیع ہوا 10/09/2021 پہلے 10:56am
تخلیق کار SBS News
پیش کار Afnan Malik
ذریعہ: SBS