مچ مارش، جوش انگلس اور مچل سویپسن کو پاکستان کے تین ٹیسٹ میچوں کے تاریخی دورے کے لیے 18 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، یہ کرکٹ کے دیوانے ملک آسٹریلیا کا پاکستان کا تقریباً 24 سالوں میں پہلا دورہ ہے۔
LISTEN TO

Australian cricket squad with interim coach is ready for most anticipated tour of Pakistan
SBS Urdu
04:23
آسٹریلین ٹیم میں ہر صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری نظر آتی ہے۔ اسکواڈ میں کئی کھلاڑیوں کی شمولیت اس خیال کے پیش نظر رکھی گئی ہے تا کہ کووڈ ببل یا انجری کی صورت میں اسکواڈ ہی سے کھلاڑی لئے جا سکیں اور کسی متبادل کھلاڑی کو مختصر نوٹس پر آسٹریلیا سے بلانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔
سلیکشن چیف جارج بیلی نے کہا کہ "یہ اسکواڈ تمام منظرناموں پر محیط ہے جس میں وہ حالات بھی شامل ہیں جو آسٹریلیا کو پاکستان میں ایک طویل عرصے کے وقفے کےدورے کے باعث پیش آ سکتے ہیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے آخری بار پاکستان کا دورہ ۱۹۹۸ میں کیا تھا جس کے بعد سے یہ ایک بہت ہی تاریخی دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ۳۵ سالہ پاکساتنی نژاد آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ نے حالیہ ایشیز سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سڈنی ٹسٹ اور ہوبارٹ ٹسٹ میں سنچری بنا کر شاندار واپسی کی تھی۔
۔ ۲۰۱۱ میں سڈنی میں رکی پونٹنگ کی انجری نے آسٹریلیا کی اعلیٰ سطح پر نمائندگی کرنے والے پہلے مسلمان کرکٹر کے لیے دروازے کھول دیے تھے۔
خواجہ ایک پیشہ ور کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قابل پائلٹ بھی ہیں۔
عثمان ویسٹ فیلڈز اسپورٹس اسکول کا سابق طالب علم رہے ہیں، جہاں سے مائیکل کلارک (سابق آسٹریلیائی کپتان)، فٹ بال کھلاڑی ہیری کیول اور عالمی چیمپئن ڈسکس تھروئر ڈینی سیموئلز جیسے با صلاحیت کے کھلاڑی بھی نکلے ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے پاکستان کے دورے منسوخ کرنے پر مایوسی اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خیال میں بڑی ٹیموں کے لیے پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے ممالک کے دورے سے انکار کرنا آسان ہے، خواجہ کے مطابق پیسہ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، اور یہی ایک اہم وجہ ہے کہ کوئی بھی بھارت کے دورے کو منسوخ کرنے کی ہمت نہیں کرے گا حالانکہ پاکستان ان کے خیال میں بین الاقوامی میچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے۔
اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیلنے والے خواجہ نے زور دے کر کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں نے آرام دہ اور محفوظ محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں سیکورٹی کے انتظامات میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے جون جولائی ۲۰۲۰میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلی، میرے لیے سپورٹ بہت اچھا تھا،
میں پاکستان جا کر دوبارہ کھیلنا چاہتا ہوں اور اب یہ لمحات زیادہ دور نہیں ہیں
۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے کہ پاکستانی نوجوان آپ سے بہت متاثر ہے جنہوں نے کبھی ڈیوڈ وارنر، مارش، اسٹیو اسمتھ کو صرف
ٹی وی کے علاوہ اپنی آنکھوں کے سامنے میدان میں کھیلتے نہیں دیکھا ہے۔
Australia Test squad: Pat Cummins (c), Ashton Agar, Scott Boland, Alex Carey, Cameron Green, Marcus Harris, Josh Hazlewood, Travis Head, Josh Inglis, Usman Khawaja, Marnus Labuschagne, Nathan Lyon, Mitchell Marsh, Michael Neser, Steve Smith (vc), Mitchell Starc, Mitchell Swepson, David Warner
Qantas Tour of Pakistan 2022
- نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- , ,
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے