ادویات بنانے والے بینالاقوامی ادارہ آسٹرازینیکا کی آکسفورڈ میں جاری ٹرائل کے دوران ایک شخص پر ٹرائل ویکسین کا منفی ردِعمل ہوا ہے۔
آسٹریلیا نے آسٹرا زینیکا سے ٹرائل کامیاب ہونے کی صورت میں تین کروڑ تیس لاکھ کووڈ۔۱۹ کی ویکسین کی مانگ کی ہے۔
آسٹریلیا کے نائب چیف میڈیکل آفیسر نِک کوٹسورتھ کا کہنا ہے کہ تاخیر کا مطلب یہ نہیں کہ ٹرائل ہی ختم ہوگئی، لیکن منفی اثر کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے۔
"میں جاننا چاہوں گا کہ وہ منفی اثر کیا ہے اور کیا وہ وائرس کی ویکسین سے منسلک ہے۔"
AstraZeneca confirmed the trial had been voluntarily paused after an unexplained illness in a British participant.
ادارے کا کہنا ہے کہ ٹرائل کے دوران اس طرح کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
"جب بھی ٹرائل کے دوران کو نئی بیماری لاحق ہوتی ہے تو یہ اقدام لیا جاتا ہے تاکہ ٹرائل کی سالمیت برقرار رہے۔
"ہم اس سلسلے میں کوشش کررہے ہیں کہ اس انفرادی واقعہ کی جلد سے جلد تحقیقات کرائیں تاکہ ٹرائل کے اوقات میں کسی قسم کا طول نہ آئے۔"
آسٹراذینیکا کی ٹرائل امریکہ، برطانیہ، برازیل اور جنوبی افریقہ میں جاری ہے۔