'دو شہروں کی کہانی': سڈنی کے ساحلوں پر ہجوم جبکہ مغربی سڈنی میں سخت لاک ڈاوؐن

مغربی اور جنوب مغربی سڈنی کے رہائشی ، جو سخت COVID-19 پابندیوں کے تابع ہیں ، کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں مشرقی مضافاتی ساحلوں پر لوگوں کی تصاویر دیکھ کر شدید مایوسی ہوئی ہے۔

People are seen at Bondi Beach, in Sydney on Saturday, 11 September, 2021.

People are seen at Bondi Beach, in Sydney on Saturday, 11 September, 2021. Source: AAP

اتوار کو درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچنے اور موسم سرما میں لاک ڈاوؐن کے بعد یہ سڈنی سائیڈرز کے لیے گرمیوں کا پہلا تحفہ تھا۔

جس کے بعد ساحل کے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر رہنے والے خوش قسمت لوگ ساحلوں پر پہنچ گئے۔ سابق ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر نک کوٹس ورتھ نے ان کی توثیق کرتے ہوئے  کہا کہ باہر کے ماحول میں ٹرانسمیشن کا خطرہ کم ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ، "پارکس اور ساحلوں پر  کوئی خطرہ نہیں ہے۔ براہ کرم میڈیا ، کسی اور کہانی پر توجہ دے۔"
اتوار کی پریس کانفرنس میں نیو ساؤتھ ویلز کی چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کیری چانٹ کی طرف سے بھی ایسا ہی اظہار سامنے آیا تھا۔ کیری چانٹ نے کہا ، " بیرونی ماحول میں لوگ اگر  ایک دوسرے سے دور رہتے ہیں تو شاید یہ سب سے محفوظ ماحول ہے۔"

"میں یہ دیکھنا چاہوں گا کہ لوگ واقعی صحت عامہ کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔  جیسے اگر وہ ساحل سمندر پر  چل رہے ہیں لیکن میں نہیں چاہوں گی کہ ہجوم ہو ، لوگ ایک دوسرے سے ملنے لگ جائیں ہوں ، لوگ سماجی ہو جائیں ، اس وقت ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ "

انہوں نے شہر کے مغرب میں رہائشیوں کے لیے سخت COVID-19 لاک ڈاؤن پابندیوں کا اعتراف کیا اور یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ مشرقی ساحلوں پر ہجوم کی تصاویر دیکھتے ہوئے ان سے "بہت کچھ" پوچھ رہی ہیں۔

گرین ایکر کے جنوب مغربی نواحی علاقے میں پارک میں باسکٹ بال کے ہوپس نیچے اتارے گئے ہیں۔
Basketball hoops removed at Northcote Park in the south-western Sydney suburb of Greenacre.
Basketball hoops removed at Northcote Park in the south-western Sydney suburb of Greenacre. Source: SBS News: Alberto Vengoa
لیکمبا کے لیے نیو ساؤتھ ویلز کے رکن جہاد ڈب نے کہا کہ ان کے حلقے کے لوگ مایوس ہیں۔

لیبر ممبر نے کہا کہ میرے خیال میں یہ دو شہروں کی کہانی کی ایک بہترین مثال ہے۔

"شہر کے کچھ حصوں میں بچے باہر جا کر باسکٹ بال بھی نہیں کھیل سکتے۔ لیکن شہر کے دوسرے حصوں میں وہ گھومنے پھرنے کے لیے بالکل آزاد ہیں۔ "

"مجھے لگتا ہے کہ یہ کافی مایوسی کا سبب بنتا ہے اور اس خیال میں اضافہ کرتا ہے کہ ہم اس وقت ایک تقسیم شدہ شہر میں رہ رہے ہیں۔"

 نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے ہفتے کے روز پبلک ہیلتھ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 502 جرمانے جاری کیے ہیں۔

وائرس کا ریپروڈکشن ریٹ بتا رہا ہے کہ NSW میں وبا عروج کے قریب ہے

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا میں وبائی امراض کے ماہر پروفیسر ایڈرین ایسٹر مین نے ایس بی ایس نیوز کو بتایا کہ نیو ساؤتھ ویلز کے لیے "حالات بہتر لگ رہے ہیں"۔

این ایس ڈبلیو میں ری پروڈکشن نمبر ، جسے ریف بھی کہا جاتا ہے ، پچھلے ایک ہفتے سے ایک کے قریب ہے۔

یہ نمبر ظاہر کرتا ہے کہ وائرس کی منتقلی ایک کووڈ مثبت شخص سے اوسطا ایک شخص ہے۔ کووڈ۔19 پھیلنے کے لیے ریف کو ایک سے نیچے آنے کی ضرورت ہے۔

پروفیسر ایسٹرمین نے ایس بی ایس نیوز کو بتایا ، "جب یہ [ریف] ایک پر چلا گیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ٹھیک راستے پر جا رہے ہیں ، جو کہ یقینا ایک اچھی بات ہے۔"

"جو کچھ ہم نے پچھلے کچھ ہفتوں میں دیکھا ہے وہ ریف کو 1.2 سے بتدریج کم کرنا ہے جو کہ اب 1.0 ہو گیا ہے۔

میلبورن یونیورسٹی کے ایک فریسسٹ نے مشورہ دیا ہے کہ یہ وبا کا عروج 15 ستمبر کے اوائل تک ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر کرس بلنگٹن نے نیو ساؤتھ ویلز میں ویکسینیشن رول آؤٹ کے متوقع اثرات کی منصوبہ بندی کی ہے۔
اس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ انفیکشن میں کمی ویکسین کی وجہ سے ہوتی ہے  لاک ڈاؤن اقدامات کی وجہ سے نہیں۔


 

 


 

 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 13/09/2021 1:52pm بجے
شائیع ہوا 13/09/2021 پہلے 4:34pm
تخلیق کار Lucy Murray
پیش کار Afnan Malik
ذریعہ: SBS News